• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

شہباز، چودھری ملاقات کی خبروں سے بہت سوں کے ٹھنڈے پسینے نکل گئے ہیں

"ریڈ زون میں بہت سوں کے ٹھنڈے پسینے نکل گئے ہیں۔ اب تک چودھریوں کی مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کی ایک پکی اتحادی رہی ہے۔ شہباز شریف سے ایک رسمی ملاقات؟ یہ ایک نئی ہی قسم کا منظر ہوگا"

فہد حسین by فہد حسین
فروری 10, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, تجزیہ
254 2
0
Fahd Husain Red Zone Files Shehbaz Sharif Pervez Elahi
299
SHARES
1.4k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈان سے وابستہ سینیئر صحافی فہد حسین کے ریڈ زون سے ان کی رپورٹس کے لئے آج کل خوب سراہے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور معاملات پر نظر رکھنے والے اور نظر رکھنے پر مامور غیر سیاسی لوگوں سے وہ وہ خبریں نکلوا لیتے ہیں جن کے لئے صحافی آج کل مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اور ان کا گرم چھری جیسا کاٹ دار تجزیہ اس وقت سیاسی حلقوں میں بڑی دلچسپی سے پڑھا جاتا ہے۔

جمعرات کو ڈان کے لئے اپنے مضمون میں فہد حسین لکھتے ہیں: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان مسلم لیگ دونوں ہی لاہور میں آگ لگا رہی ہیں۔ سارا ایکشن اور سارا سسپنس اس وقت یہیں ہے، اور آخری معرکے تک داؤ جاری رہے گا۔

RelatedPosts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

‘ہائبرڈ تجربہ ناکام ہوا تو معاشی عدم استحکام پیدا ہوا جو ڈیفالٹ تک لے آیا’

Load More

لیکن جہاں کرکٹ کے کھلاڑی ایک طے شدہ شیڈول کے تحت کھیلتے ہیں، سیاسی کھلاڑیوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔ اگر ایم کیو ایم رہنماؤں کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات نے دلوں کی دھڑکنیں تیز کی ہیں تو اصل جھٹکے میں کیا ہوگا۔ ایک ق لیگی رہنما نے تصدیق کی ہے کہ “شہباز شریف صاحب جلد ہماری قیادت سے ملنے آ رہے ہیں”۔ ماضی کے یہ ساتھی جو بعد میں دشمن بن گئے لاہور میں جلد ہی ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔ ریڈ زون میں بہت سوں کے ٹھنڈے پسینے نکل گئے ہیں۔ اب تک چودھریوں کی مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کی ایک پکی اتحادی رہی ہے۔ لیکن جب بھی ضرورت پڑی، اس نے حکمراں جماعت کو جلتے کوئلوں پر دھکا دینے میں بھی کوئی تامل نہیں برتا۔ اور یہ ضرورت کئی مرتبہ پڑ چکی ہے۔

لیکن شہباز شریف سے ایک رسمی ملاقات؟ یہ ایک نئی ہی قسم کا منظر ہوگا۔ اور اس کے باوجود، وہ اپنے الفاظ بہت محتاط رہ کر استعمال کر رہے ہیں کہ کہیں ان کی سوچ وقت سے پہلے ہی عیاں نہ ہو جائے۔ ق لیگ کے ایک لیڈر نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتے ہیں۔ کیا وہ شہباز شریف سے ملاقات میں کوئی بریک تھرو ہونے کا امکان دیکھ رہے ہیں؟ “پہلے دیکھتے ہیں شہباز صاحب کیا کہتے ہیں”، یہ تھا ان کا جواب۔

یہ معمول کی ملاقات نہیں ہے، ویسے ہی جیسے یہ معمولی حالات نہیں ہیں۔ سیاسی کڑائی میں ابال ہے لیکن ابھی ہانڈی پھوٹی نہیں۔ اپنی جماعت کے صدر کی حیثیت سے شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کو ایک ایسی قوت میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں جٹے ہیں جو متحد ہو کر عمران خان کو اقتدار سے نکال باہر کرے۔ آصف زرداری کی صورت میں انہیں ایک شریکِ کار بھی مل گیا ہے۔ یا کم از کم حالات تو یہی بتا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما جو بہت قریب سے ان سیاسی معاملات کو دیکھ رہے ہیں، کہتے ہیں کہ “یہ مناظر بہت اہم ہیں”۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں ن لیگ کے ساتھ برف پگھلانے کی ضرورت تھی اور وہ ہو گیا ہے”۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ آصف زرداری اور بلاول کی ملاقات نے دونوں جماعتوں کے لئے مل کر کام کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ کیا ان کے ساتھ کوئی ٹھوس بات ہوئی ہے؟ پیپلز پارٹی لیڈر تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی تک تو شاید نہیں، لیکن ان کے مطابق working relationship تقریباً قائم ہو گیا ہے۔

ن لیگی بھی اس بات سے کسی حد تک متفق ہیں۔ معاملات کو پیچھے سے چلانے والے ایک اہم ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ “اگر ‘وہ’ غیر جانبدار ہو گئے ہیں تو گیم آن ہے”۔ یقیناً ان کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے۔ پارٹی میں دیگر افراد کو لگتا ہے کہ ان کے قائدین بالآخر متحرک ہو گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بڑی تبدیلی نواز شریف کے رویے میں نظر آنے والی لچک ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے PTI حکومت گرانے کے لئے تعداد پوری کرنے کا اشارہ چھوٹے بھائی کو دے دیا ہے، اگر ممکن ہے تو۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حرکت تیز ہو گئی ہے۔

اس تبدیلی میں ان کی نیت تو نظر آ رہی ہے۔ البتہ دکھانے کو کچھ زیادہ نہیں ہے۔ حکومتی اتحادی کچھ ناراض نظر آ رہے ہیں، یہ تو واضح ہے، لیکن کیا یہ ناراضگی موجودہ حکومت سے ہی کچھ مزید مراعات لینے کے لئے دباؤ بڑھانے سے زیادہ کچھ کرے گی؟ ایم کیو ایم کیمروں کی چکا چوند میں ماڈل ٹاؤن پہنچی ہے اور حکمراں جماعت کے بارے میں پریشان کن اشارے دے رہی ہے۔ لیکن اس نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں کیا جس سے لگے کہ یہ اپنے پتوں پر دوبارہ سے غور کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ق شہباز شریف کے ساتھ کھانا تو کھا لے گی لیکن شاید عمران خان سے راہیں جدا کرنے کے لئے تیار نہ ہو۔ اب تک۔ بلوچستان عوامی پارٹی بھی منہ بسور رہی ہے کہ اسے کابینہ میں جثے کے برابر حصہ نہیں ملا لیکن اگر یہ سائیڈ بدلتی ہے تو اس کے نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔

ریڈ زون کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ یہ غیر یقینی صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتی۔ حقیقت غالباً یہی ہے کہ سب اندھیرے میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ حکومت جتنی کمزور نظر آتی ہے اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔ اپوزیشن کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ بڑی بڑی باتیں، دلیرانہ بیانات اور فتح کی نویدیں یہ حقیقت چھپانے کے لئے ناکافی ہیں کہ تمام سیاسی کھلاڑیوں کو مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔ ریڈ زون کے حالات کچھ اس قسم کے ہیں۔

ایسے موقع پر نکتے ملا کر کوئی خاکہ بنانا خطرے سے خالی نہیں۔ PTI کے فیصل واؤڈا کو الیکشن کمیشن نے فارغ کر دیا ہے پر کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی pattern بن رہا ہے؟ ان کا کیس کمزور تھا اور فیصلہ کسی کے لئے بھی حیران کن نہیں۔ اس کے باوجود اپوزیشن عمران خان کے الفاظ ان کے سامنے دہرائے بغیر رہ نہیں پا رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹ کیا: “PTI کی ایک اور وکٹ گر گئی”۔ وہ یقیناً یہ الفاظ لکھتے ہوئے شرارت سے مسکرا رہے ہوں گے۔

مگر، وہ اور دیگر لیڈران جانتے ہیں کہ نکتے موجود ہیں، پر pattern نہیں ہے۔ اس لئے سب آگ کے گرد ناچ رہے ہیں اور جو گرمی مل جائے لے لیتے ہیں۔

فہد حسین کا یہ مضمون ملک کے سیاسی حالات کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ اس میں ان اشاروں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے جو بتدریج واضح ہونے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی واضح ہے کہ کنفیوژن صرف صحافتی بیٹھکوں میں ہی نہیں، سیاسی لوگ بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کھیل ہے کیا۔ فی الحال تیل اور اس کی دھار دیکھی جا رہی ہے۔ لیکن 2022 کے پہلے تین ماہ جن کے بارے میں کئی ماہ سے پیشگوئیاں جاری تھیں سسپنس کی حد تک سب کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں۔

Tags: Fahd HusainRed Zone FilesShehbaz Sharif Chaudhry Pervez Elahi meetingچودھری پرویز الٰہیشہباز شریففہد حسین
Previous Post

اپوزیشن کی عمران خان کو ہٹانے کی تیاریاں مکمل لیکن ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کا کوئی پلان نہیں، حامد میر

Next Post

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر ترین گروپ بھی متحرک، شہباز شریف کا رابطہ

فہد حسین

فہد حسین

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

by وجیہہ اسلم
جنوری 27, 2023
1

فواد چودھری کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایسا کیا کہہ دیا تھا؟ فواد چودھری نے بغاوت...

Load More
Next Post
اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر ترین گروپ بھی متحرک، شہباز شریف کا رابطہ

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر ترین گروپ بھی متحرک، شہباز شریف کا رابطہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In