ہارون رشید کی چوری پکڑی گئی، سجاد اظہر کا کالم اپنے نام سے چھاپ دیا

ہارون رشید کی چوری پکڑی گئی، سجاد اظہر کا کالم اپنے نام سے چھاپ دیا
معروف کالم نگار ہارون رشید کی چوری پکڑی گئی، سجاد اظہر کا کالم اپنے نام سے چھاپ دیا۔

معروف کالم نگار ہارون رشید نے انڈیپنڈنٹ اردو میں شائع ہونے والا سجاد اظہر کا کالم آج اپنے نام سے 92 اخبار میں چھاپ دیا، ہارون رشید نے پہلی اورآخری دو لائنیں خود لکھیں بقیہ سارا سجاد اظہر کا 22 اپریل کو شائع ہونے والا کالم کاپی پیسٹ کر کے اپنے نام سے چھاپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون رشید نے آج 92 نیوز کے لئے اپنے نام سے ایک کالم شائع کروایا جس کا نام تھا "ایک غیر سیاسی ٹھگ"، اس کالم میں انہوں نے پہلے چند الفاظ خود لکھے مگر اس کے بعد سجاد اظہر کا انڈیپنڈنٹ اردو میں لکھا گیا کالم ہو بہ ہو کاپی پیسٹ کر دیا۔

سجاد اظہر نے 22 اپریل کو "راولپنڈی کا نابینا ٹھگ، جس نے انگریزوں کا سر چکرا دیا" کے عنوان سے کالم لکھا تھا۔

سجاد اظہر نے آج اپنے ٹوئٹر سے ہارون رشید کا کالم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، میرا کالم حرف بہ حرف ہارون الرشید نے اپنے نام سے چھاپ دیا۔

https://twitter.com/Sajjadazhar99/status/1518877955791142912



صحافی اسد علی طور نے ہارون رشید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شرم کوئی حیا، پورا آرٹیکل چوری کرگئے ہو سجاد اظہر صاحب کا!

https://twitter.com/AsadAToor/status/1518894775683932166