• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جنوری 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘نئے آرمی چیف سینئر ترین جنرل ہوں گے یا پھر جونیئر ترین؛ مسلم لیگ (ن) ذہن بنا چکی ہے’

اسد طور کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق آرمی چیف کے عہدے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر فیورٹ ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان پرویز راجہ کو میں ڈارک ہارس سمجھتا ہوں۔

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 10, 2022
in تجزیہ
171 2
0
‘نئے آرمی چیف سینئر ترین جنرل ہوں گے یا پھر جونیئر ترین؛ مسلم لیگ (ن) ذہن بنا چکی ہے’
202
SHARES
961
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافی اسد طور نے یوٹیوب پر اپنے حالیہ پروگرام میں متوقع آرمی چیف کے بارے میں کچھ اہم معلومات دی ہیں۔ اسد طور کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق آرمی چیف کے عہدے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر فیورٹ ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان پرویز راجہ کو میں ڈارک ہارس سمجھتا ہوں۔ اس حوالے سے (ن) لیگ کے کیمپ میں کافی حد تک ذہن بنایا جا چکا ہے اور یہی عمران خان کو پریشانی ہے۔ اسی لیے وہ اس نام اور عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ستمبر 2018 میں 6 میجر جنرل ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بنے تھے۔ ان کی مدت چار سال تھی۔ اکتوبر اور نومبر میں یہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر ہو جائیں گے۔ جیسے جیسے ان کو بیج لگتے گئے اور انہوں نے نئی پوزیشن پہ جوائننگ دی ویسے ویسے ان کی مدت شروع ہوتی گئی۔

RelatedPosts

باجوہ فیملی ٹیکس ریکارڈز  لیکس کیس میں شاہد اسلم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کس طرح عمران خان کی مدد کرتے رہے وہ سب سامنے آ رہا ہے، شہباز شریف

Load More

لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز جو اس وقت کور کمانڈر لاہور ہیں 20 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اس وقت ڈائریکٹر جنرل ایف پی ڈی ہیں 19 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان اس وقت ڈی جی ٹریننگ اینڈ اویلیوئشن ہیں اور 12 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر منگلہ ہیں اور 5 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف 19 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ ویسے تو 30 ستمبر 2022 کو طے تھی لیکن اب ان کی ریٹائرمنٹ 27 نومبر کو ہو گی۔ کہا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد بیج لگنے سے پہلے ہی عاصم منیر چھٹی پر چلے گئے تھے اس لیے ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ اب درست کرکے 30 ستمبر کے بجائے 27 نومبر کر دی گئی ہے۔ وہ اس وقت آرمی چیف کی ریس کا حصہ بن چکے ہیں اور سمری کے مطابق سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل ہوں گے کیونکہ وہ اس وقت ریٹائر نہیں ہوئے ہوں گے اور فوج کے قواعد و ضوابط کے مطابق سینئر ترین 6 جرنیلوں کے نام آرمی چیف کے لیے بھجوائے جاتے ہیں۔ یہ سمری متوقع طور پر اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں جائے گی۔

جنرل باجوہ نے 29 نومبر کو ریٹائر ہونا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے تو پھر کیسے وہ آرمی چیف بنیں گے؟ اس صورت میں کیا دوسرے ناموں پر غور کیا جائے گا؟ اس کے جواب میں اسد طور کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ صرف آرمی چیف ہی کو نہیں بلکہ کسی بھی لیفٹینٹ جنرل کو بھی مدت ملازمت میں توسیع دے سکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا ہیں جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انہیں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔ اگر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بنانا مقصود ہوا تو انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر توسیع دینا ہوگی۔ عاصم منیر کے بارے میں مشہور ہے کہ بہت محنتی ہیں۔ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو دفتر میں بہت زیادہ وقت کام کرتے رہتے تھے، ٹریک سوٹ میں بھی دفتر آ جاتے تھے۔ مزاج کے لحاظ سے کافی سخت ہیں۔

ان کے علاوہ کچھ دیگر جرنیل بھی آرمی چیف کے عہدے کے لیے موزوں امیدوار ہو سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل سٹاف رہے ہیں قمر جاوید باجوہ کے۔ زبان و بیان کے معاملات میں کافی سخت تھے اور لکھی ہوئی رپورٹس میں بہت غلطیاں نکالتے تھے۔ غلطیاں نکالنے کی وجہ سے کام جمع ہوتا رہتا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس جنرل باجوہ کے ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس اور فوج کے اندر یہی رابطہ رکھتے تھے۔ اتنے زیادہ چانسز نہیں ہیں ان کے کچھ وجوہات کی بنا پر۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان راجا اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے چیئرمین ہیں۔ کور کمانڈر پشاور بھی رہ چکے ہیں۔ عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جیسے پاکستان میں تحریک طالبان پھر سے کارروائیاں تیز کر رہی ہے تو ان کے چانسز بن سکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس وقت کور کمانڈر بہاولپور ہیں۔ سیاسی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے یہ خاصے متنازع رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اس وقت کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔ آصف زرداری جب صدر تھے تو یہ ان کے ملٹری سیکرٹری تھے۔ ان کے بھی کافی امکانات ہیں۔

اسد طور کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے امریکہ میں پاکستانی کاروباری شخصیات سے غیر رسمی گفتگو میں دو اہم اعلان کیے۔ ایک یہ کہ وہ توسیع نہیں لیں گے اور دوسرا یہ کہ فوج سیاست سے الگ ہو جائے گی اور میرے بعد بھی یہی حکمت عملی جاری رکھی جائے گی۔ جنرل کیانی بھی جب آرمی چیف بنے تھے تو انھوں نے بھی دو اعلان کیے تھے۔ پہلا یہ کہ ہم سیاست سے الگ ہو رہے ہیں اور دوسرا تمام سول اداروں میں تعینات فوجی سرابراہوں کو واپس بلا رہے ہیں۔ دوسری بات پر تو انہوں نے کافی حد تک عمل کیا مگر سیاست سے دور ہونے والا ان کا اعلان بس دعویٰ ہی رہا کیونکہ ان کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا اس وقت ‘عمران خان پراجیکٹ’ پر کام کر رہے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کروا رہے تھے، بندے توڑ توڑ کر پی ٹی آئی میں بھیج رہے تھے۔ پھر میمو گیٹ پر بھی فوج اور آئی ایس آئی کھل کے کھیلی۔ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی کہنا پڑ گیا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چلے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے سیاست سے الگ ہونے والے بیان کو ان کی ذاتی رائے سمجھا جائے تا واقعی یہ فوج کے ادارے کی سوچ ہے، یہ آنے والے وقت میں پتہ چلے گا۔

Tags: Asad toorGeneral asim munirGeneral BajwaGeneral Faiznext army chiefاسد علی طورجنرل باجوہجنرل عاصم منیرجنرل فیض
Previous Post

طبی شعبے میں ترقی کیے بغیر پسماندہ ممالک سامراجیت کے اثر سے نہیں نکل سکتے

Next Post

کون کون آرمی چیف نہیں ہوگا، فیصلہ ہو گیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

by طالعمند خان
جنوری 26, 2023
0

پاکستان میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی شروع دن سے ایک ہی پالیسی رہی اور وہ ہے؛ 'ہم یا کوئی نہیں'۔ لیکن اب حالات...

Load More
Next Post
next-army-chief

کون کون آرمی چیف نہیں ہوگا، فیصلہ ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In