• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مصری خاتون کی ڈانس ویڈیو وائرل، شوہر نے طلاق دے دی

نیا دور by نیا دور
جنوری 15, 2022
in تجزیہ
34 1
0
مصری خاتون کی ڈانس ویڈیو وائرل، شوہر نے طلاق دے دی
41
SHARES
193
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مصر میں ایک تیس سالہ خاتون کو شوہر نے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر طلاق دے دی جس بر عوام کا شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ لیکن یہ پہلی بار نہیں کہ مصر میں سوشل میڈیا پر عورت کی ہتک عزتی کی مہم اشتعال انگیزی کا باعث بنی ہے۔

مصر میں 30 سالہ خاتون عایا یوسف کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر کی جانب سے انہیں طلاق دینے اور ان کے آجروں کو انہیں برطرف کر دینے پر اکسایا گیا۔ اس اشتعال انگیزی نے ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

RelatedPosts

عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو طلب کرلیا

ملتان کے ڈاکٹر میاں بیوی نے نلتر جھیل میں ڈوبنے والے لڑکے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

Load More

پرائمری اسکول کی ٹیچرجو کے تین بچوں کی ماں بھی ہیں، وائرل ہونے والی اس ویڈیو  میں دریائے نیل پر چلنے والی ایک کشتی پر سرڈھانپے ہوئے اور پوری آستینوں کی قمیض پہنے اپنے آفس کے ساتھیوں کے ساتھ رقص کرتی اور مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہیں ہیں۔

لیکن آن لائن بڑے پیمانے پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگوں کی متضاد رائے دیکھینے میں آرہی ہے۔ کچھ ناقدین ان کے اس ناچنے کے امر کو اسلامی معاشرے کی اقدار کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں – جب کہ دیگر اس معاملے پر ان کے ساتھ  یکجہتی اور مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

حالیہ برسوں میں، مصر میں کئی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں خواتین کو سوشل میڈیا پر ہتک عزتی کی مہم کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس نے ذمہ داروں سے جوابدہی کے مشتعل مطالبات کو جنم دیا ہے۔ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب بنیادی حقوق کے علمبردار وں نے 2014 ء میں صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے قدامت پسند شمالی افریقی ملک میں آزادی کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن سے خبردار کیا ہے۔

اس خاتون نے ایک خبر رساں ادارے کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ”وہ اپنے اس تفریحی دورے پر خوش تھیں اور ان کا رقص اسی خوشی کا اظہار تھا۔ ان کے کچھ ساتھی ان کا رقص میں ساتھ دے رہے تھے اور کچھ ہوا میں ہاتھ لہرا رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہم سب ہی ناچ رہے تھے۔‘‘

لیکن یہ ویڈیو آن لائن شیئر ہوئی اور اس کے بعد، کچھ دیکھنے والوں نے اس پر سخت تبصرے کیے اور اسے ایک ‘غیر مہذب ‘رویے کے طور پر دیکھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ایک صارف جہاد القلوبی نے کہا کہ اس استانی کا یہ عمل ‘باعثِ شرم‘ ہے۔  ایک اور صارف احمد البحیرے نے لکھا کہ ایک شادی شدہ خاتون یوں بیہودہ  طریقے سے کیسے رقص کر سکتی ہے۔

ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق  یہ عوامی رائے ایک ایسے ملک میں پائی جاتی ہے جہاں 2019 ء میں 18 سے 39 سال کے درمیان کی 90 فیصد خواتین کو حراساں کیا گیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد قاہرہ کے شمال مشرق میں واقع  داکاہلیا کے خطے میں جہاں عایا یوسف کو نوکری سے برطرف کیا گیا تھا مصری محکمہ تعلیم نے اس ٹیچر کو ڈسپلینری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔  لیکن اس کے بعد عوام کے شدید احتجاج کے نتیجے میں اس ہفتے ان کی نوکری بحال کر دی گئی ہے۔

مصر میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ نہاد ابوالقسمان نے اس ٹیچرکا دفاع کیا اور انہیں ملازمت کی پیش کش بھی کر دی ہے۔ قسمان نے طنزیہ انداز میں کہا، ”ہم عدالت سے رقص کے متعلق بنائے گئے درست قوانین کے بارے میں جوابات طلب کریں گے تاکہ خواتین ان قوانین کے مطابق اپنے بھائی اور بیٹوں کی شادیوں یا سالگرہ میں ناچ سکیں۔‘‘

اس خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے باعث ان کے خاوند کی طرف سے انہیں طلاق دینے کے معاملے پر مصری اداکارہ سمیہ الخشاب کا کہنا ہے کہ یہ ردِعمل اس معاشرے کے دوہرے معیارات کی عکاسی کرتا ہے۔ خشاب کا  مزید کہنا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کا ساتھ کیوں نہیں دیتے۔ انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ،”ایسی بہت سی خواتین ہیں جو اپنے شوہروں کا ساتھ دیتی ہیں جب وہ خراب حالات کا شکار ہوتے ہیں یا جیل چلے جاتے ہیں تب بھی ان کی بیویاں ان کو چھوڑ کر نہیں جاتیں۔‘‘

عایا یوسف نے مصر کے خبرساں ادارے الوطن کو بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کے ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کس نے لگائی لیکن وہ ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی اور ان کا گھر برباد کیا۔ لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مصر میں کسی آن لائن شیمنگ، اشتعال انگیزی کا باعث بنی ہے۔

مصر ایک زمانے سے بیلی ڈانس کے آغاز کی وجہ سے جانا جاتا رہا ہے لیکن حال ہی میں وہاں کئی بیلی ڈانسرز اور پاپ گلوکاراؤں کو ان کے آن لائن مواد کے غیر مہذب اور روایات کےخلاف ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مصر کے آبائی رقاصوں کی کمیونٹی مختصر ہوتی جارہی ہے۔ جس کی بڑی وجہ اس پیشے کی بڑھتی ہوئی بدنامی ہے کیونکہ ملک پچھلی نصف صدی کے دوران زیادہ قدامت پسند ہو گیا ہے اور آزادی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن دیکھنے میں آرہا ہے۔

Tags: belly-dancingdivorcedTeacher sackedVideo viralبیلی ڈانسرخاتون کو طلاقمصروائرل ویڈیو
Previous Post

ہماری صبح اور دین اسلام

Next Post

مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 20, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In