• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اگست 14, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

"کالعدم کرنے اور کروانے والے محبت کے گلدستوں پر آ گئے”

عظیم بٹ by عظیم بٹ
نومبر 5, 2021
in تجزیہ
51 0
0
"کالعدم کرنے اور کروانے والے محبت کے گلدستوں پر آ گئے”
60
SHARES
286
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یاد رکھیے دنیا بھر میں جمہوری ریاست میں سیاست کا چال چلن تو گویا یوں ہی ہوتا ہے کہ کبھی اپنے حریف کے مخالف اس حد تک نہیں جایا جاتا کہ آنے والے وقت میں ایک دوسرے کے رخ پر نظر پڑتے ہی ہاتھ اٹھ جائے مگر پاکستان عالم جمہوریت میں وہ واحد وطن ہے جہاں حدوں کے آخری درجے سے اختلاف اور تضاد شروع ہوتا ہے اور بعد ازاں اسے گڑ اور شکر سے میٹھے رشتوں کی مٹھاس کے ساتھ عوام میں چائے کی مانند گھول کے پلا دیا جاتا ہے۔

حالیہ واقعات میں پاکستان کی ایک مذہبی اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت جس نے 2018ء کی عام انتخابات میں 22 لاکھ سے زیادہ ووٹ لئے اور سندھ میں 3 رکن اسمبلی منتخب کروائے، وہیں پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

RelatedPosts

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

کیا ہمارا ملک جناح کا پاکستان بن سکتا ہے؟

Load More

اس وقت تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی مرحوم حیات تھے۔ میری ان سے کئی ملاقاتیں رہیں اور جس طرح کے حالات تب ملک میں بنے اور جس طرح کے حالات کا سامنا گذشتہ دنوں وطن عزیز کو تھا ان پر ہمیشہ میری ان سے گفتگو ایک صحافی سے کئی درجہ آگے نکل کر ہوتی رہی۔

وہ اس وقت بھی اپنے سخت موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے کہ ہماری جماعت کا منشور صرف ایک لائن پر مشتمل ہے اور ہم اس منشور پر سیاست کھل کر کریں گے۔

علامہ خادم حسین رضوی کا موقف یہ تھا کہ سیاست کا لفظ موجودہ سیاستدانوں نے بدنام کر رکھا ہے وگرنہ دین سیاست کی اجازات دیتا ہے اور دین کی سیاست کرنی چاہیے۔ علامہ خادم حسین رضوی اپنے یک سطری منشور کو یوں بیان کرتے تھے کہ "یہ ملک (پاکستان) موجودہ حکمرانوں کی بدمعاشی کے لئے نہیں بنا نہ ہی لاکھوں قربانیاں ان کی بدمعاشی کے لئے ہوئی تھیں، یہ ملک کا نظام اسلام کے تابع ہوگا کیونکہ اس ملک کی بنیاد اسلام کے نام پر ہے”۔

موجودہ حکومت نے سعد رضوی کی تحریک لبیک کا امیر بنتے ہی اس جماعت کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کیا تھا اور خاص کرکے چند وزراء جن میں فواد چوہدری اور فیصل ووڈا شامل تھے، یہ لوگ شروع سے مذہبی سیاست اور ان کے اس حوالے سے نام نہاد انتشاری کارروائیوں کے خلاف کھل کر نامناسب اور مناسب گفتگو کرتے رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے تو حال میں بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت کو تحریک طالبان پاکستان سے ملا کر ان کے خلاف آپریشن اور جڑ سے خاتمے کا عندیہ دیا اور وہ شیخ رشید جو کہ بطور اپوزیشن رہنما اس جماعت کے لئے ویڈیو پیغامات جاری کرواتے تھے انہوں نے بھی ان کئ خلاف محاز کھولنے کی بات کی مگر پھر ہم نے دیکھا کہ خادم حسین رضوی کے ہوتے دھرنے کو فیض آباد سے جنہوں نے معاہدہ کرکے اٹھایا انہوں نے ہی 24 گھنٹوں میں ملک کی مایہ ناز قابل احترام شخصیات کو ملاقات کے لئے بلایا اور لفافے میں سیل سے بند کئے معاہدے کو تھما کر میڈیا سے دور رکھتے معاملات کو حل کروا دیا۔

ممکنہ طور پر ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں اس معاہدے میں کالعدم کا ٹیگ ہٹنا، سعد رضوی کی رہائی کارکنان کے خلاف مقدمات کا ختم ہونا، اکائونٹس کا بحال ہونا شامل ہے، وہیں فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے واضح نہ صحیح مگر اس طریقے سے شک کو شامل کروایا گیا ہے کہ حکومت ہم سے کئے پچھلے دو معاہدوں پر عملدرآمد کروائے گی جس میں واضح ہے کہ سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قرارداد لا کر ایک قومی بحث اور ووٹ کا انعقاد ہوگا۔

سوال یہ ہے کہ اتنی ہارڈ لائن صرف 12 گھنٹوں میں کیسے اور کیونکر تبدیل ہوئی حالانکہ یہ بات ملک کے مفاد میں ہے کہ وطن عزیز میں انتشار کی صورتحال پر قابو پایا جا چکا ہے رکاوٹیں ہٹائی جا رہیں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا رہے مگر سوال بر قرار ہے کہ کیوں اور کیسے؟

مگر ماضی کی جانب دیکھیں تو جوابات ملتے ہیں کہ پاکستان میں یہ روایات رہی ہیں کہ ہم جن کو انتہا پر جا کر تنقید کا نشانہ بناتے بعد ازاں وہی ہمارے لئے سب سے معتبر کہلاتے ہیں۔ یاد کیجئے اسی تحریک لبیک پاکستان کے بانی و سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اسی مہینے میں جب پچھلے سال انتقال کر گئے تو یہی حکومت سمیت اپوزیشن کی وہ جماعت جس کی پچھلی حکومت (نواز لیگ) میں بھی ٹی ایل پی نے دھرنے دئیے اور معاملات ملک خراب ہوئے وہ سب ان کی وفات پر ناصرف رنجیدہ ہوئے بلکہ ان کے لئے تعزیتی پیغامات کے ساتھ القابات سے بھی نوازا گیا۔

ملک کے سپہ سالار سے لے کر ملک کے سربراہ یعنی صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے ان کی وفات پر فورا ٹویٹس کئے۔

مخالف عقائد کے مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور علماء نے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب دیا جن میں سراج الحق اور مولانا طارق جمیل تو خادم حسین رضوی کی قبر پر حاضری دینے بھی پہنچے وہیں اہل تشیع کے انتہائی اہم سکالر آغا جواد نقوی نے ان پر باقاعدہ سیمینار کر ڈالا۔ وہیں اپوزیشن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق بھی خادم حسین رضوی کی قبر پر پہنچے اور ان کے بیٹے سے ملاقات کے بعد تعزیت کی۔

ان تمام معاملات کو مدنظر رکھا جائے تو یہ سمجھنا آسان ہے کہ پاکستان عالم جمہوریت کے وہ واحد ریاست ہے جہاں کسی سیاسی شخص کی بات کا اعتبار کسی طور نہیں کیا جا سکتا جن کو اسلام کا نام استعمال کرنے والا، انتشار پھیلانے والا اور نجانے کن کن القابات سے پکارا جاتا ہے بعد ازاں ان کی قبور پر حاضری دی جاتی ہے اور ان کی تعریف اور خدمات کو سراہا جاتا ہے۔

موجودہ صورتحال میں یہ بات بھی کھل کر سامنے آئی ہے کہ حکمراں جماعت کے پنجاب سے رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے یہاں تک کہہ ڈالا ہے کہ وہ سعد رضوی جس کو ان کی جماعت نے بطور حکمرانی کرتے کالعدم کیا اور اس شخص پر دہشت گردی کے پرچے درج کئے اس کے لئے ان پھولوں کا گلدستہ لے جا کر ملاقات کی جائے گی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھیک بھی مانگی جائے گی۔ بقول برقی اعظمی کہ،،،،،

بو رہا ہے بغض و نفرت کے وہ بیج
جس کی اپنی ذہنیت بیمار ہے
ہے عزیز اپنا اسے شخصی مفاد
مصلحت بیں آج کا فن کار ہے
خون انساں کی تجارت کے لئے
جس کو اپنا فائدہ درکار ہے

Tags: ArmypakistanPaksistanPTITLPپی ٹی آئیٹی ایل پیکالعدم جماعت
Previous Post

بچے کی ولادت کے دوران خواتین کا جو خون نکلتا ہے اس کی مثال کمپیوٹر جیسی ہے، مفتی طارق مسعود

Next Post

عمران اور سلیکٹرز کواسی بحران کا سامنا ہے جو انہوں نے پی ایم ایل این کیلئے پیدا کیا تھا: سلیم صافی

عظیم بٹ

عظیم بٹ

عظیم بٹ گزشتہ 6 برس سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ بطور پاکستانی ایکٹویسٹ ملکی و غیر ملکی چینلز پر پاکستان کا موقف رکھتے ہیں۔مصنف سیون نیوز سے اسائنمنٹ ایڈیٹر اور عدالتی صحافت سے وابستہ ہیں۔ ٹویٹر [email protected]

Related Posts

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

ساری بات پیسے، طاقت اور اپنے مفاد کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اے آر وائے کی حالیہ محبت کی داستان کے...

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

by ذیشان ملک
اگست 13, 2022
0

مسلم لیگ ن نے 2013 میں ان گنت مشکلات، بحرانوں اور مسائل میں گھرے وطن عزیز کی کمان سنبھالی تو یہ کوئی...

Load More
Next Post
عمران اور سلیکٹرز کواسی بحران کا  سامنا ہے جو انہوں نے پی ایم ایل این کیلئے پیدا کیا تھا: سلیم صافی

عمران اور سلیکٹرز کواسی بحران کا سامنا ہے جو انہوں نے پی ایم ایل این کیلئے پیدا کیا تھا: سلیم صافی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,741
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

40 minutes ago

Naya Daur Urdu
اگر نوجوان تحریک آزادی کے اصل مشاہیر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو وہ تکلیف دہ حقائق پڑھیں کہ کس طرح ان کو مذہبی نفرت کا شکار بنا کر محسن کشی کی گئی۔urdu.nayadaur.tv/features/94051/amuhammad-ali-jinnah-pakistan-14-august-independence-day-establis... ... See MoreSee Less

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

urdu.nayadaur.tv

پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا سورج بروز 14 اگست، جبری تبدیلی مذہب کا شکار 39 بچیوں اور خواتین، توہین مذہب کے الزام ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

9 hours ago

Naya Daur Urdu
'Neutrals' have had enough. They have given up their neutrality. Not to fix Imran but to save their institution. Shahbaz Gill is the first episode. Now let's see how 'un-neutral' they will become and how many of Imran Khan's aides will stick with him to the end, writes Saleem Safi. ... See MoreSee Less

'Neutrals' Have Given Up Their Neutrality, Writes Saleem Safi

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In