• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

طاقت کا کھیل تماشہ جہاں کچھ کردار مُہرے تو کچھ کٹھ پُتلیاں

اب مُہرے منہ زور ہو رہے تھے۔ مُہروں کو ایسا درس دیا کہ ابھی تک وہ مارے مارے پھرتے ہیں۔ ایک کو چڑیا کی طرح لیاقت باغ سے نکلتے وقت بھون ڈالا گیا۔ دوسرا مہرہ ابھی بھی اپنی سرزمین پہ قدم نہیں رکھ سکتا۔ فیصلہ ہوا کہ مڈل کلاس سیاست کو فروغ دیا جائے اور خود چارپائی کی دوسری طرف بیٹھ کے ڈوریں ہلائی جائیں۔

محمد سعید اختر by محمد سعید اختر
دسمبر 1, 2022
in تجزیہ
50 1
0
طاقت کا کھیل تماشہ جہاں کچھ کردار مُہرے تو کچھ کٹھ پُتلیاں
59
SHARES
282
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کل ایک ٹویٹ دیکھنے کو ملا جس میں پرنس کریم آغا خان کو یہ کہتے ہوئے نقل کیا گیا کہ ضیاء الحق نے ان کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کی اسلامائزیشن کی پالیسی بہت بڑی غلطی تھی کیونکہ اس نے ملک میں فرقہ واریت کو جنم دیا۔ اس تاسف میں بہت دیر ہو چکی تھی، ملک ضیاء الحق کی سیاسی نا عاقبت اندیشی کو بھگت چکا تھا اور بھگت رہا ہے۔ ملک مصائب کا گڑھا بن چکا ہے اور ہمیں نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ جنونیت عوام کا خون مانگ رہی ہے۔ اسے مزید خون کی ضرورت ہے کیونکہ یہ 80 ہزار لوگوں کے خون سے سیر نہیں ہو سکی لیکن ریاست نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔ ہاں کچھ سالوں بعد ہمیں طاقتوں کی راہداریوں سے پشیمانی کی خبریں آتی ہیں۔ راہداریوں سے بازگشت سنائی دیتی ہے ‘ہم نے غلطیاں کیں اور اب ہم اپنی غلطیوں کو درست کرنے کا عہد کرتے ہیں۔’ اور وہ عہد کبھی پورا نہیں ہوتا۔

مرتضٰی حیدر نے ڈان کے 1 نومبر 2016 کے شمارے میں ہم پاکستانیوں کے دکھوں کا شاندار خلاصہ بیان کیا تھا:
“پاکستانی معاف کرنی والی قوم ہے۔ وہ جو مر جاتے ہیں ان کو تو جلد بخش دیتے ہیں۔ سول اور ملٹری ڈکٹیٹر، فاشسٹ، نفرت پھیلانے والے مولوی، ان سب کے پیروکار اور ان پر آندھی عقیدت رکھنے والے ہزاروں پیدا ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات تو ان سول، ملٹری ڈکٹیٹرز کے مزارات تک تعمیر ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں فوجی آمر قدرے خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان کے نامور محافظوں کی ایک فوج، وردی میں اور عام شہری کے لباس میں، اس سنہری دور کی تعریفیں یہ کہتے گا رہی ہوتی ہے کہ جب کبھی ’جنرل صاحب‘ حکومت کرتے تھے۔ وہ ان دنوں کو یاد کرکے آہیں بھرتے ہیں جب ان کے دور میں شہد اور دودھ ندیوں اور کھلے نالوں میں بہتا تھا اور جب ملک کی معاشی ترقی نے جنوبی کوریا یا کسی دوسرے ایشیائی شیر یا بلی کو پچھاڑ دیا تھا۔”

RelatedPosts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

Load More

ہر آمر اپنے ساتھ نسخہ کیمیا ساتھ لایا۔ وہ نسخہ کیمیا غریب عوام کے کام تو نہ آ سکا البتہ ان کے خاندان کے دن سنور گئے۔ یہ ضرور ہوا کہ ملک مزید پسماندگی کا شکار ہوا۔

1997 پاکستان میں الیکشن کا سال تھا۔ عمران خان ڈیرہ غازی خان میں الیکشن مہم کے سلسلے میں آئے۔ میں ان دنوں اس شہر کے کالج میں روزی روٹی کے دھندوں میں دھنسا ہوا تھا۔ روز ضیاء الحق کی باقیات میرے لیے نیا تماشا سجاتی اور میں ان بچھائے کانٹوں سے روز نئے راستے تلاش کرتا۔ عمران خان کی آمد کا سن کر میں بھی جلسہ گاہ جانے کا متمنی ہوا۔ شہر کے وسط میں پاکستانی چوک ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جگہ پاکستان کے وسط پہ ہے، میں جلسہ تھا۔ شام میں جب میں وہاں پہنچا تو عمران خان جا چکے تھے اور کوئی 50 کے لگ بھگ ان کے سامعین جلسہ گاہ سے واپس لوٹ رہے تھے۔ الیکشن کے نتائج تاریخ ہیں، ریکارڈ مل جاتا ہے، خان کی کارکردگی سامنے آ جائے گی۔

طاقت کی راہداریوں میں 1988 سے ایک نئے کھیل کا آغاز ہو چکا تھا۔ سیاستدان شطرنج کے مہرے تھے اور بساط بچھانے والے مرصع و مرقع لباس پہنے اپنی چالیں چلتے۔ جیسے ہی نواز شریف نے آئین میں درج شق b (2) 58 کا خاتمہ کیا، طاقت کی راہداریوں میں کھلبلی مچی اور پھر مرصع لباس والوں کو خود آنا پڑا۔ اب مہرے منہ زور ہو رہے تھے۔ مہروں کو ایسا درس دیا کہ ابھی تک وہ مارے مارے پھرتے ہیں۔ ایک تو چڑیا کی طرح لیاقت باغ سے نکلتے وقت بھون ڈالی گئی۔ دوسرا مہرہ ابھی بھی اپنی سرزمین پہ قدم نہیں رکھ سکتا۔ فیصلہ ہوا کہ مڈل کلاس سیاست کو فروغ دیا جائے اور خود چارپائی کی دوسری طرف بیٹھ کے ڈوریں ہلائی جائیں۔ دیہاتوں میں کٹھ پتلیوں کا تماشہ تو آپ نے دیکھا ہوگا۔ تیسرا مہرہ ڈھونڈا گیا۔ پہلے اسے یہ زعم دیا کہ وہ قوم کا مسیحا ہے پھر قوم کو نوید ہوئی کہ مسیحا مل گیا۔ اب قوم کے دلدر دور۔ کچھ پرانے بینڈ باجے والے ڈھونڈے گئے ان کے منہ میں باجا ٹھونس دیا گیا۔ جو دن رات ایک ہی دھن بجانے لگے؛ ‘میرا پیا گھر آیا میں شکر ونڈ اں’۔ شکر بنٹی، پیا دندناتا ہوا میدان میں آیا، اس نے وہ گرد اڑائی کہ اب کچھ سجھائی ہی نہیں دیتا۔ اب تو مرصع لباس بھی گرد آلود ہے۔

یہ متوسط طبقے کی طاقت کا کھیل تھا۔ کچھ جنگجو میدان میں تھے۔ اب وہ ایک دوسرے کو مات دینے کی ٹھان چکے تھے۔ مسیحا بھی دھول چاٹتا اپنی اڑائی گرد میں مٹی مٹی ہوا۔ اسی دوران پھر طاقت کی راہداریوں سے باز گشت سنائی دی؛ ‘جھوٹا بیانیہ تیار کیا گیا’۔ پس پردہ یہ کہنا تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔ مگر ملک تو ڈوب چکا۔ اب نہ غریب آدمی کے پاس دوا ہے، نہ روزی ہے، نہ تن ڈھانپنے کو لباس ہے، نہ بچوں کو تعلیم دلوانے کے لیے کوئی وسیلہ۔ ہر جانب گرد ہی گرد ہے۔ جب سب لٹ جاتا ہے تو پھر محض غلطیوں کا اعتراف کیسے مداوا کر سکتا ہے؟

Previous Post

‘الیکشن تاخیر سے کرائے جائیں تاکہ ن لیگ کو دو تہائی اکثریت سے جیتنے کا موقع مل سکے’

Next Post

‘جنرل باجوہ چاہتے تو 12 سو ارب سے زائد کے اثاثے بنا سکتے تھے’

محمد سعید اختر

محمد سعید اختر

Related Posts

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

by بیرسٹر اویس بابر
فروری 1, 2023
0

موجودہ ملکی منظرنامے میں تین سٹیک ہولڈرز اہم ترین ہیں؛ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ۔ ان میں سے جو...

تقسیم کے شکار پاکستان کے لئے پیپلز پارٹی ناگزیر ہو چکی ہے

تقسیم کے شکار پاکستان کے لئے پیپلز پارٹی ناگزیر ہو چکی ہے

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

پاکستان کی قومی اور سیاسی تاریخ میں 1971 کا سال انتہائی افسوس ناک ہونے کے ساتھ ساتھ کئی حوالوں سے خاصا سبق...

Load More
Next Post
‘جنرل باجوہ چاہتے تو 12 سو ارب سے زائد کے اثاثے بنا سکتے تھے’

'جنرل باجوہ چاہتے تو 12 سو ارب سے زائد کے اثاثے بنا سکتے تھے'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In