• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان کے امریکہ مخالف جذباتی بیانات کی قیمت پوری قوم چکا رہی ہے: کامران خان

کامران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی خارجہ پالیسی بہت سے مسائل کی جڑ ہے، آج مغربی دنیا نے پاکستان کو رسمی تعلقات اور افغانستان کے ہمسائے کی حد تک محدود کر دیا ہے۔ یورپی ممالک کی پاکستان میں دلچسپی انتہائی مدھم پڑ چکی ہے، امریکہ سے آپ کے تعلقات زمیں بوس ہیں'

نیا دور by نیا دور
نومبر 30, 2021
in تجزیہ
58 1
0
عمران خان کے امریکہ مخالف جذباتی بیانات کی قیمت پوری قوم چکا رہی ہے: کامران خان
68
SHARES
326
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکہ مخالف جذباتی بیانات کی قیمت پوری قوم چکا رہی ہے۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے کہا کہ ‘میں عمران خان صاحب سے مخاطب ہوں، آپ کی حکومت کے پہلے سال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 3، 3 ارب کے ڈیپازٹ آئے۔ آئی ایم کے قرضوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے بچایا اس کی وجوہات بھی سمجھ میں آگئیں مگر آپ کی حکومت کے چوتھے سال میں بھی سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی بھیک اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے آگے ہم گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے۔ حالانکہ آپ تو بھیک کے اس کشکول کو توڑنے آئے تھے۔’

RelatedPosts

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے؛ سابق امریکی وزیر دفاع

کیا چین نئے اتحادی بنا کر مشرق وسطیٰ سے امریکہ کی چھٹی کروانے والا ہے؟

Load More

کامران خان نے کہا کہ میں بے حد پریشان ہوں، میں آج اس بات کی نشاندہی کروں گا جو آپ کی ٹیم کی نالائقی کے علاوہ ہماری معاشی و بین الاقوامی بد حالی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی خارجہ پالیسی بہت سے مسائل کی جڑ ہے، آج مغربی دنیا نے پاکستان کو رسمی تعلقات اور افغانستان کے ہمسائے کی حد تک محدود کر دیا ہے۔ یورپی ممالک کی پاکستان میں دلچسپی انتہائی مدھم پڑ چکی ہے، امریکہ سے آپ کے تعلقات زمیں بوس ہیں۔ ایک سال میں بائیڈن انتظامیہ سے ہماری ملاقاتیں انگلیوں پر گنی جاسکتی ہیں۔’

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ ‘خان صاحب برا نہ مانیے گا ماضی قریب میں امریکہ کے حوالے سے آپ کے غصیلے بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ نازک سفارتی و سیکیورٹی معاملات پر میڈیا انٹرویوز میں امریکہ کو لتاڑنے کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ مزید ناراض ہوگئی جس کی قیمت پوری قوم چکا رہی ہے۔ ‘

آئی ایم پروگرام کی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے مذاکرات میں سخت ترین شرائط سامنے آئیں جہاں ہماری مذاکراتی ٹیم کی ایڑھیاں رگڑوا دی گئیں۔ اس سے پہلے 99 فیصد شرائط پوری کرنے کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے انکار کر دیا۔’

کامران خان نے کہا کہ ‘اقوام متحدہ ہو یا معتبر انٹرنیشنل میڈیا، پاکستان سے کھچے کھچے نظر آتے ہیں، یقیناً سب قصور پاکستان کا نہیں، امریکہ نے بھی زیادتیاں کیں ہیں اور ضرور کی ہوں گی مگر سوچنا یہ ہے کہ خاموش سفارتکاری سے مفادات کے حصول کی کاوش ہے یا بذریعہ میڈیا امریکہ سے پنجہ آزمائی؟’

انہوں نے کہا کہ ‘اس پس منظر کے باوجود حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف نبرد آزما نہیں، عالمی نظام کے تحت امریکہ نے ڈھائی کروڑ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی۔ آج بھی پاکستان کی ایکسپورٹس کا سب سے بڑا مرکز چائنہ نہیں بلکہ امریکہ ہے۔ یو ایس ایڈ سندھ میں 77 ہائی سکولز تعمیر کر چکی ہے، ہر سال ہمارے سینکڑوں بچے بچیاں امریکی یونیورسٹی میں سکالرشپ پر اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔’

آخر میں انہوں نے پھر وزیراعظم کو مخاطب وہ کر کہا کہ ‘خان صاحب الیکشن 2023 میں جیتنے کی امید اس وقت پوری ہوگی جب معیشیت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔ میرے نزدیک یہ اس وقت ہوگا جب پاکستان کی عالمی حیثیت بہتر ہو کہ آپ کا امریکہ اور مغرب کے لیے جاری تشلج ختم ہو۔’

عمران خانصاحب حال میں PTI حکومت دوسری بار پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لئے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی بھیک حقارت آمیز شرائط پر لینے پر مجبور ہوئی آئی ایم ایف نے ہماری ٹیم کی ایڑیاں رگڑوائیں سخت ترین شرائط پر قرضہ منظور کیا معاشی سفارتی بد حالی اسباب سد باب حاضر ہیں pic.twitter.com/gIQw1hTW9V

— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 30, 2021

Tags: اآئی ایم ایفامریکہایف اے ٹی ایفپاکستان امریکہ تعلقاتجو بائیڈنکامران خانوزیراعظم عمران خان
Previous Post

کچھ لوگ میرے پاس نیب چیئرمین کی ویڈیوز لے کر آئے: شاہد خاقان عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف

Next Post

رانا شمیم کا بیان حلفی، انصار عباسی کا جلد ایک اور سٹوری بریک کرنے کا اعلان

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
رانا شمیم کا بیان حلفی، انصار عباسی کا جلد ایک اور سٹوری بریک کرنے کا اعلان

رانا شمیم کا بیان حلفی، انصار عباسی کا جلد ایک اور سٹوری بریک کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In