• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستان کا اصل دشمن بھارت نہیں، TTP ہے

ان کی شیطانیت کو لوگوں کے سامنے لایا جانا چاہئیے۔ محض فوجی آپریشن سے انہیں شکست دینا ناممکن ہے۔ یہ سچ مچ میں تحریک بن چکے ہیں۔ اس ملک کا ہر آدمی اندر سے طالبان بن چکا ہے۔ سوچ بدلنا پڑے گی اور یہی راستہ ہے معاشرے میں مثبت سوچ متعارف کرانے کا۔

محمد شہزاد by محمد شہزاد
دسمبر 6, 2022
in تجزیہ
31 1
2
پاکستان کا اصل دشمن بھارت نہیں، TTP ہے
37
SHARES
176
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہماری نصابی کتب، اخبارات، رسائل، جرائد، مولویوں کے وعظ، جہادیوں کی ریلیاں، ڈرامے، فلمیں، نغمے، ٹاک شوز وغیرہ روزِ اول سے ہمیں یہی دم دیتے آئے کہ ہندو ہمارا ازلی دشمن ہے۔ اس کے علاوہ یہود و نصاریٰ اور صیہونی بھی کچھ کم گُل نہیں کھلا رہے۔ وہ بھی بدترین دشمن ہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو یہ سچ بتایا جائے کہ اسلام اور انسانیت کے بدترین دشمن کوئی اور نہیں، ہمارے ہی پالے پوسے طالبان ہیں اور اگر انسانیت کی صحیح معنوں میں کسی نے خدمت کی ہے تو یہی یہود و نصاریٰ نے۔ انہی لوگوں نے معاشرے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت انسانوں کا معیار زندگی بلند کیا۔ یہ سوشل میڈیا، یا انٹرنیٹ، یہ سمارٹ فون اور یہ فور بائی فور گاڑیاں جن کا بہترین استعمال تحریک طالبان پاکستان اور ان جیسے ہی کرتے ہیں، انہی یہود و نصاریٰ کی ان گنت ایجادات ہیں۔

RelatedPosts

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

Load More

اگر ہم نے یہ سچ ابھی بھی نہ بولا تو ٹی ٹی پی کے درندے ہمارے بچوں کو سکولوں میں گھس گھس کر مارتے رہیں گے اور ان وحشیوں کے جنرل اسد درانی ایسے روحانی باپ و پیشوا ٹی وی پر آ آ کر نہایت فصاحت سے ان کی بربریت کو ‘ضمنی نقصان’ یعنی ‘Collateral Damage’ کا نام دے دے کر ان کے ظلم و ستم کا دفاع کرتے رہیں گے۔ جو کچھ ٹی ٹی پی نے کیا، اس کے آگے چنگیز خان اور ہلاکو خان کے کارنامے بھی معصومانہ لگتے ہیں۔

ان وحشیوں نے 30 نومبر کو کوئٹہ میں ایک خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 معصوم جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 30 بری طرح زخمی ہوئے۔ دلیل یہ پیش کی کہ حملہ بدلہ ہے عمر خالد خراسانی کے قتل کا۔ ان کے انتقام کی کبھی نہ بجھنے والی آگ نے انہیں یکم دسمبر کو ایک بے گناہ پولیس کانسٹیبل کی جان لینے پر مجبور کیا۔ یہ غریب چارسدہ میں محکمہ ایکسائز کا محافظ تھا۔ دو دن بعد اسی جذبہ انتقام کے کارن انہوں نے نوشہرہ میں پولیس کی ایک وین کو گھات لگا کر نشانہ بنایا اور 3 بے گناہ پولیس والوں کا ناحق خون کیا۔

اس ملک میں سقراط سے بھی بڑے دانش ور بکثرت پائے جاتے ہیں۔ انہیں چاہئیے کہ لوگوں کو بتائیں کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچے جن کا ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) نے بے دردی سے قتل کیا ان میں سے کوئی بھی ‘Bleed India’ یا ‘Strategic Depth’ یا ‘Good and Bad Taliban’ ایسی گمراہ کن اصطلاحات کا خالق نہ تھا۔ ان میں سے کسی نے بھی اسامہ بن لادن کو نہیں مارا تھا۔ ان میں سے کسی نے بھی جمہوری حکومتوں کو چلتا کر کے جہادیوں کا فارم نہیں کھولا تھا۔ ان میں سے کسی نے بھی کولن پاول کی دھمکی سے ڈر کر دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کی تھی۔ پھر انہیں کیوں مارا؟ ان کا کیا قصور تھا؟

جناب آپ 24 گھنٹے ٹی وی چینلز یا سوشل میڈیا پر جلوہ افروز رہتے ہیں۔ ساری دنیا آپ کو دیکھتی سنتی ہے۔ لوگوں کو بتائیے کہ عمر خالد خراسانی 7 اگست کو پکتیکا، افغانستان میں مارا گیا تھا۔ ہزاروں میل دور کراچی میں بیٹھے راہگیر کو اس کے قتل کے شبے میں بذریعہ خودکش حملہ یا ہدف بنا کر قتل کرنے کا حکم اسلام کی کس کتاب میں موجود ہے؟

7 اگست سے اب تک ایک خراسانی کے بدلے میں یہ درندے 63 معصوم لوگوں کی جانیں لے چکے ہیں۔ اگر ‘آنکھ کے بدلے آنکھ’ اور ‘جان کے بدلے جان’ والا اصول بھی لاگو کر دیا جائے (جو کہ حالات کی روشنی میں بالکل غلط ہے) تو بھی ایک کے بدلے 63 کی جان لینا کس مذہب کی تعلیمات ہیں؟ کیا یہ سفاک وحشی ایک خراسانی کا بدلہ پاکستان میں موجود ہر جاندار کا قلع قمع کر کے لیں گے؟ پھریہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی ان کی دروغ گوئی کے بارے میں زبان نہیں کھولتا۔ 30 نومبر کو یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم جون والا سیز فائر کینسل کر رہے ہیں۔ جون سے اب تک یہ کئی حملے کر کے درجنوں شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ مولویوں، مسجدوں، لاؤڈ سپیکروں، مسجد کے منبروں، جمعے کے خطبوں کے علاوہ ہر نماز با جماعت میں لوگوں کو یہ بتایا جائے کہ ٹی ٹی پی اور اس جیسے دہشت گرد شیطان کے چیلے ہیں۔ ان کا اسلام، انسانیت تو چھوڑ دنیا کے کسی مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ دجالی فتنہ ہے۔ یہ ایک ناسور ہے جو پہلے پاکستان اور اس کے بعد ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔ جرنیلوں کے پورٹریٹ ٹرکوں کے پیچھے لگانے کے بجائے ان کے کارناموں پر پورٹریٹ بنائے جائیں۔ بتایا جائے کہ طالبان اللہ اور نبی کے دشمن ہیں۔

ہر سرکاری و غیر سرکاری حلف یا اقرار نامے میں یہ ذکرہو کہ ہاں میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ٹی ٹی پی کے طالبان اور ان جیسے تمام لوگ انسانیت کے دشمن ہیں۔ ان کا مذہب صرف شیطانی ہے۔ جب تک یہ اقرار لکھت میں نہ دیا جائے، کسی کو بھی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نہ دیا جائے۔ کسی کو بھی برتھ سرٹیفکیٹ نہ جاری کیا جائے۔ کسی کو بھی سکول کالج یونیورسٹی میں داخلہ نہ دیا جائے۔ درسی کتب، اخباروں، رسالوں، ملی نغموں، فلموں، تھئیٹر، شاعری، افسانوں، ناولوں، کالموں، میمز غرض جتنے بھی طریقے ہو سکتے ہیں، ان سب کے ذریعے سے ان کی شیطانیت کو لوگوں کے سامنے لایا جانا چاہئیے۔ محض فوجی آپریشن سے انہیں شکست دینا ناممکن ہے۔ یہ سچ مچ میں تحریک بن چکے ہیں۔ اس ملک کا ہر آدمی اندر سے طالبان بن چکا ہے۔ سوچ بدلنا پڑے گی اور یہی راستہ ہے معاشرے میں مثبت سوچ متعارف کرانے کا۔

کل پرسوں ہمارے نئے آرمی چیف لائن آف کنٹرول پر گئے تھے۔ 27 اکتوبر کو ایک احمق جو بھارت کا وزیر دفاع ہونے کے علاوہ مودی کا چمچہ بھی ہے، کہتا ہے کہ گلگت بلتستان کو بھی بھارت کا حصہ بنائیں گے۔ جنرل صاحب نے اسے للکار کر کہا کہ پتر کر کے ویکھ، اسی تیری زبان بند کر دیاں گے!

جنرل صاحب کو چاہئیے کہ بھونکتے ہوئے اس کتے کو نظرانداز کریں۔ 27 اکتوبر سے اب تک بھارت تو پاکستان میں گھسا نہیں وہ حملے کرنے جو ٹی ٹی پی نے کئے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری مارے گئے۔ تو پھر اصلی دشمن کون ہوا؟ بھارت یا ٹی ٹی پی؟

جنرل صاحب کو تھوڑی بہت Lateral Thinking کرنی چاہئیے۔ وہ سمجھ جائیں گے کہ ٹی ٹی پی اور عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہے اور نریندر مودی کے ہوتے ہوئے پاکستان کو بھارت کا بندوبست کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ مودی اس صدی کا سب سے بڑا جید جاہل ہے۔ بھارت کو وہ نقصان پہنچا رہا ہے جو ہم نہیں پہنچا سکتے۔ اسے لگا رہنے دیں۔ اس بات پر غور کریں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہری و فوجی مارے گئے۔ 1947، 1965، 1971 اور 1999 کی چار پاک بھارت جنگوں میں ہونے والے انسانی نقصان کو جمع کر لیں۔ یقین کریں یہ 5 ہزار بھی نہ ہو گا۔

Tags: TTPبھارتپاک فوجتحریک طالبان پاکستاندہشت گردیطالباننریندر مودی
Previous Post

عمران خان الیکشن کی بھیک مانگ رہے ہیں – عاصمہ شیرازی

Next Post

عرب نیوز پاکستان نے سال کی بہترین اشاعت کا ایوارڈ جیت لیا

محمد شہزاد

محمد شہزاد

محمد شہزاد اسلام آباد میں مقیم آزاد صحافی، محقق اور شاعر ہیں۔ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں لکھتے ہیں۔ طبلہ اور کلاسیکی موسیقی سیکھتے ہیں۔ کھانا پکانے کا جنون رکھتے ہیں۔ ان سے اس ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
عرب نیوز پاکستان نے سال کی بہترین اشاعت کا ایوارڈ جیت لیا

عرب نیوز پاکستان نے سال کی بہترین اشاعت کا ایوارڈ جیت لیا

Comments 2

  1. Agha khalid Zubair says:
    4 مہینے ago

    True but who is behind TTP?

    جواب دیں
  2. Agha khalid Zubair 0 says:
    4 مہینے ago

    True but who is behind TTP?

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In