• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سیاستدانوں نے ڈر ڈر کر جمہوریت اور سول بالادستی کو مروا دیا

کوئی ایسا شعبہ ہے جس میں لوگ بغیر کچھ سیکھے آجاتے ہوں اور بغیر کچھ کئے چلے جاتے ہوں۔ اسمبلی پینگیں ڈالنے اور اداروں کے ساتھ رومانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ یہ بہت ہی سنجیدہ ذمہ داری کا کام ہے۔ عوام کے مسائل اور اس بارے اصلاحات اور قانونی سازی کرنی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ابرار ماجد by ڈاکٹر ابرار ماجد
جون 28, 2022
in تجزیہ
29 1
0
سیاستدانوں نے ڈر ڈر کر جمہوریت اور سول بالادستی کو مروا دیا
35
SHARES
165
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آزادی پریس بارے ایک سیمینار میں فواد چوہدری نے مفتاح اسمعیل سے مطالبہ کیا کہ ججز کی تنخواہیں سب سے زیادہ ہیں، وہ پنشن پر ٹیکس بھی نہیں دیتے اور فل بنچ کے فیصلے کے ذریعے مراعات بھی لیتے ہیں۔ ان کو ٹیکس لگائیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ گئے کہ آپ کہیں گے کہ ہم نے کیوں نہیں لگایا۔ پھر خود ہی اعتراف کیا کہ شیریں مزاری نے کابینہ میں سوال اٹھایا تھا کہ ججز کو پلاٹ نہیں ملنے چاہیں اور اس بارے قانون سازی کے لئے وزیر قانون کو لکھا گیا مگر انہوں نے تو انکار ہی کردیا اور کہنے لگے کہ میں نے تو روز عدالتوں میں پیش ہونا ہوتا ہے۔ میں کیسے یہ قانون بنوا سکتا ہوں۔

تو یہ حالات ہیں سیاستدانوں کے وہ ڈرتے بھی ہیں اور پھر اپنی لاچاری کا اعتراف بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی دوبارہ حکومت بنانے کے لئے عوام سے التماس بھی کرتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں سچ اگلتے ہیں۔ ایک ہی دفعہ تمام سچ اگل کیوں نہیں دیتے کہ کس کس سے ڈرتے ہیں اور کیا کیا ان کے لئے مشکلات ہیں؟

RelatedPosts

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

ہم نے فوج کی غلامی کا پٹہ گلے سے نہ اتارا تو یہ ملک ڈبو دیں گے: جاوید ہاشمی

Load More

فواد چوہدری صاحب ابھی بھی وقت گزرا نہیں، وہی اسمبلی چل رہی ہے اور آپ اسمبلی کے ابھی بھی ممبر ہیں۔ ہمت کیجئے اور اسمبلی میں یہ مطالبہ حکومت کے سامنے رکھیے اور اپنی جماعت کی طرف سے پوری حمایت کی پیشکش بھی کیجئے اور بنوا دیجئے یہ قانون۔

سیاستدان کیوں ایک ہی دفعہ سارے خوف قومی مجلس قانون سازی کے سامنے رکھ نہیں دیتے اور سارے اکٹھے ہو کر ان سب کا بندوبست کر نہیں دیتے۔ کیا رکاوٹ ہے ان کے سامنے؟

سیاستدان ہی ہر ایک سے کیوں ڈرتے ہیں۔ کوئی اور ان سے کیوں نہیں ڈرتا۔ ایک جمہوری ریاست کے اندر سب سے بڑا ادارہ جو قوانین کا خالق اور انتظامات اور طاقتوں کا منبہ ہوتا ہے۔ جس کو آئین ریاست کی طاقت سمجھتا ہے اور اس کے ممبر اتنے اختیارات کے باوجود بے بسی کا اظہار کر رہے ہوں تو پھر کیا کہا جا سکتا ہے۔

سیاستدانوں نے کبھی اس بارے غور کیا ہے؟ یہ سب ان کی ناواقفیت، نااہلی، نااتفاقی، خود اعتمادی کی کمی اور بدعنوانی کی وجہ سے ہے۔ وگرنہ آج اس ملک کا یہی حال ہوتا۔

یہ خود میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔ اداروں کے اندر تعیناتیاں اور تبادلے میرٹ سے ہٹ کر کرتے ہیں۔ سیاسی تعلقات اور دوستیاں پالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ سرکاری عہدیداروں کو اپنی بدعنوانیوں میں ملوث کرتے ہیں، ان سے کام نکلواتے ہیں۔ جب خود ان کی نظروں میں گر جاتے ہیں تو پھر ان سے عزت کی توقع کرتے ہیں۔

آئین، قوانین اور اصولوں کی دھجیاں اڑانے والوں کی کوئی عزت نہیں کرتا۔ کوئی ماورائے آئین قدم بتا دیجئے جو اٹھایا گیا ہو اور اس میں سیاستدانوں کا ہاتھ نہ ہو یا انہوں نے سہولت کاری مہیا نہ کی ہو۔

کیا انہوں نے ایک دوسرے کو کمزور کرنے اور انتقام لینے میں کمی چھوڑی ہے۔ کیا انہوں نے حکومت کے حصول کے لئے غیر آئینی اقدامات سے فائدے نہیں اٹھائے؟ کیا انہوں نے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم نہیں کیا؟

کیا انہوں نے جج سیاسی تعلقات کی بنیادوں پر بھرتی نہیں کئے۔ کیا انہوں نے ججوں اور جرنیلوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کا ستیاناس نہیں کیا۔ کیا کچھ انہوں نے نہیں کیا۔ نہیں کیا تو پارلمینٹ کو مضبوط نہیں کیا۔ غیر آئینی اقدامات کا راستہ بند نہیں کیا۔

اب بھی وقت گیا نہیں ہے۔ سب سیاسی جماعتیں مل کر کابینہ کی طاقت سے جمہوریت، پارلیمنٹ اور میرٹ کے ذریعے اداروں کو مضبوط اور ان کے درمیان چیک اینڈ بیلنس کو فعال اور انسانی حقوق، جمہوریت، آئین اور قانوں کی حکمرانی کے لئے ایک ہو جائیں اور تہیہ کریں کہ آج کے بعد حکومت ملے یا کبھی بھی نہ ملے، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔

جن کو مشکلات سے گزرنے کا تجربہ ہوتا ہے وہ سنجیدگی اور پختگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو جمہوریت کی مخالف سوچوں اور قوتوں کو نئے جمورے میسر آ جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سیاستدان خود اس ساری صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ ان کو ذاتی مفادات عزیز ہوتے ہیں ان کو ملک وقوم اور اس کی بہتری سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ یہ قرضے اٹھا کر بھی اپنی اور اپنے حواریوں کی عیاشیوں کا بندوبست کرتے رہتے ہیں۔ جو ان کا اصل کام ہے۔

قانون سازی میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں اور جو ہے وہ بھی اپنے ذاتی مقاصد کی راہیں ہموار کرنے کے لئے۔ کوئی ایسا شعبہ ہے جس میں لوگ بغیر کچھ سیکھے آجاتے ہوں اور بغیر کچھ کئے چلے جاتے ہوں۔ اسمبلی پینگیں ڈالنے اور اداروں کے ساتھ رومانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ یہ بہت ہی سنجیدہ ذمہ داری کا کام ہے۔ عوام کے مسائل اور اس بارے اصلاحات اور قانونی سازی کرنی ہوتی ہے۔

کیا سیاستدانوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آئینی مجرموں سے کبھی کوئی سوال کیا ہے۔ کوئی ایسے وقوعے کے بارے ایک ہی کمیشن، اس کی رپورٹ کو پبلک کرنے اور اس پر کارروائی کرکے اپنا ڈر پیدا کیا ہو۔ عوامی بالادستی کی کوئی مثال قائم کی ہو۔ عدالت اصغر خان کیس کا فیصلہ دے چکی ہے۔ نو سال گزر گئے ہیں۔ اسی پر ہی انکوئری اور عمل کر لیا ہوتا۔ جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ سیاستدانوں نے ڈر ڈر کر جمہوریت اور سول بالادستی کو مروا دیا ہے۔

Tags: civil supremacyDemocracyestablishmentpakistanPoliticiansاسٹیبلشمنٹپاکستانی سیاستجمہوریتسول بالا دستیسیاستدان
Previous Post

سمّی کے حوصلے البرز جیسے

Next Post

مفتاح اسماعیل جج صاحبان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہمت کریں، فواد چودھری

ڈاکٹر ابرار ماجد

ڈاکٹر ابرار ماجد

Related Posts

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

by ڈاکٹر سید اسجد بخاری
اگست 11, 2022
0

جلسوں میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کے نوجوان خارجی وزیر عرصہ دراز سے خاموش تھے۔ راجا ریاض صاحب کی...

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

by سلمیٰ بٹ
اگست 11, 2022
0

11 اگست پاکستان ميں اقليتوں کا قومی دن کے طور پہ منايا جاتا ہے۔ پاکستان کے لئے يہ دن اس لئے خصوصی...

Load More
Next Post
مفتاح اسماعیل جج صاحبان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہمت کریں، فواد چودھری

مفتاح اسماعیل جج صاحبان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہمت کریں، فواد چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

44 minutes ago

Naya Daur Urdu
شہری نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ یہ ٹویٹس سراسر ادارے کو دھمکیاں اور سنگین الزامات ہیں۔ جو کہ ہمارے آئین پاکستان اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ urdu.nayadaur.tv/news/93818/maryam-nawaz-pakistan-army-gujranwala-ispr-pmln/ ... See MoreSee Less

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu is live now.

50 minutes ago

Naya Daur Urdu
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah had promised equal treatment to the non-Muslim Pakistanis in his 11 August speech in 1947.75 years later they still await the fulfillment of the commitment Jinnah gave them.Peter Jacob is on #AwaamKiBaat with Rabia Mehmood ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In