• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیا بنا وردی کے فیض حمید ایک اور حمید گل ثابت ہوں گے؟

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے عملی سیاست میں آنے کی گذشتہ چند دنوں سے کچھ خبریں چل رہیں تھی مگر آج ان کے علاقے چکوال میں ایک تقریب کے دوران ان کو باقاعدہ عملی سیاست میں آنے کی دعوت اور ترغیب دی گئی ہے۔

عاصم علی by عاصم علی
دسمبر 15, 2022
in تجزیہ
20 0
0
کیا بنا وردی کے فیض حمید ایک اور حمید گل ثابت ہوں گے؟
23
SHARES
110
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے عملی سیاست میں آنے کی گذشتہ چند دنوں سے کچھ خبریں چل رہیں تھی مگر آج ان کے علاقے چکوال میں ایک تقریب کے دوران ان کو باقاعدہ عملی سیاست میں آنے کی دعوت اور ترغیب دی گئی ہے۔ نیا دور کی طرف سے سوشل میڈیا پہ لگائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مقامی تقریب میں ایک صاحب فیض حمید صاحب کو یہ دعوت دے رہے تھے۔ وہ بڑے جذباتی انداز میں جنرل صاحب سے مخاطب ہو کر کہہ رہے تھے کہ جیسے آپ نے دوران ملٹری سروس اپنے علاقے کی خدمت کی ہے اب آپ سیاست میں آ کر اپنے علاقے کی خدمت کے فرائض سر انجام دیں۔

جنرل صاحب کو یہ کام بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا تاکہ وہ غیر سیاسی اور ملکی سلامتی کے حساس اور اہم اداروں کو سیاسی اکھاڑا نہ بناتے۔ پاکستان کے کافی سیاستدان تو اکثر فوجی افسران کو مشورہ دے چکے ہیں کہ اگر آپ کو سیاست کا شوق ہے تو باقاعدہ سیاست میں آ کر اپنا شوق پورا کر لیں۔ اگر جنرل صاحب سیاست میں آتے ہیں تو ان کا مستقبل کیا ہو گا قبل از وقت ہے مگر اس بات پر مہر ثبت ہو جائے گی کہ انہوں نے دوران ملازمت پاکستان کی سیاست میں جو طوفان بد تمیزی برپا کر رکھا تھا کہ وہ ملک کی بہتری کے لئے نہیں بلکہ ان کے اپنا ذاتی سیاسی ایڈونچر تھا جس کی قیمت پاکستان کے سیاسی اور عسکری اداروں کو بھی چکانی پڑی۔

RelatedPosts

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا

Load More

‘نیا دور میڈیا’ نے فیض حمید کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے خبر دینے میں سبقت حاصلی کی تھی۔ 12 دسمبر 2022 کو سینیئرصحافی مزمل سہروردی نے نیا دور کے لکھے گئے اپنے ایک کالم میں انکشاف کیا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید اب سیاست میں انٹری دینے لگے ہیں۔
مزمل سہروردی نے لکھا تھا کہ “کیا لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید خود سیاست میں آئیں گے؟ ان کے قریبی حلقے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ وہ خود سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن وہ اپنی سیاست کو صرف ممبر پارلیمان بننے تک محدود نہیں رکھنا چاہتے۔ وہ اپنا سیاسی کریئر اس سے زیادہ اور اس سے آگے دیکھ رہے ہیں۔ فیض حمید تحریک انصاف میں بہت مقبول ہیں۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا میں وہ بہت مقبول ہیں۔ تحریک انصاف کا ہر نوجوان ان سے برملا محبت کا اظہار کرتا ہے۔ اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف میں لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے لئے ایک پسندیدگی موجود ہے۔ ویسے بھی تحریک انصاف کو بنانے اور اس کو اقتدار تک پہنچانے میں فیض حمید کا ایک کردار ہے۔ جس کو تحریک انصاف کا عام ووٹر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے”۔

مزمل سہروردی نے اپنے کالم میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف میں اس بات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ عمران خان کی ان کے اوپر چل رہے کیسز میں نااہلی کی سزا کی صورت میں فیض حمید تحریک انصاف کے اگلے چیئرمین ہو سکتے ہیں۔
اس بارے میں مزمل سہروردی نے لکھا تھا کہ “ان (فیض حمید) کے قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض حمید خود کو تحریک انصاف کی متبادل قیادت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک سمیت تحریک انصاف کی قیادت پی ٹی آئی کے عام ووٹر میں کوئی مقبولیت نہیں رکھتی۔ ان کی کوئی قبولیت نہیں۔ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے عام ووٹر اور نوجوانوں میں فیض حمید کی مقبولیت اور قبولیت زیادہ ہے۔ اس لئے عمران خان کی نا اہلی کے بعد فیض حمید متبادل کے طور پر سامنے آنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ ان کے خیال میں وہ ایک بھر پور سیاسی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ وہ ابھی ساٹھ سال کے بھی نہیں ہوئے۔ اس لئے ایک بھر پور سیاسی اننگز کے لئے ان کے پاس بہت وقت ہے۔ وہ تحریک انصاف میں ایک متبادل قیادت کے طور پر سامنے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔

فیض حمید کا ملکی سیاست میں آنا بہت سارے حوالوں سے خوش آئند ہو گا۔ جنرل صاحب کو کھل کر سیاست کے ذریعے ملک اور قوم کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا جس کی ان کو آرمی چیف نہ بننے کی وجہ سے سعادت حاصل نہ ہو سکی۔ پاکستان تحریک انصاف ان کے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے برطرفی کے بعد پدرانہ چھاؤں سے محروم ہو کر اپنی سیاسی جستجو میں امپائر کی انگلی کی تلاش میں سرگرداں ہے، فیض حمید کے سیاست میں آنے سے تحریک انصاف کی اس محرومی کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔

فیض حمید کے سیاست میں آنے سے ان کو اپنی ملٹری سروس کے دوران اپنے غیر آئینی کردار جیسے گناہوں کے کفارے کا موقع بھی ملے گا۔ سیاست میں آنا خود کو بے نقاب کرنے اور اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان کے سیاستدانوں کو اب کھل کر موقع ملے گا کہ وہ فیض حمید کا احتساب کر سکیں۔ ان کا ملٹری سروس کے دوران متنازع کردار ان کی سیاسی زندگی میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا اور ان کے سیاسی مخالف ان کو بار بار یہ یاد کرواتے رہیں گے۔

فیض حمید کو اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہو گا کہ اب وہ سادہ فیض حمید ہیں ان کے پاس اب پاک فوج کا اعلیٰ عہدہ نہیں ہے جس کی آڑ میں چھپ کر وہ سیاسی معجزات دکھاتے تھے۔ طاقتور ادارے کا عہدیدار بن کر سیاسی داؤ پیچ لگانا اور عوامی سیاست کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ان کے لئے زیادہ مناسب ہوتا کہ اپنے سابق چیف باجوہ صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گمنامی کی زندگی میں چلے جاتے اور عوامی سیاست میں مزید بے نقاب ہونے والا خطرہ مول نہ لیتے۔

فیض حمید کے تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت کے بعد کی صورتحال بھی بڑی دلچسپ ہو گی۔ تحریک انصاف کی موجودہ سیاست انٹی اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے غیر سیاسی کردار کے اردگرد گھوم رہی ہے۔ کیا تحریک انصاف کا ووٹرایک سابق جنرل کو قبول کر لے گا اور اگر فیض حمید عمران خان کی جگہ پارٹی کے چیئرمین بنتے ہیں تو کیا تحریک انصاف کے رہنما اور حمایتی اس نئی حقیقت کو مان لیں گے؟ ماضی کا تجربہ جہاں یہ بتاتا ہے کہ پی ٹی آئی کا ووٹر خان کے سوا کسی کو نہیں مانتا، وہاں یہ بھی بتاتا ہے کہ خان کی تائید حاصل ہو جائے تو یہ گدھے کو باپ بنانے میں بھی دیر نہیں کرتے۔

Tags: General Faiz HameedjoiningPoliticsPTI
Previous Post

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت مانگ لیا

Next Post

وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

عاصم علی

عاصم علی

عاصم علی انٹرنیشنل ریلیشنز کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے University of Leicester, England سے ایم فل کر رکھا ہے اور اب یونیورسٹی کی سطح پہ یہی مضمون پڑھا رہے ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 20, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In