• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, فروری 9, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پنجاب کا بلدیاتی نظام، نسخہ برائے کرونا روک تھام

نیا دور by نیا دور
مارچ 31, 2020
in تجزیہ, جمہوریت, حکومت, سیاست, کورونا وائرس
7 0
0
پنجاب کا بلدیاتی نظام، نسخہ برائے کرونا روک تھام
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اپنی انا کی خاطر ملکی مفادات کو زک پہنچانے والوں کو قومی بحران معاف نہیں کیا کرتے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ  برمی کہاوت شاید تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ہی کہی گئی تھی۔ آج ملک خداداد کو کرونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے۔ کروڑوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں تو معاشی طور پر ملک  بمشکل جو سانس لے پار رہا تھا وہ بھی اب اکھڑتی نظر آرہی ہے ۔ ادھر جناب وزیراعظم ہیں، کہ ان کو اس سوال کا جواب نہیں مل پا رہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کی صورت میں دیہاڑی دار طبقے تک خوراک کیسے پہنچائی جائے گی؟

اب اس حاکم کا کیا کیجئے کہ جس کی بصارت، اس کی لا محدود انا سے چندھیائی ہو؟ جس کی پنجاب حکومت نے دو کوڑی کے سیاسی فائدہ کے لئے بغض ن لیگ میں پنجاب کے بلدیاتی ادارے  قبل از وقت تحلیل کر دیئے ہوں۔ اور آج کرونا جیسے قومی بحران میں گلی محلے کی سطح پر بنے بنائے انتظامی ڈھانچے سے محروم ہو کر کسی مخبوط الحواس شخص کی طرح دیواروں میں ٹکریں مار رہا ہو؟ ایسے حکمران اور ایسی حکومتوں کو کیا کہیئے؟

RelatedPosts

بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے میں انڈیا ہماری مدد کیسے کر سکتا ہے؟

سندھ میں کورونا کی پابندیاں: شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں دینے کی ہدایت

Load More

پنجاب میں 2013 کے بلدیاتی نظام کے قانون کے تحت بننے والا بلدیاتی سیٹ اپ یکم جنوری 2017 میں باقاعدہ فعال ہوا تھا۔ صرف بلدیہ عظمیٰ لاہور ہی کے 319 ممبران تھے۔ جبکہ وارڈ کی سطح تک جاتے جاتے یہ تعداد 3 ہزار کے پاس ہوجاتی۔ اسی طرح صوبے کے 35 دیگر اضلاع  میں بھی ڈسٹرکٹ چیئرمین سے لے کر وارڈ سطح تک، ہزاروں منتخب نمائندگان کی فوج ظفر فوج موجود تھی۔ جسے اپنے علاقوں کے  ہر گلی کوچے اور وہاں رہنے والوں کی ایک ایک تفصیل سے آگاہی تھی۔ کون کس خاندان سے ہے؟ کس کی کیا صلاحیت ہے؟ ذرائع معاش کیا ہیں؟ کسی بھی قومی آفت کی صورت میں کہاں کیا چاہیے ہوگا ایک سے دو دن میں پورے ملک کے گلی کوچے تک وفاقی یا صوبائی حکومت کی رسائی اور رسد کی مکمل منصوبہ بندی کی صلاحیت اس سیٹ اپ کے پاس موجود تھی۔ اس سیٹ کے ذریعے دوردراز علاقوں میں بنیادی مراکز صحت کو کرونا سے نبٹنے کے لئے کام میں لایا جا سکتا تھا۔

کرونا کے معاملے میں سماجی فاصلے اور گھروں سے بلا وجہ نہ نکلنے کی بڑی اہمیت ہے۔ اور اس پر عملدرآمد میں صوبائی و وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔ شہروں میں تو پھر بھی  حکومتی رٹ ضلعی افسران کے ذریعے نافذ کرائی جا رہی ہے لیکن شہروں سے نکلتے ہیں پنجاب کے دیہی علاقوں میں یہ رٹ بھاپ بن کر اڑ جاتی ہے۔ بیوروکریسی کے بابو افسران کو کیا پڑی کے دور دراز دیہاتوں میں مارے مارے پھرتے پھریں۔ سو انکی طرف سے ‘وٹس ایپ انتظامیہ’ چلائی جا رہی ہے اور دیہی پنجاب میں کرونا کے حوالے سے ایک بھی حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ کام بند ہیں اور سکولوں میں چھٹیاں ہیں۔ جس کے باعث بڑے ار بچے سبھی فارغ ہیں۔ ایسے میں مساجد میں اجتماعات پہلے سے زیادہ  تعداد کے ساتھ جاری ہیں۔  میلے ٹھیلے لگے ہیں، بازار چل رہے ہیں۔ بچے، نوجوان کھیلوں کے مقابلے کر رہے ہیں اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اس صورتحال میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دیہی پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے ایک بارود کا ذخیرہ ہے جو کسی بھی وقت آگ پکڑ سکتا ہے۔ اس سے وہ تباہی پھیلے گی جو چودہویں صدی کے یورپی دیہاتوں میں طاعون سے پھیلنے والی تباہی سے زیادہ ہولناک اور اس سے جنم لینے والے انسانی المیئے سے زیادہ المناک ہوگی۔

تاہم کیا کریں اس تنگ نظری اورسیاسی تربیت کے فقدان کا کہ تحریک انصاف کی بزدار حکومت نے  بڑوں کی خوشی مول لینے کی خاطر اس بنے بنائے انتظامی ڈھانچے کو تحلیل کردیا۔ پی ٹی آئی کے نیب زدہ وزیر بلدیات علیم خان کی قیادت میں نیا نظام تشکیل دینے بیٹھے تو وہ سلسلہ بھی شیطان کی آنت ہی بن گیا۔ سر چھپاتے تو پاؤں ننگے اور پاؤں اندر کرتے تو سر۔ وہ قانون تو بن گیا تاہم ابھی تک وہ قانون کی حد تک ہی محدود ہے۔

لیکن اب بھی وقت ہے۔ جو کرونا کی وبا  قوم کو درپیش ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ بالغ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ بلدیاتی سیٹ اپ کو بحال کرے۔ تحریک انصاف کی حکومت فوری طور پر ن لیگ کی قیادت سے ملے اور بحال کردہ اس بلدیاتی سیٹ اپ کو فوری طور کرونا سے لڑنے کے لئے استعمال کرنے پر اتفاق رائے قائم کرے۔ موجودہ حکومت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اس سیٹ اپ کے ذریعے وہ سرعت کے ساتھ گراونڈ لیول پر موجود افراد کے ساتھ رابطے میں آکر لاک ڈاؤن کے دوران ان کی معاشی ابتری کو سنبھال سکتے ہیں۔ یوں کرونا وائرس کے لئے لاک ڈاون جیسے سخت فیصلے جس کی سیاسی قیمت چکانے سے وزیر اعظم عمران خان ہچکچاہٹ کا شکار ہیں وہ لینا آسان ہوجائیں گے بلکہ عمران خان کے پیچھے پوری قوم متحد ہو کر کھڑی ہوگی اور انشا اللہ پاکستان اس مشکل صورتحال سے نکل جائے گا جس کے بعد  بطور ایک رہنما ملنے والی عظیم تر حیثیت سے شاید ابھی وزیر اعظم خود بھی آگاہ نہیں۔ 

Tags: بلدیاتی نظامپنجاب میں کرونا وائرستحریک انصاف کی حکومتکرونا وائرسکرونا وائرس کی تباہ کاریاں
Previous Post

کرونا وائرس کی دوا ایجاد کر چکے ہیں اور کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کر چکے ہیں، ایرانی سائنسدان کا دعویٰ

Next Post

کورونا کے اصل مریض زیادہ، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں،ڈاکٹر عطا الرحمان

نیا دور

نیا دور

Related Posts

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

by حسنین جمیل
فروری 7, 2023
0

سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک طبقہ دشت گردوں کا حمایتی ثابت کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔ یہ خود ساختہ لبرل...

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

by بایزید خان خروٹی
فروری 7, 2023
0

کرکٹ کے ایک آزمائشی میچ کے لئے 11 کروڑ روپے دینے والا بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جہاں 3 لاکھ ملازمین موجود...

Load More
Next Post
کورونا کے اصل مریض زیادہ، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں،ڈاکٹر عطا الرحمان

کورونا کے اصل مریض زیادہ، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں،ڈاکٹر عطا الرحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In