• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں

ابھی تو عمران خان کے دُکھڑے ہی ختم نہیں ہوئے۔ گزشتہ رات بھی وکلا کنونشن سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’میں بہ طور وزیر اعظم بے بس تھا۔ فیصلے باجوہ صاحب کرتے تھے۔‘ ابھی تک تو سب اس انتظار میں تھے کہ "اُونٹ کس کروٹ بیٹھے گا" اب لگتا ان کا اُونٹ ہی ناراض ہو گیا ہے۔

سدرہ سیّد by سدرہ سیّد
دسمبر 17, 2022
in تجزیہ
34 0
0
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں
40
SHARES
189
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا

دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا

RelatedPosts

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Load More

اس شعر کے مصداق اب جب کوئی تدبیر باقی نہ رہی، کوئی حربہ کام نہ آیا تو اب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے “اسمبلیاں تحلیل” کرنے کا اپنا آخری کارڈ پھینک دیا تاہم یہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی یا نہیں، اس کا حتمی جواب تو خود عمران خان بھی نہیں دے پار رہے۔ اعلان تو وہ تب ہی کر چکے تھے جب لانگ مارچ کو ختم کرنے کے لئے فُل سٹاپ لگانا تھا تاہم ان کے اعلان کے بعد سے ہی پنجاب اسمبلی میں موجود پارٹی اراکین اور اتحادی جماعتوں کی ارکین میں بے چینی اور انتشار کی لہر دوڑ گئی۔

آج ایک اور اعلان کا دن ہے اور عمران خان نے عوام کو شام 6 بجے کی کال دے رکھی ہے لیکن صورتحال ابھی تک مبہم  ہے۔  بے سُود ملاقاتوں کا سلسلہ ابھی تک جاری  و ساری ہے۔کبھی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی  پنجاب کی “پکی” وزارت اعلٰی کے لئے عمران خان کے پاس جاپہنچتے ہیں تو کبھی عمران خان فیس سیونگ کے لئے “میرے نال مُک مُکا کر لو” جیسے پیغامات چھوٹی چھوٹی چِٹھیوں میں بند کر کے “ڈاکیوں ” کے ہاتھ حکومت کو بھیجوا رہے ہیں لیکن سب بے سُود۔

اب آج کے جلسے میں عمران خان صاحب نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ بتانی ہے۔ معاملہ پہلے ہی خاصی طوالت اختیار  کر چکا ہے اس کے باوجود بھی عوام کو کیا ملے گا؟ ایک اور “تاریخ”۔ حکومتی اراکین تو تیار بیٹھے ہیں کہ بھائی مہربانی کرو اور آج ہی توڑ دو لیکن خان صاحب تو بہت پکے کھلاڑی ہیں “نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیواں گے” کے مصداق انہوں نے حکومت کو بھی خوب تِگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے۔لیکن کب تک؟ کبھی نہ کبھی تو اس شطرنج کی بساط پر کسی کو  مات کاسامنا کرنا ہی ہو گا۔ اب کھیل کے آخری مرحلے میں دونوں جانب سے خُوب زور آزمائی ہو رہی ہے۔ لیکن ملک کی سیاسی صورتحال کس سمت میں جائے گی اس کے بارے میں تو حتمی طور پر تو کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

ابھی تو ان کے دُکھڑے ہی ختم نہیں ہوئے۔ گزشتہ رات بھی وکلا کنونشن سے ویڈیو لنک پر خطاب اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’میں بہ طور وزیر اعظم بے بس تھا۔فیصلے باجوہ صاحب کرتے تھے۔‘ انھوں نے کہا نیب کیس میچور تھے لیکن پیچھے سے نیب کو اجازت نہیں ملتی تھی۔ باجوہ صاحب فیصلہ کرتے تھے کس کو اندر کرنا ہے کس کو باہر۔ انھوں ںے کہا جنرل باجوہ اجازت نہیں دیتے تھے۔ وہ فیصلہ کرتے تھے کہ نیب نے کسے کتنا دبانا ہے۔

سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ جب بطور وزیراعظم پاکستان آپ اتنے بے بس تھے کہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے تھے تو اب آپ کے “اسمبلیاں تحلیل کرنے” کے فیصلے پہ بھلا کوئی سر تسلیم خم کیوں کرے گا؟ اب تو آپ صرف ایک پارٹی سربراہ ہیں جو “احتساب” کا نعرہ لگاتے لگاتے اپنے دامن میں بھی مقدمات کا ڈھیر لئے پھر رہے ہیں۔ سب کو “چور چور” کہنے والا خود بھی اُسی ٹولے کا حصہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب رات گئے مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ابھی تک تو سب اس انتظار میں تھے کہ “اُونٹ کس کروٹ بیٹھے گا” اب لگتا ان کا اُونٹ ہی ناراض ہو گیا ہے۔ آج توقع کی جارہی ہے کہ پرویز الٰہی بھی عمران خان سے ملاقات کریں گے لیکن فائنل راونڈ میں کون کس کو “ناک آوٹ” کرے گا یہ تو شام میں پتا چلے گا۔ اب تو تحریک انصاف کے “طوطے” کی جان ق لیگ کے ہاتھ میں آگئی ہے۔

ملک کے بڑے بڑے نامور صحافی و تجزیہ نگاروں کا بھی یہی خیال ہے کہ اس بار بھی عمران خان کے اعلان میں کچھ بڑا نہیں ہو گا۔ ان کا سرپرئز “بوگس” ہی ہو گا کیونکہ اس معاملے پر  ق لیگ کے ساتھ بحث اب باقاعدہ جھگڑے کی صورت اختیار کر چکی ہے اور ق لیگ اپنی “وِکٹیں” اُٹھا کر تحریک انصاف کو خیرباد کہنے ہی والی ہے۔

اس کے باوجود بھی  اگر عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہانڈی چڑھا دی تو  اس میں “حسبِ ضرورت” گُنجائش ضرور ڈالیں گے۔تاہم لگتا نہیں ہے کہ ان کی اسمبلیوں کی ہانڈی کسی طورچڑھے گی اور  چار و ناچار عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے سے بھی یوٹرن لینا ہی پڑے گا۔

Tags: Imran Khanpakistanpakistan tehreek-e-insafPoliticsPTI
Previous Post

عمران خان فارغ | بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک | مونس عمران کی ملاقات | جنرل فیض کی وضاحت

Next Post

چوہدری پرویز الٰہی کی راولپنڈی میں “اہم شخصیت” سے ملاقات

سدرہ سیّد

سدرہ سیّد

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
چوہدری پرویز الٰہی کی راولپنڈی میں “اہم شخصیت” سے ملاقات

چوہدری پرویز الٰہی کی راولپنڈی میں "اہم شخصیت" سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In