• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جنوری 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

2018 کا بولی وُڈ: کیا بولی وُڈ میں خانز کا دور ختم ہونے کو ہے؟

احسن عالم بودلہ by احسن عالم بودلہ
نومبر 18, 2019
in تجزیہ, فلم, میگزین
7 0
0
2018 کا بولی وُڈ: کیا بولی وُڈ میں خانز کا دور ختم ہونے کو ہے؟
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سال 2018 میں بولی وُڈ میں 137 فلمیں ریلیز کی گئیں۔ ہر سال کی طرح ان فلموں میں کچھ پر بہت پیسہ لگایا گیا اور کچھ نارمل بجٹ کے ساتھ بنائی گئیں، کچھ میں بڑے سٹارز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کچھ کا حصہ درمیانے درجے کے سٹارز تھے۔ میگا سٹارز کی فلموں میں سلمان خان کی ریس تھری، عامر خان اور امیتابھ بچن کی ٹھگز آف ہندوستان، شاہ رخ خان کی زیرو اور اکشے کمار کی پیڈ مین شامل تھیں۔

Image result for 2018 bollywood films

RelatedPosts

کرینہ کپور کو لال سنگھ چڈھا کے لیے آڈیشن کیوں دینا پڑا؟

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ناک میں دم کرنے والے 6 تنازعات

Load More

بڑے سٹارز کی فلموں میں رنبیر کپور کی سنجو، رنویر سنگھ کی پدماوت، اجے دیوگن کی ریڈ اور رشی کپور کی مُلک شامل تھیں۔ چھوٹے بجٹ کے ساتھ درمیانے درجے کے سٹارز کی فلموں میں آیوشمان کھرانہ کی بدھائی ہو اور اندھا دھن، نوازالدین صدیقی کی منٹو اور راجکمار راؤ کی فنے خان شامل ہیں۔ ان تمام فلموں میں کچھ فلمیں بہت زیادہ توقعات کے باوجود فلاپ ہوئیں اور کچھ توقعات کے برعکس ہٹ ہو گئیں۔

اگر بزنس کے حساب سے دیکھا جائے تو سال 2018 کی سب سے کامیاب فلم رنبیر کپور کی فلم “سنجو” رہی۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور نے ادکار سنجے دت کا کردار بہت ہی عمدہ طریقے سے نبھایا۔ اس فلم نے باکس آفس پر 586 کروڑ کا بزنس کیا۔ دوسرے نمبر پر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “پدماوت” رہی۔ جس نے 585 کروڑ کا بزنس کیا۔ اس فلم میں ادا کار رنویر سنگھ نے برِصغیر کے حکمران علاؤالدین خِلجی کا کردار بہت عمدہ طریقے سےنبھایا۔ ان کے ساتھ فلم میں اداکارہ دیپیکا پدوکون نے رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا۔

Image result for Sanju film collage

اس فلم کی ریلیز میں اس کے خلاف احتجاج کی وجہ سے تاخیر بھی ہوئی۔ تیسرے نمبر پر سلمان خان اور انیل کپور کی “ریس تھری” رہی۔ جس نے 303 کروڑ کا بزنس کیا۔ یہ یش راج فلمز کی ریس سیریز کا تیسرا حصہ تھی۔ باقی کچھ فلمیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا ان میں رانی مکھرجی کی گلم “ہچکی”، آیوشمان کھرانہ کی “بدھائی ہو” اور اکشے کمار کی فلم “پیڈمین” شامل ہیں۔ ان سب فلموں نے دو سو کروڑ سے زیادہ بزنس کیا۔ ان کی خاص بات یہ تھی کہ ان پر پیسہ بہت کم لگایا گیا اور ان کے موضوع بہت اچھوتے تھے۔

2018 میں بولی وُڈ کے تینوں خانز، عامر خان، شاہ رُخ خان اور سلمان خان کی فلمیں ریلیز ہوئیں، مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ ہمیشہ کی طرح بہت زیادہ توقعات ہونے کے باوجود تینوں کی فلمیں ہی کامیاب نہ ہو سکیں۔ گو کہ سلمان خان کی فلم “ریس تھری” نے تین سو کروڑ کا بزنس کیا، مگر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں “سنجو” اور “پدماوت” سے یہ آدھا بزنس تھا۔ اسی طرح عامر خان کی فلم “ٹھگز آف ہندوستان” جس میں ان کےساتھ امیتابھ بچن بھی تھے، بہت زیادہ پیسہ اور بھرپور کاسٹ کے باوجود بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔ یہی حال شاہ رخ کی “زیرو” کا ہوا۔ جس سے لوگوں کو کافی توقعات تھیں کیونکہ اس میں شاہ رُخ نے ایک بونے کا کردار ادا کیا۔ عام طور پر سب خانز کی فلمیں بہت کامیاب ہوتی ہیں اور 2018 میں تو تینوں کی اکٹھی فلمیں ریلیز ہوئیں مگر اس کے باوجود بھی کامیاب نہ ہو سکیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے شائد اب بولی وُڈ میں خانز کا راج ختم ہونے کو ہے۔

Image result for The three Khans

اب اگر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کی بات کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ دونوں فلموں “سنجو” اور “پدماوت” میں جو باتیں مشترک تھیں وہ مضبوط سکرپٹ اور عمدہ ہدایت کاری تھیں کیونکہ اداکاروں سے کام لینے والا ہی کامیاب ہدایت کار ہوتا ہے اور راج کمار ہیرانی اور سنجے لیلا بھنسالی، دونوں ہی اس میں کامیاب رہے، جس سے دونوں فلموں کی کامیابی یقینی ہو گئی۔ تینوں خانز کی فلمیں فلاپ ہونے کی وجہ بھی کمزور سکرپٹ اور سطحی ہدایتکاری تھی۔ اسی طرح “بدھائی ہو”، “ہچکی”، “پیڈ مین”، “اندھا دھن” اور “منٹو” جیسی فلمیں بھی اس وجہ سے کامیاب ہوئی کیونکہ ان کے موضوعات اچھوتے تھے جس کی وجہ سے نہ صرف ان فلموں نے بزنس اچھا کیا بلکہ فلمی نقاد کی طرف سے بھی ان کو بہت پذیرائی ملی۔ اس سب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب لوگوں کی سوچ بولی وُڈ کی فلموں کے حوالے سے بدل رہی ہے۔ اب لوگ سٹارڈم، رومانس اور ایکشن سے آگے سوچ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے سٹارڈم کے سامنے رنبیر کپور، رنویر سنگھ، آیوشمان کھرانہ، راج کمار راؤ اور نوازالدین صدیقی کی اداکاری زیادہ کامیاب ہو رہی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو یہ ایک بہت اچھی تبدیلی ہے جس سے تخلیقی سوچ کو بڑھاوا ملے گا۔ اب اگر خانز نے بھی کامیاب ہونا ہے تو ان کو بھی کمرشلزم سے آگے نکل کر تخلیقی سوچ اپنانی ہوگی ورنہ وہ فلم انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے آؤٹ ہو جائیں گے۔

Tags: ریس تھریسنجوشاہ رخ خانعامر خان
Previous Post

پروفیسر ٹالبوٹ کے ساتھ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں دلچسپی پر ایک نشست

Next Post

تفریح کے ذرائع کو اخلاقیات اور پارسائی کے پلڑے میں مت تولیے

احسن عالم بودلہ

احسن عالم بودلہ

مصنف جامعہ پنجاب سے ابلاغیات میں ماسٹرز کر چکے ہیں، سیکولرازم کے حامی اور سیاست، ادب اور موسیقی سے شغف رکھتے ہیں۔

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

by طالعمند خان
جنوری 26, 2023
0

پاکستان میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی شروع دن سے ایک ہی پالیسی رہی اور وہ ہے؛ 'ہم یا کوئی نہیں'۔ لیکن اب حالات...

Load More
Next Post
تفریح کے ذرائع کو اخلاقیات اور پارسائی کے پلڑے میں مت تولیے

تفریح کے ذرائع کو اخلاقیات اور پارسائی کے پلڑے میں مت تولیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In