• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

انکوائری لازمی ہو چکی کہ اب داؤ پر خود سپریم کورٹ کی ساکھ لگ چکی ہے

شاہزیب خانزادہ نے ضرور ایک اہم سوال اٹھایا تھا جب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس ویڈیو کا حوالہ دیا کہ اس مبینہ آڈیو لیک میں بولے گئے اہم ترین الفاظ جن میں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کے حوالے سے ہدایات دی جا رہی ہیں تو بولے ہی نہیں گئے۔ فواد چودھری نے اس کا جواب نہیں دیا۔

علی وارثی by علی وارثی
نومبر 23, 2021
in تجزیہ
29 1
0
Noorani-vs-Saqib
34
SHARES
164
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتوار کی شام سوشل میڈیا پر دھماکہ خیز لیک شدہ آڈیو ٹیپ نے تہلکہ مچا دیا جس میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مبینہ طور پر کسی سے یہ کہتے سنا جا سکتا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کو سزا دینی ہے کیونکہ یہی احکامات آئے ہیں۔ دوسری جانب سے کہا گیا کہ بیٹی کو سزا بنتی تو نہیں ہے۔ ان کا جواب آتا ہے کہ آپ کی بات بالکل جائز ہے، میں نے بھی اپنے دوستوں سے یہ بات کی ہے کیونکہ اس سے عدلیہ کی آزادی بھی ختم ہو جائے گی، لیکن چلیں۔۔۔

ویڈیو سنیے:

RelatedPosts

بادشاہ مر گیا، بادشاہت زندہ باد!

ثاقب نثار نے مجھے نواز شریف اور مریم کے خلاف بیان دینے کا کہا تھا، طلال چوہدری

Load More

اس ویڈیو نے ہر طرف ایک آگ لگا دی۔ ٹوئٹر پر لوگوں نے فیصلہ سنا دیا کہ ثاقب نثار کی وجہ سے ہی یہ حکومت اقتدار میں آئی اور نواز شریف کی نااہلی، جیل اور مریم نواز کی نااہلی، جیل سب کچھ اسی ایک ویڈیو کی وجہ سے تھا۔ یہ خبر فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ سے آئی تھی جو گذشتہ برس لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے کاروباری معاملات پر ایک کامیاب آپریشن کر چکی ہے اور اس میں اٹھائے گئے سوالات اور اس میں دی گئی معلومات کا آج تک کوئی واضح جواب نہیں آ سکا۔ عاصم باجوہ نے معلومات کو جھٹلایا البتہ اسی وقت وزیر اعظم کے اطلاعات و نشریات کے حوالے سے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور ہوئے اور کچھ عرصہ بعد سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی الگ ہو گئے۔ اس خبر نے احمد نورانی کی صحافتی ساکھ کو مزید چار چاند لگا دیے جو کہ کافی عرصے سے دی نیوز چھوڑ چکے تھے۔


یہ بھی پڑھیے: ‘میری سٹوری کے ناقابل تردید ثبوت موجود، امریکی فرم سے فرانزک کروایا’


یہی وہ ساکھ تھی جس نے اس تازہ ترین خبر کو بھی دوام بخشا۔ ویب سائٹ پر دی گئی خبر کے ساتھ امریکہ کی معروف فورنزکس کمپنی Garret Discovery کی رپورٹ بھی منسلک تھی جس کے مطابق اس ویڈیو میں نہ تو کہیں پر کوئی کٹ تھا اور نہ ہی کہیں اس میں کوئی چیز شامل کی گئی تھی بلکہ یہ سیدھی سیدھی ریکارڈ کی گئی تھی اور اپنی اصل حالت میں ہی پیش بھی کر دی گئی تھی۔ یہ رپورٹ بھی اس آڈیو لیک کو خاصا مستند بنا رہی تھی۔

اتوار کی شام کو تو حکومت اتنی گھبرائی ہوئی تھی کہ شہباز گل محترم ایسی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے کہ افسوس ہو رہا تھا۔ کبھی کوئی مریم نواز کی اِدھر اُدھر سے جوڑی ہوئی ویڈیو تو کبھی نواز شریف کی۔ وہ پیغام یہ دینا چاہ رہے تھے کہ جیسے یہ ویڈیوز غلط تھیں، ثاقب نثار کی ویڈیو بھی یہاں وہاں سے مختلف آواز کے ٹوٹے جوڑ کر بنا لی گئی تھی۔ سوموار کی صبح حکومت کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ بھی ڈھونڈ نکالا گیا جس میں سابق چیف جسٹس دو الفاظ بالکل اسی انداز میں ادا کر رہے تھے جس انداز میں انہوں نے مبینہ طور پر لیک شدہ آڈیو میں بھی بولے تھے۔ یہ دو الفاظ تھے: “Unfortunately” اور “Let me be little blunt about it”۔ سنیے:

Let me be little blunt about it…unfortunately pic.twitter.com/kA0mgLq5kL

— Umar Cheema (@UmarCheema1) November 22, 2021

لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ چند الفاظ تواتر کے ساتھ مختلف مواقع پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہ دو الفاظ معاملے کو کسی صورت بھی خبر کے خلاف نہیں لے جاتے تھے۔ اس حوالے سے جب احمد نورانی سے سوال کیا گیا کہ وہ اس ویڈیو کا جواب کس طرح دیں گے تو ان کا جواب تھا کہ انہوں نے اس آڈیو سے متعلق ہر قسم کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کا فرنزک آڈٹ کروانے کے بعد اس کی رپورٹ کے ساتھ یہ خبر کی ہے۔ سنیے:

میری سٹوری کے ناقابل تردید ثبوت موجود، امریکی فرم سے فرانزک کراوایا۔ امریکا میں رہتے ہوئے مجھے ہر چیز کی احتیاط کرنا تھی۔ اس مقصد کیلئے سب سے پہلے میں نے آواز کی جانچ کروائی کہ آیا یہ اوریجنل ہے یا نہیں، احمد نورانی@Ahmad_Noorani https://t.co/wlKqAkXzvs pic.twitter.com/GJzHNFeUBN

— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) November 22, 2021

تاہم، اس کے بعد ایک دھماکہ خیز رپورٹ سماء ٹی وی پر سامنے آئی جس میں اس آڈیو میں بولے گئے چند مزید جملے یا الفاظ بھی ثاقب نثار نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران بول رکھے تھے۔

Great investigative work by @SAMAATV but there should be another forensic test by experts to determine the authencity/fakeness of the audio leaked by @FactFocusFF. #SaqibNisar #SaqibNisarLeaks #NawazSharif pic.twitter.com/uA7Bgfy9KT

— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) November 22, 2021

مسلم لیگ ن کے حامیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ رپورٹ سماء ٹی وی پر چلائی گئی جس کے مالک تحریکِ انصاف رہنما عبدالعلیم خان ہیں۔ البتہ یہ ایک بھونڈا جواب ہے جس کی سوشل میڈیا پر مخالفین سے بحث کرتے ہوئے تو اہمیت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ نہیں۔

جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ نے ضرور ایک اہم سوال اٹھایا تھا جب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس ویڈیو کا حوالہ دیا کہ اس مبینہ آڈیو لیک میں بولے گئے اہم ترین الفاظ جن میں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کے حوالے سے ہدایات دی جا رہی ہیں تو بولے ہی نہیں گئے۔ فواد چودھری نے اس کا جواب نہیں دیا۔ سماء کی اس ویڈیو پر احمد نورانی کا جواب محض اتنا ہے کہ درجنوں مواقع پر بہت سے جملے شاید ثاقب نثار صاحب نے بول رکھے ہوں گے لیکن فرنزک رپورٹ کا جواب جوابی فرنزک رپورٹ سے ہی دیا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آڈیو میں کہیں کوئی کاٹ چھانٹ نہیں کی گئی۔

یہ تو تھے دونوں اطراف کے مؤقف۔ لیکن اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پراپیگنڈا پوری طرح سے جاری ہے، خواہ وہ کسی بھی طرف سے کیا جا رہا ہو۔ یہ بھی واضح ہے کہ ملکی سیاست اتنی قطبی ہو چکی ہے کہ حقائق کو جاننے یا کم از کم ماننے کے لئے کوئی تیار نہیں۔ سب اپنے مؤقف کے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے خواہ آپ انہیں کتنا ہی بڑا ثبوت لا کر دے دیجیے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے کہ متعلقہ فورم سے اس ویڈیو کی تحقیقات کروائی جائیں۔ اس قطبی سیاست میں سپریم کورٹ ہی پر کسی حد تک اعتماد کیا جا سکتا ہے جس کی ساکھ خود اب داؤ پر لگی ہے کیونکہ اس کے ایک سابق چیف جسٹس پر ہی الزامات لگ رہے ہیں۔ اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے اسے کچھ نہ کچھ اقدامات تو لینا ہی ہوں گے۔ اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ احمد نورانی کو بلا کر سزا سنانے کھڑے ہو جائیں۔ البتہ ایک صاف شفاف انکوائری اور آزاد ادارے سے اس آڈیو کو جھوٹا ثابت کیا جائے تو یہ اس ملک کے عدالتی نظام پر موجودہ ججز کا ایک بڑا احسان ہوگا۔

Tags: Ahmad NooraniSaqib Nisar audio clipاحمد نورانیثاقب نثارثاقب نثار آڈیو کلپ
Previous Post

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ: کیا عدالت انکوائری شروع کرے گی حکومت کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا بائیکاٹ۔

Next Post

پاکستان نے 100 طالبان قیدیوں کو ڈی ریڈیکلائزیشن کی تربیت مکمل کئے بغیر رہا کردیا

علی وارثی

علی وارثی

علی وارثی نیا دور میڈیا کے ویب ایڈیٹر ہیں؛ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Related Posts

اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ جائے ورنہ ملک ڈوب جائے گا

اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ جائے ورنہ ملک ڈوب جائے گا

by رضا رومی
فروری 1, 2023
0

تحریک طالبان پاکستان کا پھر سے سر اٹھانا اور پاکستانی ریاست پر اس کے مسلسل حملے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے...

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

by بیرسٹر اویس بابر
فروری 1, 2023
0

موجودہ ملکی منظرنامے میں تین سٹیک ہولڈرز اہم ترین ہیں؛ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ۔ ان میں سے جو...

Load More
Next Post
پاکستان نے 100 طالبان قیدیوں کو ڈی ریڈیکلائزیشن کی تربیت مکمل کئے بغیر رہا کردیا

پاکستان نے 100 طالبان قیدیوں کو ڈی ریڈیکلائزیشن کی تربیت مکمل کئے بغیر رہا کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In