• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ذاتی سیاست چمکانے کے لیے عمران خان ملکی سلامتی کو بھی زک پہنچانے سے نہیں چوکتے

بیش تر سیاسی تجزیہ نگار متنق ہیں کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں جتنا کردار عمران خان نے خود ادا کیا ہے اتنا کسی اور سیاسی جماعت کے رہنما نے نہیں کیا۔ ایک بے بنیاد سفارتی خط کو وجہ بنا کر امریکہ کو سرعام سازشی ملک قرار دینے کا بیانیہ کس نے گھڑا تھا؟ آڈیو لیکس نے جس سازش کا پردہ فاش کیا ہے وہ کس ملک کے خلاف تیار کی جا رہی تھی اور عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ کون سا کھیل کھیلنے کی منصوبے بندیاں بنا رہے تھے؟

خضر حیات by خضر حیات
اکتوبر 15, 2022
in تجزیہ
18 0
0
ذاتی سیاست چمکانے کے لیے عمران خان ملکی سلامتی کو بھی زک پہنچانے سے نہیں چوکتے
21
SHARES
99
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بائیڈن کا یہ بیان ‘امپورٹڈ حکومت’ کی خارجہ پالیسی اور ان دعوؤں کی مکمل ناکامی کا اظہار ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو از سر نو استوار کر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس پر ان کے دو سوالات ہیں: پہلا یہ کہ وہ کیا معلومات ہیں جن کی بنیاد پر صدر بائیڈن نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کے حوالے سے یہ غیرضروری نتیجہ اخذ کیا؟ کیونکہ بطور سابق وزیراعظم میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے محفوظ نیوکلیئر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم ہے۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ امریکہ کے برعکس، جو دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث ہے، پاکستان نے پوسٹ نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ موجودہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور این آر او ٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی پر بھی سمجھوتہ کر لے گی۔

RelatedPosts

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، امریکا نے بالآخر پاکستان سے رابطہ کرلیا

امریکی صدر کی فون کال کا انتظار نہیں کر رہا، وزیراعظم عمران خان

Load More

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر مشکلات میں گھرا ہوا ہے، ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد کی جانب سے اس قسم کے ردعمل پر کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لوگ پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ عمران خان کی سوچ میں کب پختگی آئے گی، کب انہیں احساس ہوگا کہ وہ قومی سطح کے رہنما ہیں اور یہ بھی کہ انہیں کب اس بات کا ادراک ہوگا کہ بطور سیاسی رہنما کے ان پر کس قسم کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہیں یہ کون سمجھائے گا کہ کب کتنی بات کرنی ہے اور کب کون سی بات نہیں کرنی؟ انہیں کب اس بات کی سمجھ آئے گی کہ ملکی مفاد کے لیے ذاتی اختلافات کو قومی سلامتی پر فوقیت نہیں دی جاتی۔

بیش تر سیاسی تجزیہ نگار متنق ہیں کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں جتنا کردار عمران خان نے خود ادا کیا ہے اتنا کسی اور سیاسی جماعت کے رہنما نے نہیں کیا۔ ایک بے بنیاد سفارتی خط کو وجہ بنا کر امریکہ کو سرعام سازشی ملک قرار دینے کا بیانیہ کس نے گھڑا تھا؟ آڈیو لیکس نے جس سازش کا پردہ فاش کیا ہے وہ کس ملک کے خلاف تیار کی جا رہی تھی اور عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ کون سا کھیل کھیلنے کی منصوبے بندیاں بنا رہے تھے؟ عمران خان کے جہاں اور بہت سے مسائل ہیں وہیں ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ ان کی یادداشت بہت کمزور ہے اور اس سے بھی برا حال ان کے فالوورز کا ہے۔ عمران خان کے حمایتی ان سے یہ سوال کیوں نہیں پوچھ رہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکہ کی رائے میں اس قدر نمایان تبدیلی کس وجہ سے آئی ہے۔ جب سے عمران خان اقتدار سے الگ ہوئے ہیں، حکومت پاکستان کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں کہ کسی طریقے سے امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جائیں۔ سویلین حکومت کے علاوہ پاکستان فوج بھی عمران خان کا پھیلایا ہوا رائتہ سمیٹنے میں مصروف ہے۔ جس نہج پر حالات آج پہنچے ہیں، یہ کسی اور نے نہیں عمران خان نے خود ہی پہنچائے ہیں۔

عمران خان کا یہ ردعمل ان کے اپنے اس بیانیے کے خلاف جاتا ہے جس کے مطابق امریکہ نے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی اور عمران خان کی حکومت کو ختم کیا۔ اگر امریکہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہوتا اور اسے صرف عمران خان سے مسئلہ ہوتا تو اب جبکہ ملک میں اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے، اس وقت امریکہ پاکستان کے بارے میں ایسا بیان کیوں جاری کرتا؟ یہ بیان تو امریکہ کو تب جاری کرنا چاہئیے تھا جب عمران خان اس ملک کے وزیراعظم تھے۔ تو یہ حال ہے ایک ملکی سطح کے رہنما کا کہ ان کا ہر نیا بیان ان کے پچھلے نظریات کی تنسیخ کرتا جاتا ہے۔ سیاسی نا پختگی اور کسے کہتے ہیں؟

یاد رہے کہ جمعرات کو ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی کے استقبالیے میں کی گئی اپنی تقریر کے دوران امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں پاکستان شاید دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس موجود جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔ امریکی صدر کے یہ ریمارکس بدلتے عالمی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں دیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سیاسی منظرنامے میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے اور متعدد ممالک اپنے اتحاد کے بارے میں نظرثانی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان جو ایک عرصے تک امریکہ کا اہم شراکت دار رہا تھا اس کے بارے میں امریکہ کی نیشنل سکیورٹی سٹریٹیجی 2022 کی رپورٹ میں کوئی تذکرہ تک نہیں کیا گیا تھا جبکہ اس رپورٹ میں چین کو امریکہ کا سب سے اہم جیو پولیٹیکل چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ 48 صفحات پر مشتمل دستاویز میں جنوبی اور وسطی ایشیائی خطے میں دہشت گردی اور دیگر جیو سٹریٹیجک خطرات کا ذکر تو موجود ہے لیکن گزشتہ برسوں کے برعکس اس میں پاکستان کو ان خطرات سے نمٹنے کے لیے بطور اتحادی نہیں لکھا گیا ہے۔ 2021 کے سٹریٹجی پیپر میں بھی پاکستان کا نام موجود نہیں تھا۔

Tags: US-Pak relationsپاک امریکہ تعلقات
Previous Post

‘پی ڈی ایم جماعتیں ووٹرز کو متحرک کر لیں تو خیبر پختون خوا کی تینوں نشستیں عمران خان ہار جائیں گے’

Next Post

بائیڈن کے جوہری بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل | ضمنی انتخابات: عمران کتنی سیٹیں جیتیں گے؟

خضر حیات

خضر حیات

خضر حیات فلسفے کے طالب علم ہیں اور عالمی ادب، سنیما اور موسیقی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ںیا دور کے ساتھ بطور تحقیق کار اور لکھاری منسلک ہیں۔

Related Posts

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

پاکستان میں سیاست اس وقت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک تحریک انصاف باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتی، اور وہ اس...

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

مارچ 2022 کی تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ آ گیا۔ عمران خان کو لانے اور...

Load More
Next Post
بائیڈن کے جوہری بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل | ضمنی انتخابات: عمران کتنی سیٹیں جیتیں گے؟

بائیڈن کے جوہری بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل | ضمنی انتخابات: عمران کتنی سیٹیں جیتیں گے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In