بس بہت ہو گیا، جھوٹا بیانیہ بند کریں، عمران خان کو پیغام پہنچا دیا گیا:نجم سیٹھی

بس بہت ہو گیا، جھوٹا بیانیہ بند کریں، عمران خان کو پیغام پہنچا دیا گیا:نجم سیٹھی
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو واضح پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا، وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کریں۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ''خبر سے آگے'' میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر سے بھی لوگوں نے کہا ہوگا کہ بس کرو خان صاحب! کہاں لے کر آگئے ہیں آپ ہمیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ ویسے ہی ہوا جیسے میاں صاحب کیساتھ ہوا تھا۔ تب ان کی پارٹی نے بھی کہا تھا میاں صاحب چوکے چھکے مارنے بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر امریکی سفیر کو لے کر پھرتے رہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کیلئے فنڈ بھی دے دیا۔ تیمور جھگڑا نے سفیر کو اپنی کرسی دے دی۔ ان سے لیکچر لیتے رہے۔ یہ سب اسٹیبلشمنٹ کو دکھایا جا رہا ہے کہ دیکھو ہمارے تو بڑے اچھے تعلقات ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے خان صاحب دو قدم آگے لیتے تھے اور ایک قدم پیچھے ہٹتے تھے اب دو قدم پیچھے لے رہے ہیں اور ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ ایک کے بعد دوسری یوٹرن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو پیغام دیا گیا ہے کہ عدم استحکام بند کریں۔ یہ جلسے جلسوں اسلام آباد میں نہیں ہوں گے بس بہت ہوگیا اور اور دوسرا پیغام دیا گیا ہے کہ اگر انٹرنیشنل کمیونٹی کیساتھ آپ نے نہیں بنا کر رکھنی تو ہمارے لئے مسائل پیدا نہ کرو۔ ہم بڑی مشکل کیساتھ معاملات ٹھیک کررہے ہیں۔ اپنا جھوٹا بیانیہ بند کریں۔