• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان نے بھارت کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر تنہا کر دیا

عدنان رشید by عدنان رشید
اگست 18, 2019
in طنز و مزاح, میگزین
3 0
0
عمران خان نے بھارت کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر تنہا کر دیا
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ستر سال سے پاکستان کو جس مسیحا کی تلاش تھی وہ قائد اعظم ثانی عمران خان کی صورت میں ظہور پذیر ہو چکا ہے، شائد اسی مسیحا بارے میر نے اپنی شہرہ آفاق کتاب میں کچھ یوں ذکر کیا

ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے درد کی دوا کرے کوئی

RelatedPosts

‘قومی سلامتی کمیٹی کل عمران خان کی تقریروں کا بھی جائزہ لے گی’

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

Load More

عمران خان محض ایک سال میں قوم کے بہت سے دردوں کا علاج کر چکے ہیں، کچھ دردوں کا علاج باقی ہے ان دردوں کا علاج بھی عمران خان جلد کر دیں گے۔ عمران خان نے جب سے حکومت سنبھالی ہے ہر سو کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ ملک کے معاشی محاذ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عالمی و سفارتی محاذ پر بھی عمران خان نے اپنی طلسماتی شخصیت اور مردانہ وجاہت کی بدولت وہ تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو اقوام عالم میں کسی حکمران کے نصیب میں نہ آئیں۔

یہ عمران خان کی کرشماتی شخصیت ہی ہے کہ آج مودی عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے، در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، کوئی ملک اس کے ساتھ نہیں کھڑا جبکہ عمران خان اس وقت اقوام عالم کی آنکھوں کا تارا بن چکا ہے۔ ہر ملک کے حکمران عمران خان کا دم بھرتے ہیں، عمران خان کی مسئلہ کشمیر پر عمدہ سفارتکاری کا مظاہرہ دیکھ کر بڑے بڑے اور جہاں دیدہ عالمی رہنما دنگ رہ گئے کہ عمران خان نے مودی کو کچھ ایسا یارکر پھینکا کہ مودی چاروں شانے چت ہو گیا۔

آج مسئلہ کشمیر پر امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ہمارے دکھ سکھ کے ساتھی، ہمارے مسلم بھائی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند پاکستان کے آگے کھڑے ہیں۔ ان ممالک نے مسئلہ کشمیر پر نہ صرف مودی کے کان کھینچے بلکہ تمام ممالک بالخصوص برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ امارات نے بھارت کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت کو کئی سو ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا اور بھارت کی ڈوبتی ہوئی معیشت مکمل تباہ ہو جائے گی۔

پاکستان کی اس سے بڑی کامیابی کیا ہو گی کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے زیادہ ہمارے بھائی مسلم ممالک پریشان ہیں، اور یہ سب کچھ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مردانہ وجاہت کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ ان مسلم ممالک کے سربراہان نے جب پاکستان کا دورہ کیا تو عمران خان نے بڑے بھائیوں کی محبت میں ان کا ڈرائیور بننا پسند کیا۔ عمران خان ڈرائیور بن گئے تو کیا ہوا، آج ہمارے ان بڑے بھائیوں نے عمران خان کی اس ڈرائیوری کا قرض اتار دیا ہے اور مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف صفوں میں ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کے کھڑے ہیں۔

یہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتیں اور ڈرائیوری والی مہمان نوازی ہی ہے کہ آج مسئلہ کشمیر پر عمران خان اور ان کی کابینہ سے زیادہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شاہ اور شہزادے پریشان اور متحرک ہیں، اور آج یہ شہزادے پاکستان کے سفیر بن کر پوری دنیا کے ممالک کے ہنگامی اور طوفانی دورے کر رہے ہیں اور بھارت کے خلاف تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ ان کی کاوشوں کی بدولت جلد مودی کو ناکوں چنے چبانا پڑیں گے۔

اس موقع پر مولاناظفر علی خان کا مشہور شعر معمولی ردو بدل کے ساتھ پیش خدمت ہے:

اُخوت اس کو کہتے ہیں، چبھے کانٹا جو "پاکستان” میں
تو "عرب” کا ہر اک پیر و جواں بے تاب ہو جائے

دوسری طرف دنیا کے پانچ طاقتور ترین اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، چائنہ اور روس آج عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور مردانہ وجاہت کی بدولت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان پانچ ممالک نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے خوب لتے لیے۔ واقفان حال بتاتے ہیں کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بھارت کے نمائندے سے مستقل اراکین نے خوب بازپرس کی کہ انڈیا کی جرأت کیسے ہوئی کہ وہ عمران خان کی حکومت ہوتے ہوئے کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے؟ اب پاکستان میں نااہل اور غدار قیادت برسراقتدار نہیں کہ بھارت کشمیر پر قبضے کا سوچے بلکہ اب عمران خان پاکستان کا حکمران ہے، اور عمران خان بھارت کو تگنی کا ناچ نچا دے گا۔

اس موقع پر ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہو گی۔ عمران خان کی کرشمہ ساز شخصیت اور مسئلہ کشمیر پر عمران خان کی سفارتی مہارت سے متاثر ہو کر ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ پاکستانی مقدر والے ہیں کہ عمران خان پاکستان میں پیدا ہوا۔ عمران خان نے ایک سال میں پاکستان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے عمران خان چھ ماہ کے لئے مل جائے تو میں ملائشیا کو دنیا کی سپر پاور بنا دوں۔

آج پاکستانیوں کی خوشق قسمتی ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے جس کی بدولت مودی کو عالمی و سفارتی محاذ پر ہر جگہ سے جوتے پڑ رہے ہیں۔ رہی سہی کسر عمران خان نے مظفرآباد میں تقریر سے پوری کر دی۔ عمران خان کی تقریر نے مودی اور اس کے وزرا کی شلواریں گیلی کر دی ہیں۔ وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی تقریریں سن کر مودی کی نیندیں اڑ گئی ہیں، اور اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ عمران خان کی تحریک انصاف کا ہر سپاہی ہی اس جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ بھارت کے وزیر دفاع کو للکارتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور حکومت پنجاب کے ترجمان پروفیسر شہباز گل نے انتہائی مدبرانہ اور نپا تلا جواب دیا کہ ہم نے ایٹم بم آپ کی پھوپھو کے بیاہ میں چلانے کے لئے نہیں رکھے ہوئے، ایسا پنکچر لگائیں گے کہ نہ آپ کا ٹائر لیک کرے گا اور نہ ہی آپ کی ٹیوب۔

یقیناً ایسی للکار کے بعد مودی اور اس کی کابینہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہوں گی اور وہ اپنی فاش غلطی پر پچھتا رہا ہو گا۔ الغرض عمران خان اپنی طلسماتی شخصیت، سفارتی مہارت اور مردانہ وجاہت کی بدولت پاکستان کا نام ہر جگہ روشن کر رہا ہے۔ آج عالمی سطح پر عمران خان ایک درخشاں چاند کی مانند ابھر چکا ہے اور دنیا کے طاقتور ترین ممالک کے حکمران روشنی کے طالب ستاروں کی مانند اس چاند کے گرد چکر کاٹ رہے ہیں، جبکہ مودی ایک ڈوبتا ہوا ستارہ ہے جو ڈوبتے ہوئے شخص کی مانند ہاتھ پاؤں مار رہا ہے لیکن کوئی اس کے ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں۔

ان تاریخی کامیابیوں کے باوجود کچھ ناعاقبت اندیش پاکستانی عمران خان کی قدر نہیں کرتے۔ عمران خان پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔ ملک کی معاشی حالات کی مصنوعی طور پر غلط تصویر کشی کرتے ہیں۔ پشاور میٹرو پر بےجا اور غیرضروری تنقید کرتے ہیں۔ عمران خان کے پرانے بیانات کی ویڈیو نکال کر عمران خان پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔

ایسے ناعقبت اندیش درحقیقت یہود و ہنود اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کارندے ہیں، اور عالمی اسٹیبلشمنٹ سے لفافے لے کر عمران خان کی مخالفت کرتے ہیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لئے عمران خان قابلِ برداشت نہیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی کرسی سے اتارنا چاہتی ہے، کیونکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اندازہ ہو چکا ہے کہ عمران خان کچھ سال اور وزیراعظم رہا تو پاکستان کی پوری دنیا میں حکومت قائم ہو جائے گی۔ اس لئے عالمی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے کارندے پورے ملک میں چھوڑ دیے ہیں۔

یہود و ہنود اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے یہ کارندے ہر جگہ موجود ہیں، آپ کے اردگرد، آپ کے حلقہ احباب میں، آپ کی جامعہ میں، آپ کے دفتر میں، آپ کے محلے میں، آپ کے پڑوس میں، شائد آپ کے گھر بھی، ہاں آپ کے گھر بھی، یہ لفافہ خور کرندے عمران خان کی سیاسی، معاشی پالیسیوں اور یوٹرن پر تنقید کرتے ہیں اور اسے برا بھلا کہتے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھ کے عمران خان کے خلاف عالمی و صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

عمران خان زندہ باد

Tags: پی ٹی آئی حکومتعمران خانعمران خان ایک سالعمران خان حکومت کا ایک سال مکمل
Previous Post

عرب ممالک کشمیر تنازع پر پاکستان کی حمایت سے کیوں کترا رہے ہیں؟

Next Post

کیا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ایک سال بعد ناکام قرار دی جا سکتی ہے؟

عدنان رشید

عدنان رشید

مصنف پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

Related Posts

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

by حذیمہ بخاری اور ڈاکٹر اکرام الحق
جون 1, 2023
0

ہر قسم کے جابرانہ محصولات کے نفاذ کے باوجود پاکستان کا کلیدی وفاقی محصولاتی ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں PTI کے سوشل میڈیا کا کتنا کردار تھا؟

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 31, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کو اگر ایک طرف ملکی سیاست میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے انقلاب برپا کرنے والی بانی جماعت کہا...

Load More
Next Post
کیا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ایک سال بعد ناکام قرار دی جا سکتی ہے؟

کیا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ایک سال بعد ناکام قرار دی جا سکتی ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit