• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ڈنڈے کے زور پر ‘جے شری رام’ اور ‘لبیک یارسول اللہ’ ، انتہا پسند سکے کو دو رخ!

ہندوستان پاکستان کے ان حالات میں کیا فرق ہے؟ جہاں ایک طرف جے شری رام والوں کے ہاتھوں کمزور لوگوں پر ڈھنڈے برس رہے ہیں تو دوسری طرف لبیک یا رسول اللہ کہنے والوں کے ہاتھوں۔

جاوید بلوچ by جاوید بلوچ
نومبر 5, 2021
in ایڈیٹر کی پسند, تجزیہ
26 0
0
ڈنڈے کے زور پر ‘جے شری رام’ اور ‘لبیک یارسول اللہ’ ، انتہا پسند سکے کو دو رخ!
31
SHARES
147
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سرحد کے اس پار کی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک داڑھی والے سفید ریش عمر رسیدے آدمی کو چند اوباش نوجوانوں نے گیرے میں رکھا ہے۔ بوڑھا شخص لہولہان ہے اور نوجوان زور زور سے چلا کر کہہ رہے کہ بول جے شری رام۔ یہ ویڈیو کوئی ایک واقعہ نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں اور روز بہ روز ایسی ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ یہ ایک گاؤں کے کسی ایک بوڑھے شخص پردرندہ صفت نوجوانوں کے ہاتھوں تشدد کا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ آج کے ہندوستان کا ایک منظرنامہ ہے جو یاد دلاتا ہے کہ آج سے کوئی ستّر سال پہلے جب انگریزوں نے دو مُلکوں کی آزادی کا اعلان کیا تھا تو کیسے ریل گاڑیوں کے ڈبّے انسانی سروں سے بھر کے آ جا رہے تھے۔

مگر وہ بستیوں کا جلنا، گلوں کا کٹنا اور دنگے فساد تو وہ قربانیاں تھیں جس کے لیے ہمیں ہمارے نصاب میں پڑھایا جاتا کہ اس کے بعد ہم آزاد ہوئے تھے۔ آج ہندوستان کی حالت ایسی ہے کہ مسلمان تو خوف کا شکار ہیں ہی ہیں ایک ہندو کرکٹر ویرات کوہلی کی نو ماہ کی بچی کو بھی ریپ کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آج عالم یہ ہے یہ مسئلہ ہندوستان میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی پروان سے نہ صرف ہندوستان کا آئین، جمہوریت اور کلچر داغدار ہے بلکہ بالی وڈ کی پیش کردہ نمائشی ہندوستان بھی اس کے زد میں ہیں جہاں ایک نامور اداکار اور اس کے خاندان کو بھی میڈیا میں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے دہشت گرد ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے اور انھیں غداری کا سرٹیفکٹ دے کر پاکستان جانے کو کہا جاتا ہے۔

RelatedPosts

ربوہ میں مذہبی جنونی شخص نے احمدی شخص کو سرِ عام چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

پی ٹی آئی کے بعد ٹی ایل پی نے بھی کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دیدی

Load More

ایک اور ویڈیو سرحد کے اِس پار کی ہے جس میں کئی ڈنڈا بردار داڑھی والوں نے کچھ پولیس والوں کو گھیرے میں لیے رکھا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے یہ ریاست کے محافظ بے بس، لہولہان ہیں اور ڈنڈے بردار انھیں زور زور سے ‘لبیک یا رسول اللہ’ کہنے کا کہہ رہے اور وہ بچارے بے بس قانون کے سپاہی زور زور سے لبیک یا رسول اللہ کہہ کر اپنے مسلمان ہونے کا سرٹیفکٹ دے رہے ہیں۔

ہندوستان میں اس وقت ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی سرکار ہے جس کا ماضی بھی مذہبی فسادات سے داغ دار ہے۔ مگر پاکستان میں اس وقت ایک تبدیلی والی حکومت کی سرکار ہے جس نے تبدیلی کے نام پر حکومت قائم کی اور پھر مدینہ کی ریاست بناتے بناتے شاید ایسی یوٹرن لیکر دہلی و کابل کی ریاست بنانے کی طرف چل پڑا ہے۔ ریاست مدینہ سے ریاست مودی۔

وہ مذہبی انتہا پسند جنھیں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد کاروائیوں کی بنا پر کالعدم قرار دیا گیا تھا اب ان سے حکومت نے کامیاب مذاکرات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

حکومت نے سخت ترین معاشی دہشت گردی کا شکار عوام، سخت ترین پابندیوں کی زد میں صحافتی اداروں کے صحافیوں اور بقول عمران خان کے کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کی تعاون کے باوجود کہ جنھوں نے ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے مذہبی شدت پسندوں کی کسی بھی طرح کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کیا تاکہ ملک اس صورت حال سے نکل سکے مگر حکومت نے مذاکرات سے یہ ثابت کیا کہ یہ مذہبی جھتے تو ریاست کے لاڈلے ہیں۔

ہندوستان پاکستان کے ان حالات میں کیا فرق ہے؟ جہاں ایک طرف جے شری رام والوں کے ہاتھوں کمزور لوگوں پر ڈھنڈے برس رہے ہیں تو دوسری طرف لبیک یا رسول اللہ کہنے والوں کے ہاتھوں۔

بقول انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر کی ایک ٹوئیٹ کے کہ “‏ہندوستان میں ہندو بلوائی مارتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں، پاکستان میں مسلمان بلوائی مارتے ہیں کہ اپنے مسلمان ہونے کا ثبوت دو۔”

کون آزاد ہوا ہے؟” ان واقعات کو دیکھ کر اب تو ہر انسان کو اپنے سائے سے ہی ڈر لگتا ہے کہ کوئی بھی جھتہ اب کہیں بھی کسی بھی وقت کسی بھی شہری سے ان کے مسلمان ہونے کا ثبوت مانگ سکتا ہے اور وہ بھی ایسا ثبوت جو اس کے مطابق اس کے دین کے لیے تشریح ہو۔

اب نا تو جمہوریت کی بقاء چاہیے اور ناں ہی اداروں کا استحکام۔ روٹی، کپڑا اور مکان کی بھی خیر ہے بس زندہ ہیں یہی کافی ہے۔ اور خدا کرے کہ یہ کرکٹ چلتی رہے تاکہ حب الوطنی کی جوش برقرار رہے ورنہ باقی معاملات میں تو دونوں طرف ڈنڈوں کے زور پر جھتوں کے خوف کا سایہ ہے۔ علی سردار جعفری صاحب نے ہماری انہی حالات پہ شاید کہا ہوگا کہ “کون آزاد ہوا؟

کس کے ماتھے سے سیاہی چھوٹی
میرے سینے میں ابھی درد ہے محکومی کا
مادر ہند کے چہرے پہ اداسی ہے وہی
خنجر آزاد ہیں سینوں میں اترنے کے لیے
موت آزاد ہے لاشوں پہ گزرنے کے لیے”

Tags: آر ایس ایسبی جے پیٹی ایل پیجے شرم رامکالعدم ٹی ایل پیلبیک یا رسول اللہمذہبی انتہا پسندی
Previous Post

بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس، شاہد آفریدی نے اہم بیان جاری کر دیا

Next Post

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

جاوید بلوچ

جاوید بلوچ

لکھاری بلوچستان کے شہر گوادر سے تعلق رکھتے ہیں اور صحافت کے طالبعلم ہیں۔

Related Posts

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 30, 2023
0

5 ستمبر 2021 کے دن سرینہ ہوٹل کابل میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی آیس...

مینگورہ؛ ڈی پی او سوات کے مبینہ ‘ہٹ مین’ کے ہاتھوں نوجوان قتل

مینگورہ؛ ڈی پی او سوات کے مبینہ ‘ہٹ مین’ کے ہاتھوں نوجوان قتل

by طالعمند خان
جنوری 30, 2023
0

جب ریاست خود اپنے شہریوں کی قاتل بن جائے اور اس کے ادارے خصوصاً سکیورٹی فورسز کو شہری صرف شکار کی مانند...

Load More
Next Post
پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 30, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In