• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, فروری 5, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے آفٹر شاکس: PTI کی خیبر پختونخوا سے ایک دن میں دو وکٹیں گر گئیں

"لوگ PTI چھوڑ کر دوسری جماعتوں کی طرف جا رہے ہیں تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی تبدیلی آئی ہے جس سے معاملات یکسر بدل گئے ہیں اور اگلے دو ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں"

علی وارثی by علی وارثی
جنوری 11, 2022
in تجزیہ
21 0
0
بلدیاتی انتخابات میں شکست کے آفٹر شاکس: PTI کی خیبر پختونخوا سے ایک دن میں دو وکٹیں گر گئیں
25
SHARES
117
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی شکست سے صوبے کی سیاست میں آنے والے 8۔5 ریکٹر سکیل کے زلزلے کے آفٹر شاکس ابھی تک آنا رکے نہیں ہیں۔ بھلے ہی وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی تنظیمیں توڑ کر نئے عہدیدار نامزد کر دیے ہوں، شکست کا سارا ملبہ پرانے عہدیداروں اور ان کی جانب سے کیے گئے ٹکٹوں کے فیصلوں پر ڈال دیا ہو لیکن مقامی سیاستدان جانتے ہیں کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ حکومت کو اس وقت اپنی خراب کارکردگی، خصوصی طور پر بڑھتی مہنگائی اور مسلسل گرتی معیشت کی وجہ سے شدید عوامی غم و غصے کا بھی سامنا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اب اس کے نتائج بھی آنا شروع ہو چکے ہیں۔ صوبے میں پارٹی کے سب سے بڑے لیڈر جو پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور جن کی کارکردگی کے دن رات گن گاتے عمران خان تھکتے نہ تھے، پرویز خٹک ہیں۔ ان کو عمران خان نے پارٹی کا صوبائی صدر اب نامزد کر دیا ہے لیکن ان کے اپنے شہر نوشہرہ تو چھوڑیے، ان کے اپنے خاندان میں اس وقت ایک بھونچال برپا ہے۔ ان کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجا احد خٹک پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جلسے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ اب ان کے بھانجے جلال خٹک نے بھی مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام سے ملاقات کی ہے اور لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں اور 12 جنوری بروز بدھ اس کا اعلان بھی کر دیں گے۔

RelatedPosts

جنرل باجوہ کی توسیع؟ کابینہ کمیٹی کی آرمی ایکٹ میں ترمیم، ‘دوبارہ تقرر’ کی جگہ ‘برقرار’ لکھنے کی تجویز

حکومت پاک فوج اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

Load More

دوسری جانب نور عالم خان ہیں جنہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف پر حال ہی میں نہ صرف میڈیا میں بلکہ پارلیمنٹ میں بھی کھل کر تنقید کی تھی۔ پارلیمنٹ میں تقریر کرنے پر ان کو اپوزیشن کی جانب سے بھرپور داد ملی اور پھر حکومتی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی کہ یہ اپوزیشن سے اپنے حق میں ڈیسک بجوانے کے لئے تقاریر کر رہے تھے جب کہ تنقید کا نشانہ ان کی اپنی پارٹی تھی۔ یاد رہے کہ نور عالم خان نے PTI کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد بھی پارٹی کی کارکردگی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا جب PTI کے ایک اور سینیئر رہنما نے میڈیا میں آ کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ نور عالم خان کے بہنوئی جمعیت علمائے اسلام (ف) سے الیکشن لڑ رہے تھے اور نور عالم خان نے ان کی بھرپور حمایت کی تھی۔ نور عالم خان نے کہا تھا کہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم نہیں بلکہ حکومتی کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہو رہی تھی۔ ایک حکومت جس میں آٹے اور چینی کے لئے لائنیں لگی ہوں، دوائیاں مسلسل مہنگی کی جا رہی ہوں، بجلی کئی کئی گھنٹے دوبارہ سے غائب ہونے لگی ہو، اس کو غلط ٹکٹوں کی کیا ضرورت ہے جب اس کے ہارنے کے لئے اس کی اپنی کارکردگی اس حد تک خراب ہو۔

اب مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے عشائیے پر جہاں بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر اسد الرحمان سمیت اپوزیشن کے متعدد رہنما موجود تھے، نور عالم خان نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلا الیکشن PTI کی ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ عشائیے کے دوران حکومتی رکن نور عالم خان سے پوچھا گیا کہ آپ اگلا الیکشن کس پارٹی سے لڑیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ طے ہے کہ آئندہ تحریک انصاف سے الیکشن نہیں لڑوں گا۔ جس پر مولانا اسد نے کہا کہ نور عالم خان اور میرے چچا مولانا عطا الرحمان کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

نور عالم خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر الزام ہے کہ میں نے اپنے بہنوئی کی پیسے لے کر حمایت کی، یہ کیسا بھونڈا الزام ہے جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نور عالم نے غیرت مندی کا ثبوت دیا اور بہنوئی کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ نور عالم خان کے بہنوئی جمعیت کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑے تھے اور اب اسد الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کے چچا کی بات چیت چل رہی ہے جس پر سینیئر صحافی رفعت اللہ اورکزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولانا کی جماعت کی شاندار فتح کے بعد بہت سے ‘electables’ کا رخ اب ان کی جماعت کی طرف ہو سکتا ہے کیونکہ لوگوں کو ان کی ہوا چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اور جو لوگ کسی ایسے علاقے سے ہوں گے جہاں مولانا کی جماعت اتنی مضبوط نہیں ہوگی، وہاں ن لیگ کی طرف بھی ان لوگوں کا رخ ہو سکتا ہے جیسا کہ جلال خٹک کے معاملے میں دیکھا گیا ہے۔

نیا دور کے پروگرام ‘خبر سے آگے’ میں بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی مزمل سہروردی نے کہا کہ 2018 میں بھی بہت سے لوگ ایسے یقیناً ہوں گے جو PTI سے دوسری جماعتوں کی طرف جانا چاہتے ہوں گے لیکن انہیں روک دیا گیا، دوسری جماعتوں سے توڑ کر لوگ PTI میں شامل کروائے گئے، ن لیگ کے لوگوں کو کہا جاتا تھا کہ آپ پارٹی کا ٹکٹ لے تو لیں لیکن آپ نے جمع نہیں کروانا، ن لیگ اور PTI کے درمیان buffer zone قائم کر دیے گئے جہاں سب کا پارٹی میں یکایک شمولیت اختیار کرنا ممکن نہیں تھا، (غالباً ان کا اشارہ جنوبی پنجاب محاذ کی جانب تھا) لیکن اب الٹا ہو یہ رہا ہے کہ لوگ PTI چھوڑ کر دوسری جماعتوں کی طرف جا رہے ہیں تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی تبدیلی آئی ہے جس سے معاملات یکسر بدل گئے ہیں اور اگلے دو ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Tags: جلال خٹکمزمل سہروردینور عالم خاننیا دور
Previous Post

اے آر وائی نے جھوٹی خبر چلانے پر دوبارہ جیو نیوز سے معافی مانگ لی

Next Post

احتساب کا کھیل اب ختم ہو چکا، میں ان ڈراموں کا دفاع نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی رہنما نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

علی وارثی

علی وارثی

علی وارثی نیا دور میڈیا کے ویب ایڈیٹر ہیں؛ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Related Posts

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

پاکستان میں سیاست اس وقت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک تحریک انصاف باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتی، اور وہ اس...

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

مارچ 2022 کی تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ آ گیا۔ عمران خان کو لانے اور...

Load More
Next Post
احتساب کا کھیل اب ختم ہو چکا، میں ان ڈراموں کا دفاع نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی رہنما نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

احتساب کا کھیل اب ختم ہو چکا، میں ان ڈراموں کا دفاع نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی رہنما نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In