• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ایاز امیر پر حملہ ۔۔۔ معلوم یا نامعلوم ؟

ایاز امیر صاحب کی تقریر میں کہیں کمی تھی تو صرف اس بات کی کہ جہاں انہوں نے پاکستانی چی گویرا یعنی عمران خان صاحب سے ان کے ایکسٹینشن نامی شوق کی بابت اور اس کے انجام پر روشنی ڈالی ، وہیں لگے ہاتھوں وہ اس تقریب میں موجود کچھ صحافیوں سے ان کی انقلابی کیفیت کی بابت پو چھتے جن میں چند ایک تو خود اعتراف کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے انہی" معلوم "کے ہاکنےپر صحافت کے نام پر ٹی وی اسکرینوں پر فخریہ " ذلالت" کی ۔

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
جولائی 2, 2022
in تجزیہ
47 0
0
ایاز امیر پر دنیا نیوز کے باہر تشدد، موبائل بھی چھین لیا گیا
55
SHARES
261
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریک انصاف کی رجیم چینج کانفرنس میں ایاز امیر صاحب کا ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں پر تنقید کرنا اور پھر تنقید کے چند گھنٹوں کے بعد ہی ان کے اوپر ہونےوالے حملہ اور اس حملے کو نامعلوم افراد کی کارستانی قرار دینا ۔۔۔فسانہ سو فیصد درست ہے۔

جو چند ایک غلطیاں ہیں انہیں اہل علم اور لسانی ماہرین بکثرت استعمال ہونے والے دو شبدوں” نامعلوم” اور” معلوم "کو ہم مغی قرار دے کر دور کر سکتے ہیں۔

RelatedPosts

تحریک انصاف نے خود کو شہباز گل کے بیان سے الگ کرلیا

پی ٹی آئی کو توڑنے اور فوج کیساتھ لڑوانے کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے، عمران خان

Load More

خیرملک کو اس حالت تک پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے، اس کو جانتے بوجھتے ان جان بننے والوں کی آنکھیں اور دماغ کھولنے کے لئے ایاز امیر صاحب کی تقریر یقیناً ایک اچھی کاوش تھی ۔ 12 سے 13 منٹ کی ایاز امیر کی اس تقریر کو سیاستدانوں او ر سیاسی جماعتوں کے کرتا دھرتاوں کو بار بار سننا چاہیے اور سبق سیکھنا چاہیے کہ آخر کیوں ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اپنی ناکامیوں کی کالک سیاستدانوں کے منہ پر تھوپ کر خو د کو نیوٹرل ثابت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ایاز امیر صاحب کی تقریر میں کہیں کمی تھی تو صرف اس بات کی کہ جہاں انہوں نے پاکستانی چی گویرا یعنی عمران خان صاحب سے ان کے ایکسٹینشن نامی شوق کی بابت اور اس کے انجام پر روشنی ڈالی ، وہیں لگے ہاتھوں وہ اس تقریب میں موجود کچھ صحافیوں سے ان کی انقلابی کیفیت کی بابت پو چھتے جن میں چند ایک تو خود اعتراف کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے انہی” معلوم "کے ہاکنےپر صحافت کے نام پر ٹی وی اسکرینوں پر فخریہ ” ذلالت” کی ۔ اورمیں یہ بھی سمجھتا ہوں یہ بابت نہ جاننے یا ان انقلابیوں پر تنقید نہ کرنے کی وجہ ہر گز ان کی ” انٹیلیکچوئل ڈس ہانیسٹی“ یا فکری خیانت نہیں ہو سکتی کیونکہ ہم اس چیز کے بھی گواہ ہیں کہ جس طرح ایاز امیر صاحب ا س تقریب میں عمران خان صاحب کو ان کے سامنے ان کی غلطیاں گنواتے نظر آئے ہیں، اسی طرح ماضی میں بطور مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے اپنی پارٹی کی کمزور پالیسوں پر کھل کر بولتے اور اخبارات میں کالم لکھتے رہےتھے۔

یوں پارٹی سربراہ اور اس کے خاندان کی چاپلوسی نہ کر سکنے کی وجہ سے وہ مسلم لیگ ن کے وارے میں نہ آسکے ۔ توانہیں بھلا ان وقتی انقلابی ٹائپ صحافیوں کی اوقات بتانے کا کیا خوف ہوتا؟

خیر ایاز امیر پر ”معلوم” حملہ آوروں کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنی بساط کے مطابق ردعمل دے چکے ہیں ، یعنی انہوں نے نوٹس لے لیا ۔امید ہے کہ آئی ایس آئی کو سویلین افسران کی جانچ کا اختیار دینے والے عظیم باپ اور اس کے بیٹے کا اس بے وقتی نوٹس لینے کے بعد حال اس قدر بے حال نہیں ہوا ہو گا کہ وہ درپردہ ” معلوم” سے معافی تلافی کرتے پھر رہے ہوں۔

ماضی میں جب ابصار عالم اور اسد طور پر معلوم حملہ آورں کا حملہ ہوا تو اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت جن میں مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف ، مریم نواز ، بلاول بھٹو ، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری وغیر ہ تھے اظہار یکجتی کے لئے ان صحافیوں کے گھر پہنچے تھے۔ اب یہ معجزہ ہی ہوسکتا ہے جو اسی سیاسی قیادت کی طرف ایک دفعہ پھر اسی قسم کی ” میچیورٹی ” کی امید رکھی جائے۔ویسے بھی تنقیدی آوازیں ہمیشہ اپوزیشن کے کانوں میں ہی بھلی لگتی ہیں ۔ اور بھلا ایاز امیر صاحب حالیہ حکومت کے لئے کیسے قابل قبول ہو سکتے ہیں ؟

شاید یہی وجہ ہے اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتیں بھول جاتیں ہیں کہ تنقیدی آوازوں کی حوصلہ افزائی نہ کر کے دراصل وہ اپنے لئے ہی گڑھا کھود رہے ہوتے ہیں۔ جس کا خمیاز انہیں ہی کسی نہ کسی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے ۔ اس کا بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہےکہ 75 سال کے جمہوری سفر کے بعد بھی ہماری جمہوریت چھٹانک بھر نہیں پنپ سکی۔ اور ہم مسائل کے "معلوم ” ذمہ داروں کو "نا معلوم "کا نام دے گزارہ چلا نے پر مجبور ہیں ۔

Tags: آزادی صحافتایاز امیرایاز امیر پر حملہپی ٹی آئیرجیم چینج
Previous Post

حمزہ شہباز اب بھی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ پٹرول 250 تک پہنچ گیا، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

Next Post

شوگر مل کیس، شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی کا تحریری حکمنامہ جاری

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

لکھاری ایک نجی چینل سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

by ڈاکٹر سید اسجد بخاری
اگست 11, 2022
0

جلسوں میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کے نوجوان خارجی وزیر عرصہ دراز سے خاموش تھے۔ راجا ریاض صاحب کی...

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

by سلمیٰ بٹ
اگست 11, 2022
0

11 اگست پاکستان ميں اقليتوں کا قومی دن کے طور پہ منايا جاتا ہے۔ پاکستان کے لئے يہ دن اس لئے خصوصی...

Load More
Next Post
شوگر مل کیس، شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی کا تحریری حکمنامہ جاری

شوگر مل کیس، شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی کا تحریری حکمنامہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,737
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر یہ نعرہ لگائیں گے تو ملک کی معیشت زندہ ہو جائے گی۔ ہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔urdu.nayadaur.tv/news/93806/javed-hashmi-pakistan-army-ispr-establishment-judiciary/سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کو دفع کرو، ایک ہی نعرہ لگائو کہ ہم اپنے فوجیوں کے غلام نہیں ہیں۔ اپ... ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to go live.

1 hour ago

Naya Daur Urdu
Imran Khan on retreatStatement according to party policy: Shahbaz Gill admitsFIA summons Qasim SuriPMLN to give Maryam more authority in partyMuzamal Suharwardy, Amber Shamsi, Zaigham Khan on #KhabarSayAagay with Murtaza Solangi#NayaDaur ... See MoreSee Less

Imran Khan Lahore Jalsa | Shahbaz Gill Confessions | Qasim Suri to FIA | Maryam Stronger In PMLN

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In