• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پوٹن سے دوستی کر کے عمران خان نے بھارت کو خوش کر دیا

صدر جو بائیڈن نے ان کو زیادہ اہمیت نہ دے کر عمران خان کی انا کو ٹھیس پہنچائی ہے – مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کے قومی مفادات کا خیال نہ رکھا جائے۔ خان صرف پوٹن کی حمایت نہیں کر رہا بلکہ عملی طور پر بھارت کا بھی ساتھ دے رہا ہے جو یوکرین کو کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے کی سزا دے رہا ہے۔

حامد میر by حامد میر
مارچ 10, 2022
in ایڈیٹر کی پسند, تجزیہ
322 3
1
پوٹن سے دوستی کر کے عمران خان نے بھارت کو خوش کر دیا
379
SHARES
1.8k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کے وزیر اعظم اپنے سیاسی U ٹرن کے لئے مشہور ہیں۔ کبھی کبھی لگتا ہے وہ اپنے U ٹرن لینے کی صلاحیت پر بہت فخر کرتے ہیں، اسی لئے کچھ لوگوں نے ان کا نام U-turn خان رکھ ڈالا ہے۔

لیکن ان کی حالیہ پالیسی تبدیلی مجھ جیسے لوگوں کے لئے ایک جھٹکا ہے جو 90 کی دہائی سے ان کی سیاست دیکھ رہے ہیں۔ تب وہ خود کو انسانی حقوق کے چیمپیئن کے طور پر پیش کرتے تھے۔ اور اب وہ دنیا کے پہلے غیر ملکی لیڈر ہیں جنہوں نے یوکرین پر حملے کے بعد پوٹن سے ملاقات کی اور اس پر خوب شادیانے بھی بجوائے گئے۔

RelatedPosts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

قمر باجوہ اور عمران خان کے باہمی الزامات پر تحقیقاتی کمیشن بننا چاہئیے

Load More

مجھے یاد ہے جب عمران خان نے ایک مرتبہ اسلام آباد میں روسی افواج کی جانب سے چیچنیا میں قتلِ عام پر احتجاج کیا تھا۔ ان کی سابقہ برطانوی اہلیہ جمائما خان اور ان کے دو بیٹوں نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ عمران خان نے ماسکو کے خلاف ایک بھرپور تقریر کی تھی اور احتجاج کے شرکا نے ‘روس مردہ باد’ کے نعرے لگائے تھے۔ اسی دن کچھ دیر بعد انہوں نے مجھے میرے اخبار کے دفتر میں کال کی جہاں میں اس وقت کام کرتا تھا اور تجویز دی کہ ہمیں روس کی جانب سے چیچنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک اداریہ لکھنا چاہیے، جو کہ ہم نے بعد میں لکھا بھی۔

کیا عمران خان بھول گئے ہیں کہ یہ پوٹن ہی تھا جس نے 1999 میں بطور روسی وزیر اعظم چیچنیا پر ماسکو کی دوسری یلغار کا آغاز کیا تھا۔ جنگ شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ایک سابق چیچن باغی احمد قادروو روسی فوج کے ساتھ مل گیا اور اس نے جمہوری چیچنیا پر قبضہ کرنے میں پوٹن کی بھرپور مدد کی۔ بعد ازاں قادروو ایک فراڈ الیکشن کے ذریعے چیچنیا کا صدر بن گیا۔ اس کو قتل کر دیا گیا اور کچھ سال بعد اس کے بیٹے رمضان نے اقتدار سنبھال لیا اور یہ آج بھی وہاں حکومت میں ہے۔

امریکی حکومت نے 2020 میں رمضان قادروو کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ اس کے باوجود اپنے ماسکو دورے کے دوران عمران خان نے خاص طور پر اس شخص سے ملاقات کی جسے کچھ لوگ ‘چیچنیا کا قصاب’ کہتے ہیں۔

یہ سب کچھ دیکھنا انتہائی حیران کن تھا۔ لیکن بڑا سوال آج بھی وہی ہے کہ عمران خان نے یوکرین کو دھوکہ کیوں دیا جس نے ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کا ساتھ دیا تھا؟

بھارت کا یوکرین حملے پر روس کی مذمت نہ کرنا سمجھ میں آتا ہے۔ دلی اور ماسکو کے درمیان دوستانہ تعلقات سؤویت دور سے موجود ہیں اور اس وقت روس بھارت کو سب سے زیادہ اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متعدد مرتبہ بھارت کا ساتھ دیا ہے، اس نے کشمیر کے معاملے پر دلی کے خلاف کئی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔ آج بہت سے بھارتی شہری یوکرین حملے پر پوٹن کی حمایت اس لئے کر رہے ہیں کہ ان کا ماننا ہے کہ پوٹن کا یوکرین پر مؤقف بھارت کے کشمیر پر مؤقف سے ملتا جلتا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ پر چھپنے والے ایک مضمون میں لکھا گیا ہے کہ پوٹن کو “بس روس کا نقشہ تبدیل کر کے اس میں یوکرین کو شامل کر لینا چاہیے، جیسا ہم نے کشمیر کے ساتھ کیا”۔

بھارتی یہ بھلانے کے لئے تیار نہیں کہ جب دلی نے 2019 میں جموں و کشمیر کی خود مختاری ختم کی تھی تو یوکرین نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اگلے سال بھارت نے سلامتی کونسل میں یوکرین کی لائی ہوئی قرارداد کی مخالفت کی جس میں کریمیا میں روس کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تنقید کا ہدف بنایا گیا تھا۔ بھارتی یوکرین کو پاکستان کے ساتھ اسلحے کے سودوں پر بھی سبق سکھانا چاہتے تھے۔ ابھی پچھلے ہی سال پاکستان نے یوکرین کو ایک ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ دیا ہے جس کے مطابق 90 کی دہائی میں خریدے گئے T-80UD ٹینکوں کو جدید بنایا جانا ہے۔

اور اس سب کے باوجود گذشتہ ہفتے پاکستان ان 35 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف ووٹ دینے سے احتراز کیا۔ عمران خان مغرب مخالف کارڈ کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں: جب 23 یورپی یونین کے ممالک نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان سے روسی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، انہوں نے ان پر شدید تنقید کی کہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ان ممالک نے بھارت پر تنقید کیوں نہیں کی۔ باوجود اس کے کہ روس سے متعلق پالیسی پر سفارتی طور پر وہ بھی اب اسی کیمپ میں ہیں جس میں بھارت ہے، کیونکہ اس نے بھی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف ووٹ دینے سے احتراز کیا ہے۔

یہ سوال بھی پوچھا جانا چاہیے کہ کیا عمران خان کی یہ روس نواز پالیسی پاکستان کے قومی مفاد میں بھی ہے یا نہیں۔ کچھ پاکستانی مبصرین نے توجہ دلائی ہے کہ پاکستان کے امریکہ اور یورپ کے ساتھ تجارتی تعلقات اس کی روس کے ساتھ تجارت کے حجم سے کئی گنا بڑے ہیں۔ تو پھر ماسکو کے ساتھ ہم کیوں چل پڑیں؟ ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ اپنے خلاف قومی اسمبلی میں آئی تحریکِ عدم اعتماد کو مغرب مخالف جذبات ابھار کر شکست دینا چاہتے ہیں۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ ایک بین الاقوامی تنازع میں کسی فریق کا ساتھ نہ دے کر عمران خان ایک متوازن اور خود مختار خارجہ پالیسی چلا رہا ہے۔ لیکن پاکستان امریکہ کا ایک بڑا غیر نیٹو اتحادی بھی ہے۔ یہ دونوں چیزیں ساتھ کیسے چل سکتی ہیں؟ اور عمران خان ‘توازن’ کے نام پر روس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟ کیا وزیر اعظم اس مصنوعی غیر جانبداری کے نتائج سے مکمل طور پر باخبر بھی ہیں؟ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید خراب ہوں گے۔ اور اس کا عالمی برادری میں ہماری گرتی ہوئی ساکھ کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوششوں میں نقصان ہوگا۔

ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدار نے حال ہی میں یوکرین کو پاکستان کو اسلحہ بیچنے کا طعنہ دیا۔ لیکن عمران خان بھی یوکرین کا ساتھ نہ دے کر بھارتیوں کو ہی خوش کر رہے ہیں۔ شاید صدر جو بائیڈن نے ان کو زیادہ اہمیت نہ دے کر عمران خان کی انا کو ٹھیس پہنچائی ہے – مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کے قومی مفادات کا خیال نہ رکھا جائے۔ خان صرف پوٹن کی حمایت نہیں کر رہا بلکہ عملی طور پر بھارت کا بھی ساتھ دے رہا ہے جو یوکرین کو کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے کی سزا دے رہا ہے۔ یوں عمران خان نے بھارت کو مغرب سے دور کرنے کا ایک موقع کھو دیا۔ ان کا پوٹن سے یہ نیا رومانس پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لئے بڑا دھچکا ہے۔


حامد میر کا یہ مضمون واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا جسے نیا دور اردو قارئین کے لئے ترجمہ کیا گیا ہے۔

Tags: امریکہحامد میرروسعمران خانیوکرین
Previous Post

مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر ملک بھر میں کارکنوں کا شدید احتجاج، اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا

Next Post

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی حالت کے بغیر صدارتی آرڈیننس کا اجرا غیر آئینی قرار دیدیا

حامد میر

حامد میر

حامد میر پاکستان کے مایہ ناز صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن ہیں۔ وہ واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھتے ہیں۔

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

by وجیہہ اسلم
جنوری 27, 2023
1

فواد چودھری کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایسا کیا کہہ دیا تھا؟ فواد چودھری نے بغاوت...

Load More
Next Post
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی حالت کے بغیر صدارتی آرڈیننس کا اجرا غیر آئینی قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی حالت کے بغیر صدارتی آرڈیننس کا اجرا غیر آئینی قرار دیدیا

Comments 1

  1. اعجازاحمد says:
    11 مہینے ago

    عمران خان خارجہ اور داخلہ ھر دو محازوں پر لایعنی بونگیاں مارنے والے حکمران کیطور پر یاد رکھا جاٸیگا۔۔۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In