• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ندیم انجم کا میڈیا میں تصاویر، ویڈیوز جاری نہ کرنے کا حکم: ایک احسن فیصلہ

"ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) احسن نے کہا تھا کہ آپ اس صورت میں ایک اچھے انٹیلی جنس آپریٹر ثابت ہوں گے جب آپ لاہور بھر میں گھومیں اور کوئی آپ کو نوٹس کرے اور نہ ہی کوئی آپ کو پہچانے"

نیا دور by نیا دور
دسمبر 29, 2021
in ایڈیٹر کی پسند, تجزیہ
63 1
0
Nadeem-Anjum
74
SHARES
354
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری اجلاس میں لی گئی اُن کی تصاویر یا ویڈیو فوٹیج میڈیا میں جاری نہ کی جائیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک وفاقی وزیر نے دی نیوز کو بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اُن کی تصاویر یا ویڈیو فوٹیج جاری نہیں کی۔

RelatedPosts

نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا

رانا ثنااللہ نے فیض حمید کیخلاف انکوائری کی تصدیق کر دی

Load More

پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے بھی شرکت کی۔ تاہم، حکومت کی جانب سے میڈیا میں جاری کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سب کو دیکھا جا سکتا ہے سوائے ڈی جی آئی ایس آئی کے۔

جب وجہ پوچھی گئی تو وفاقی وزیر نے کہا کہ واضح طور پر تمام متعلقہ اداروں کو ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جن اجلاسوں میں وہ شرکت کرتے ہیں ان میں موجود اُن کی تصاویر یا ویڈیو فوٹیج جاری نہ کی جائیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بات ریکارڈ پر آ کر کہنے سے ہچکچاہٹ ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے میڈیا میں اُن کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس سروس کا بنیادی اصول یہ ہوتا ہے کہ میڈیا کی نظر سے دور رہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس اصول کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے اور حکومتیں انٹیلی جنس چیفس کی تصاویر اور ویڈیوز میڈیا میں جاری کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سربراہان کو میڈیا اور ٹی وی سکرینوں پر نہیں دکھایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عموماً دنیا میں انٹیلی جنس سربراہان کو عوام نہیں جانتے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا چہرہ اور شناخت خفیہ رکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیادی اصول کو نہ اپنانے سے نقصان اس وقت ہوا جب افغان جنگ کے دوران جنرل حمید گل اور جنرل جاوید ناصر آئی ایس آئی کے سربراہان تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کا حصہ نہیں تھے لیکن اس کے باوجود انہیں جی او سی کوئٹہ مقرر کیا گیا اور اُس وقت کے آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ میڈیا سے دور رہیں۔

ماضی میں آئی ایس آئی میں خدمات انجام دینے والے میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے دی نیوز کو بتایا کہ لگتا ہے کہ موجودہ آئی ایس آئی چیف اس انداز سے کام کر رہے ہیں کہ وہ میڈیا میں اپنی تشہیر نہیں چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں لاہور میں آئی ایس آئی کا سیکٹر کمانڈر لگایا گیا تھا تو انہیں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) احسن نے کہا تھا کہ آپ اس صورت میں ایک اچھے انٹیلی جنس آپریٹر ثابت ہوں گے جب آپ لاہور بھر میں گھومیں اور کوئی آپ کو نوٹس کرے اور نہ ہی کوئی آپ کو پہچانے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چہرہ دیکھ کر پتہ نہیں چلنا چاہیے کہ انٹیلی جنس آپریٹر کون ہے۔

دیکھا جائے تو یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے۔ ماضی میں جب بھی پاکستان کے آئی ایس آئی سربراہان حد سے زیادہ عوام کی نظروں میں آئے، اس کا فوج کے ادارے کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مثال کے طور پر احمد شجاع پاشا جب اس ادارے کے سربراہ تھے تو اس دوران ان کا نام سیاسی جماعتوں نے بارہا لینا شروع کر دیا تھا۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے تو ایسے الزامات ماضی میں کئی دیگر جرنیلوں پر بھی سامنے آئے ہیں اور ان پر کرپشن کے الزامات لگا کر ان الزامات کو رد کر دیا جاتا ہے لیکن جنرل احمد شجاع پاشا پر تو مسلم لیگ ق نے الزام لگایا جو کہ روزِ اول سے اسٹیبلشمنٹ کی B ٹیم ہے۔ یہ پارٹی جنرل مشرف کے ساتھ بھی رہی، اس سے پہلے جنرل ضیا کے بھی ساتھ تھی، جب نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے منظورِ نظر بلکہ نورِ نظر تھے تو یہ ان کے بھی ساتھ تھی، آج بھی ‘ہائبرڈ حکومت’ میں تحریکِ انصاف سے زیادہ تابعدار ہے اور اس پر کسی کو شک کا اظہار کرتے بھی نہیں دیکھا جاتا۔ انہوں نے بھی الزام لگایا کہ پاشا صاحب ان کے بندے توڑ کر تحریکِ انصاف میں شامل کروا رہے تھے۔ اس حوالے سے چودھری پرویز الٰہی تو آن ریکارڈ ہیں کہ چودھری شجاعت نے جنرل پاشا کو براہِ راست بھی یہ بات کہی اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی اس حوالے سے شکایت کی جس کے بعد یہ سلسلہ رکا یا نہیں البتہ جنرل پاشا کا نام اس حوالے سے آج تک لیا جاتا ہے۔

جنرل پاشا کے بعد لیفٹننٹ جنرل (ر) ظہیرالدین اسلام پر الزام لگایا جاتا ہے کہ 2014 کے تحریکِ انصاف اور طاہرالقادری کی جماعت کے مشترکہ دھرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما برگیڈیئر (ر) سیمسن شیرف نے وقت ٹی وی پر مطیع اللہ جان کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ انکشافات کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے آئی بی کے ذریعے ریکارڈ کی گئی کچھ کالز اس وقت کے آرمی چیف کو بھی سنوائی تھیں جس کے بعد یہ پروجیکٹ ناکام ہو گیا اور ظہیر الاسلام کچھ عرصے بعد ریٹائر ہو کر ماضی کا قصہ ہو گئے۔ حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ظہیر الاسلام نے ایک کاروباری شخصیت کو یہ پیغام دے کر بھیجا تھا کہ نواز شریف استعفا دے دیں جس پر نواز شریف نے انکار کر دیا تھا۔

Tags: DG ISIDG ISI Nadeem AnjumLt Gen Nadeem Anjumندیم انجم
Previous Post

ہرپارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے، شیخ رشید

Next Post

نواز شریف کی عمران خان کو پریشان کرنے کی خبریں: انصار عباسی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
نواز شریف کی عمران خان کو پریشان کرنے کی خبریں: انصار عباسی

نواز شریف کی عمران خان کو پریشان کرنے کی خبریں: انصار عباسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In