• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان کو الوداع کرنے کیلئے اسٹیبشلمنٹ نے سوچ بچار شروع کر دی: نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرا تجزیہ ہے کہ عمران خان اپنی ''لائف آفٹر پولیٹیکل ڈیتھ'' کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوچ لیا ہے کہ وہ عوام میں یہ بیانیہ لے کر جائیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن نے مجھے سازش کے تحت اقتدار سے نکال دیا ہے۔

نجم سیٹھی by نجم سیٹھی
دسمبر 13, 2021
in ایڈیٹر کی پسند, تجزیہ
163 1
0
192
SHARES
912
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی چھٹی ہونے والی ہے، اس لئے وہ مستقبل کیلئے پورا بیانیہ تیار کر چکے ہیں کہ عوام کو بتایا جا سکے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن نے مجھے سازش کے تحت اقتدار سے نکال دیا ہے۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تین ایسے فیصلے کئے  جس کا ان کو تو فائدہ ہو سکتا ہے، تاہم اس میں ریاست کیلئے کوئی اچھی چیز نہیں نظر آ رہی۔ ان میں سب سے پہلا فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہدف کا نشانہ بنانا ہے کیونکہ گذشتہ سات سال سے جاری ان کیخلاف فارن فنڈنگ کا کیس اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔

RelatedPosts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

Load More

ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیز یہ کہ گذشتہ سال آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہت اہم بیان دیا تھا کہ ہم نارمیلائزیشن کرنا اور جیو اکنامکس کی جانب توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں عمران خان کو سمجھا کر انڈیا کیساتھ کچھ تجارت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پھر انہوں نے اچانک وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنا فیصلہ بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو اہم چیز تھی وہ امریکا کیساتھ تعلقات کی بحالی تھا۔ امریکی حکومت کے اوپر بھی بہت دبائو تھا کہ وہ پاکستان کیساتھ اپنے معاملات کو نارمل کرے لیکن absolutely not کرکے یوتھیوں کو خوش کر دیا گیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ وقت آنے والا ہے جب میری اقتدار سے چھٹی ہو جائے گی۔ اس وقت میں عوام کے سامنے کیا بیانیہ اپنائوں گا کیونکہ مجھ پر تو بہت الزامات کی بوچھاڑ ہونی ہے۔ اس لئے اگر ایسا ہوا تو میرا بیانیہ ہوگا کہ امریکا، الیکشن کمیشن اور انڈیا کیساتھ نارمیلائزیشن کرنے سے انکار کی وجہ سے میرے ساتھ یہ کیا گیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرا تجزیہ ہے کہ عمران خان اپنی ”لائف آفٹر پولیٹیکل ڈیتھ” کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوچ لیا ہے کہ وہ عوام میں یہ بیانیہ لے کر جائیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن نے مجھے سازش کے تحت اقتدار سے نکال دیا ہے۔

ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حائل دوریاں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ اب اسٹیبشلمنٹ کچھ آپشنز کو دیکھنے کیلئے تیار ہو چکی ہے۔ کیونکہ ان کو پتا چل چکا ہے کہ جتنی بدنامی عمران خان کا ساتھ دینے سے ہوئی، وہ آج تک نہیں ہوئی تھی اور اگر ایسا ہی حال رہا تو وہ خود بھی ایکسپوز ہو جائیں گے۔

امریکی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر چین کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا تو دفتر خارجہ اپنے بیان میں واضح کہہ دیتا لیکن اس کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس معاملے سے چین کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہوں نے پاکستان پر کوئی دبائو ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوتا ہے یا نہیں، وہ اپنا بیانیہ تیار کرتے ہوئے اپنا بوریا بستر باندھ رہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ امریکی ڈیموکریسی کانفرنس کا بہت اہم مقصد جوبائیڈن کی گرتی ہوئی مقبولت کو سہارا دینا تھا۔ وہ بظاہر ایک کمزور صدر لگ رہے ہیں، انھیں یورپ میں بھی کوئی خاص گھاس نہیں ڈال رہا۔ وہاں یہ لگ رہا ہے کہ ان کے چار سال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کے بہت قریب ہیں، وہ جب بھی ”پاکستان کھپے” کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس کے پیچھے ایک سوچ ہوتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔

Tags: ecpestablishmentImran KhanNajam SethiNaya daur tvاسٹیبشلمنٹشاہد مسعود کی نجم سیٹھی سے معذرتعمران خاننجم سیٹھینیا دور ٹی ویوزیراعظم
Previous Post

بنیاد پرستی پاکستان کی سالمیت کے لیے 1971 کے بعد سب سے بڑا چیلنج ہے: حامد میر

Next Post

‘مریم نواز شریف کو قیادت ملی تو امتحان میں پورا اتریں گی’

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی پاکستان کے مانے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہیں۔ وہ انگریزی ہفت نامے دی فرائیڈے ٹائمز کے مدیر، وین گارڈ پبلیشرز سے چیف ایگزیکٹو ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Posts

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

by عاصم علی
جنوری 28, 2023
0

پاکستان کی 75 سالہ سیاسی اور معاشرتی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ایک چیز جس نے پاکستان کی سیاست اور معاشرے...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

Load More
Next Post
‘مریم نواز شریف کو قیادت ملی تو امتحان میں پورا اتریں گی’

'مریم نواز شریف کو قیادت ملی تو امتحان میں پورا اتریں گی'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In