• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان کیساتھ شیطانی ڈیل پر کھیلا گیا سیاسی کھیل

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میڈیا اسیٹبلشمنٹ اور نواز شریف کے مابین کسی ”ڈیل“ کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے کیوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا۔ نیز فوج سیاست میں ملوث نہیں ہے۔ یہ خبر خوش آئند ہے۔ لیکن ماضی کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے ہم عمران خان کے ساتھ کی گئی شیطانی ڈیل پر کھیلے گئے سیاسی کھیل کی علامات تلاش کرنے، اور ان کا کھوج لگانے کا جواز رکھتے ہیں۔

نجم سیٹھی by نجم سیٹھی
جنوری 7, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, تجزیہ
147 1
0
عمران خان کیساتھ شیطانی ڈیل پر کھیلا گیا سیاسی کھیل
173
SHARES
823
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکا کے ایک موقر تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس کی رپورٹ، ”جمہوریت کا محاصرہ“ بتاتی ہے کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے عالمی سطح پر جمہوریت ہر سال زوال پذیرہے۔ سب سے نمایاں زوال دنیا کی دو ”عظیم ترین“ جمہوریتوں، امریکا اور ہندوستان میں دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 73 ممالک میں جمہوریت گراوٹ کا شکار ہے۔ پاکستان کو ”جزوی طور پر آزاد” ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔ امریکا میں گھمبیر ہوتی ٹکراؤ کی فضا پر تبصرے تشویش ناک خانہ جنگی کا پتا دیتے ہیں۔

RelatedPosts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Load More

یہ پیش گوئی اگلے امریکی انتخابات، جو 2024-25 میں ہونے جا رہے ہیں، کے بارے میں ہے۔ خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں رپبلکن پارٹی کی نئی قیادت انتخابی فراڈ اور ووٹوں میں دھاندلی کا شور مچا کر ملک کو ہنگاموں کی نذر کر سکتی ہے۔

جمہوری نظام اور اقدار میں ہونے والے عالمی زوال کی ایک وجہ سوشل میڈیا کے غیر معمولی عروج کو قرار دیا گیا ہے جس نے ایسے افراد کو اظہار کی طاقت دی ہے جو روایتی اقدار یا انفرادی شناخت کو خطرے میں محسوس کرتے ہیں۔

اس نے عوامی تعصبات کے لئے ایک مسلسل پھیلتا ہوا پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے۔ اس کے ذریعے ہونے والے منظم پروپیگنڈے، غلط معلومات، جعلی خبرں وغیرہ نے مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کی بالا دستی کو ختم کر دیا ہے۔ اور مرکزی دھارے کا یہی میڈیا جدید، لبرل، آئینی اقدار کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان میں بھی ہم 2018ء میں اسٹیبلشمنٹ اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی مشترکہ سرپرستی میں ایک ہائبرڈ نظام کا تجربہ کرتے ہوئے جمہوریت کی پٹڑی سے پھسل گئے۔

جمہوریت سے گریز کی عکاسی حزب اختلاف کو نشانہ بنائے جانے اور نیب، ایف آئی اے، پولیس اور عدلیہ جیسے ریاستی اداروں کے ذریعے میڈیا پر کریک ڈاؤن اور جابرانہ یا غیر جمہوری نئے قوانین کی موسلا دھاربرسات سے ہوتی ہے۔

لیکن اب، تین سال بعد یہ ہائبرڈ حکومت اپنی غلطیوں اور تضادات کے بوجھ تلے دب رہی ہے۔ اس کے اہم سرپرستوں کے ذاتی عزائم کا بوجھ بھی کچھ کم نہیں۔ یہ سوشل میڈیا ہے جو کہ اصل میں ہائبرڈ حکومت کی جانب سے منظم پروپیگنڈے کا ذریعہ تھا۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ اسی سوشل میڈیا نے اس ہائبرڈ حکومت اور اسے لانے والوں کی سازشوں، دھوکا دہی، مکر وفریب، دیوالیہ پن، یوٹرن، جھوٹ اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لئے عوامی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اپنی ساکھ کھوتی ہوئی اسٹیبلشمنٹ اس پریشان کن صورتحال سے نکلنے کے لئے قدرے کم غیر قانونی اور غیر مقبول راستے تلاش کر رہی ہے۔ ان میں تحریک انصاف کی حکومت کو چلتا کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔

اس ممکنہ ‘جمہوری’ بحالی کے دو واضح مظاہر ہیں۔ پہلا پاکستان کو آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران میں دھکیلنے والی تحریک انصاف کی حکومت سے ہر کوئی نفرت کر رہا ہے۔

اس بحران نے آبادی کے کمزور اور نادار طبقوں کی ایک بڑی اکثریت پر غیر معمولی حد تک ناقابل قبول مشکلات مسلط کی ہیں۔ دوسری معزول وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سخت مزاحمت ہے۔

اُنھوں نے عوام دشمن ہائبرڈ حکومت کے سول ملٹری لیڈروں کو بے نقاب کرنے اور ان پر حملہ کرنے میں فقید المثال جرات دکھائی۔ اس پر بہت سے پاکستانیوں کی ولولہ انگیز حمایت اُنھیں حاصل ہوئی ہے۔

حزب اختلاف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اہم حصے،پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ، لوکل باڈی اور قومی/صوبائی ضمنی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔

نتیجے کے طور پر اس سول ملٹری ڈیل کا پول کھلنا شروع ہوگیا ہے جو  2014 میں عمران خان کے پانچ ماہ طویل دھرنے کے آغاز کے ساتھ طے پا ئی تھی اورجس کی وجہ سے عدلیہ نے نواز شریف کو معزول کیا اور 2018 میں دھاندلی زدہ انتخابات جس کا نقطہ عروج تھے۔ اس کی پہلی علامت سول ملٹری کے ایک صفحے کا دھڑن تختہ ہے جو گزشتہ نومبر میں آئی ایس آئی کے ایک سربراہ کے تبادلے اور دوسرے کی تقرری کے معاملے پر دکھائی دیا۔ اس نے دونوں کے درمیان اعتماد اور بھروسے کے آئینے میں بال ڈال دیا۔

دوسرا ریاست کے بنیادی اداروں میں ہائبرڈ حکومت کی بلیک میلنگ اور من مانی کے خلاف خاموشی سے تقویت پاتی ہوئی مزاحمت ہے۔ جج حضرات اسیٹبلشمنٹ کے خلاف کھڑے ہو کر بولنے لگے ہیں (قاضی فائز عیسیٰ، ارشد بٹ، شوکت عزیز صدیقی، رانا شمیم وغیرہ) یہاں تک کہ اپنے کمزور یا سمجھوتہ کرنے والے ساتھیوں کے متعصبانہ فیصلوں سے اختلاف سامنے آرہا ہے۔

اسی طرح بدنام سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جیسے ججوں کو آئینہ دکھایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بالآخر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے وزرا کے دھونس اور دھمکیاں سے مرغوب نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس میں اگلے عام انتخابات میں ممکنہ انتخابی دھاندلی کے لیے استعمال کی جانے والی ای وی ایم متعارف کرانے کی مخالفت بھی شامل ہے۔

مزاحمت کے حتمی قدم کے طور پر اب الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے وزیر اعظم کو غیر ملکی ذرائع سے غیر مجاز فنڈز وصول کرنے اور کروڑوں کے غبن کے سلسلے میں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر نااہلی کے لیے درخواست دینے کے لیے تیار ہے۔

اور لیجیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیشن عدالت کے ایک ایڈیشنل جج کو کالعدم قرار دے دیا جس نے ہتک عزت کے مقدمے میں خواجہ آصف کے وکیل کو جرح کی اجازت دیے بغیر عمران خان کی ویڈیو گواہی کو غیر منصفانہ طور پر بند کر دیا۔ وزیر اعظم کو خود کو جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دیا۔

میڈیا نے بھی ہوا کی سمت میں تبدیلی محسوس کرلی ہے۔ مرکزی دھارے سے تعلق رکھنے والے عمران خان کے حامی اینکروں اور صحافیوں کو یک یکا اپنے عمررسیدہ ہیروکے بارے میں حقائق کا انکشاف ہونے لگا ہے۔ اب اُنھوں نے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے ان پر تنقید شروع کردی ہے۔ اسی طرح اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی ہدایت پر مرکزی دھارے کے میڈیا سے نکال باہر کیے گئے صحافی اب کھل کر بات کررہے ہیں۔ اپنے دشمنوں کی طرف انگشت نمائی کررہے ہیں۔ بلکہ نام لے کر تنقید کررہے ہیں۔ عمران خان کے حامی اور سابق سیاسی وفاداران کی بدعنوانی کی کہانیاں بے نقاب کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میڈیا اسیٹبلشمنٹ اور نواز شریف کے مابین کسی ”ڈیل“ کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے کیوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا۔ نیز فوج سیاست میں ملوث نہیں ہے۔ یہ خبر خوش آئند ہے۔ لیکن ماضی کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے ہم عمران خان کے ساتھ کی گئی شیطانی ڈیل پر کھیلے گئے سیاسی کھیل کی علامات تلاش کرنے، اور ان کا کھوج لگانے کا جواز رکھتے ہیں۔

پاکستان کے عوام اپنے آئینی حقوق کی بحالی چاہتے ہیں۔ اس میں اپنے سیاسی راہ نما چننے کا حق بھی شامل ہے۔ جتنی جلدی اس ہائبرڈ نظام کو قائم رکھنے والے منصوعی سہارے پیچھے ہٹ جائیں، اتنا ہی بہتر ہوگا تاکہ پاکستانی عوام اپنے قانونی حق کو استعمال کرسکیں۔

Tags: devilish dealgameImran KhanPoliticalاسٹیبلشمنٹعمران خاننجم سیٹھی
Previous Post

عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، شہباز شریف

Next Post

سالگرہ اور طوق و دار کا موسم (دل میں سنبھالی نوٹ بک سے)

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی پاکستان کے مانے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہیں۔ وہ انگریزی ہفت نامے دی فرائیڈے ٹائمز کے مدیر، وین گارڈ پبلیشرز سے چیف ایگزیکٹو ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
Zulfikar Ali Bhutto

سالگرہ اور طوق و دار کا موسم (دل میں سنبھالی نوٹ بک سے)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In