نواز آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے | توشہ خانہ کیس | پنجاب حکومت گرے گی؟ | عمران بمقابلہ پی ٹی آئی

نواز آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے | توشہ خانہ کیس | پنجاب حکومت گرے گی؟ | عمران بمقابلہ پی ٹی آئی
عمران خان کی آج کی تقریر سن لیں تمام ملاقاتیں ناکام ہیں، انہیں شٹ اپ کال مل چکی ہے۔ خان صاحب نے پریشان ہوکر دوبارہ حملہ کردیا ہے۔ چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات، چار دن کی مفاہمت کے بعد پھر لڑائی ہوگئی ہے، مزمل سہروردی

اگر خان صاحب کی کوئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہوئی ہیں انکا نتیجہ کیا نکلا ہے وہ آج ان کی تقریر میں سامنے آگیا ہے اور وہ یہ ہے کہ "کل نئی بنی"۔ عمران خان کی آج کی چکوالی تقریر غصے اور پریشانی کا حسین سنگم ہے، مرتضٰی سولنگی

 

تین دن ہوگئے ہیں شہباز گل کے منہ سے لفظ نہیں نکل رہا، ابھی تو خان صاحب اندر گئے ہی نہیں ہیں۔ اندر جانے سے پہلے تو شہباز گل بھی مجھے سیسہ پلائی دیوار اور لوہے کا انسان لگتا تھا۔ اس سے کسی کی عزت محفوظ نہیں تھی، مزمل سہروردی

عمران خان کی گھبراہٹ بڑھتی جارہی ہے جوں جوں پرانے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ قریب آرہی ہے، اس لئے وہ زیادہ غصے میں نظر آرہے ہیں آج تو یوں لگ رہا تھا کہ وہ جو بھی انقلاب لانا چاہتےہیں وہ چکوال میں ہی لے آئیں گے، مطیع اللہ جان