• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 17, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

خطیب حسین کا آخری خطبہ

ادریس بابر by ادریس بابر
نومبر 20, 2019
in طنز و مزاح, عوام کی آواز, معاشرہ, میگزین
3 0
0
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میرے سارے ننھے منے پیارے پیارے اسلامی بہنو اور بھائیو! میرے بظاہر غیر اسلامی حلیے پر مت جائیو، میرے باطن کی گہرائی میں جھانک کر دیکھو جیسا کہ میرے مرشد، میرے قبلہ و آقا نے میرے اندر، خوب اندر تک جھانک کر دیکھا۔ انہیں ہر طرف ایمان ہی ایمان نظر آیا….. ہر سمت نور ہی نور….. خالص دودھ اور اسلامی شہد کی نہریں….. اصلی شراب طہورہ کی لہریں بحریں….. سبحان اللہ!

میرے آقا و قبلہ کا یہ مشاہدہ کوئی گھٹیا ڈاکٹری معائنہ نہیں تھا اور نہ ہی یہ کوئی فرسودہ نفسیاتی تجزیہ تھا بلکہ حضور نے نپاہت دلچسپی اور گہرائی سے تحقیق کی۔ انہوں نے نہایت دلجمعی سے اس موضوع پر توجہ دی۔ حضور اس نتیجے پر پہنچے….. حضور کس نتیجے پر پہنچے؟ حضور جس نتیجے پر بھی پہنچے، وہاں میں اس  کافر، نامراد اور نام نہاد استاد کو پہلے ہی پہنچا چکا ہوں، نعرہ تکبیر!

RelatedPosts

روشنی کی موت، اب کون قائداعظم کے اصل آدرش کی راہ دکھائے گا؟

اردو زبان کی ترویج کے لئے وزیراعظم ہاؤس نے انگریزی میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا

Load More

پیارے بھائیو، میرے فرنگی لباس سے صرف نظر کیجیو۔ ہاں بالکل، جس طرح انہوں نے کیا تھا، کیسے؟  نہیں، نہیں….. بس ویسے ہی۔ اوپر کا پیرا گراف بیشک دوبارہ، سہ بارہ پڑھ لیجئے، بس بس زیادہ چسکے مت لیجئے۔

پیاری بہنو، ایک نظر بس ایک نظر، میرے دل میں ضرور جھانک کر دیکھ  لینا۔ یاد رہے کہ تانک جھانک کوئی بہت اچھی چیز نہیں۔ البتہ گر یہ خالصتاً مذہبی حدود کے اندر رہ کر ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔ علاوہ ازیں، اگر ایسا واضح دینی مقاصد کے تحت رونما ہو تو اس کی  فضیلت الگ ہے۔ فضیلت سے یاد آیا، خیر چھوڑیے اسے، وہ تو لفٹ ہی نہیں کراتی۔

مائی ہاٹ برادرز ، تمہیں فوراً سے پہلے اندازہ ہو جانا چاہئے کہ میرا چہرا مہرہ غیرشرعی سہی، میرا استخوانی سینہ ایمانی ’’کینے‘‘ سے لبریز ہے۔ میری ٹھوڈی کے جنوب مشرق میں واقع داڑھی کی کوتاہ  قامتی  کا ازالہ، صادق ایجرٹن (کیسا بے غیرتوں، بے حیائوں، لا دینوں والا نام رکھ چھوڑا، لعنت بے شمار ان نوابوں پر)، حق و باطل کے اس فائنل میچ  میں میری دست درازی سے ہو جاتا ہے۔ اب تم کہو گے، سینے پر بھی ہوتی۔ کوئی پوچھے اگر ہوتی بھی تو تمہارے کس کام کی، شوہدو!

یہ بھی پڑھیں: ”الوداعی تقریب“ کی مذہب میں کوئی گنجائش نہیں، بہاولپور میں استاد کا بہیمانہ قتل

مائی لوولی سسٹرز، تم بھی جلد ہی جان جائو گی کہ اس کالی کالی جیکٹ کے پیچھے ایک درد بھرا سبز و سنہرا دل دھڑکتا ہے۔ دھک۔ دھک۔ دھک۔ دھک….. بے شک ایک بار پھر سن لو۔ کاش، تمہیں اس دل کی پکار پہلے نہیں، دوسرے نہیں، تیسرے سمسٹر تک ہی سُنائی دے گئی ہوتی تو آج ….. خیر، اب بھی کوئی بہت دیر نہیں ہُوئی، ابھی تو میں بمشکل غازی قرار پایا ہوں، وہ بھی تازہ تازہ، کوئی پکا پیڈا شہید تو نہیں بن گیا….. پلیز! پلیز!

مجھے پتہ ہے، مجھے خبر ہے، مجھے اندازہ ہے، میرے بارے میں تمہارے ذہنوں میں کئی سوالات پیدا ہوں گے۔ یہ ذہن ہے ہی ایسی کتی چیز۔ اسے تو ہونا ہی نہیں چاہیے تھا سرے سے۔ یہ بالکل غیر ضروری ہے۔ نری فالتو شے، نہایت گندی چیز۔ اور تو اور۔ اور تو اور….. جسم سے بھی گندی۔ لیکن جسم کا کیا کیا جائے بھئی، جسم تو مجبوری ہے، جسم تو….. ماشااللہ!

شاید تم سوچو کہ میں نے پڑھنا ہی تھا تو انگریزی ہی کیوں پڑھ رہا تھا۔ یقین کیجیئو، میں ایسا اپنی خوشی سے نہیں کر رہا تھا۔ انتہائی سرسری سا دیکھا کرتا تھا گائیڈ کو….. اوپر اوپر سے۔ ہاں ناں، تمہاری طرح، یار! اس پر بھی کچھ نہ کچھ سمجھ آ ہی جاتا اور جتنا بھی سمجھ آتا، اس سے زیادہ غصہ آتا۔ کیا الم غلم بکواس بھری تھی ۔ شاعری، افسانے، ڈرامے، انشائیے، خدا کی مار۔ کیا ان نصابی کتابی کیڑے مکوڑوں نے قرآن و حدیث وغیرہ کچھ نہیں پڑھا؟ انہیں ستر دُرّے لگنے چاہئیں۔ کیا ان نامراد استادوں کو قراردادِ مقاصد کا کچھ پتا نہیں؟ انہیں سو کوڑے لگنے چاہئیں۔ ہر جمعہ کے جمہ…..انشااللہ!

یہ بھی پڑھیں: خطیب پیدا کیوں ہو رہے ہیں؟

کم آن ڈئیر فرینڈز! کیا قبر میں شیکسپئیر اور برنارڈ شا جیسے زانیوں شرابیوں کے بارے میں سوال ہو گا؟ کیا حشر میں ورڈزورتھ اور کالرج جیسے دیوانوں کی بابت دریافت کیا جائے گا؟ نہیں، ہرگز نہیں۔ پھر کیا مقصد ان خرافات کا بھئی؟ فی لفظ کتنی نیکیاں مل جاتیں مسٹر چپس کو گڈ بائے کہنے سے؟ ایک سانیٹ کی تشریح، ایک شارٹ سٹوری کی تفہیم  پر کتنے نفلوں کا ثواب ہوتا؟ زیرو بٹا زیرو برابر زیرو! پھر کس کام کی یہ ساری بک بک، یہ ساری جھک جھک…..

مائی ڈئیرسٹ دوستو اور سہیلیو، ایسے ہی، بلکہ یہی، اور یہی نہیں اور بھی کئی سوالات میرے ذہن میں، میرے ناقص ذہن میں، میرے خالی ذہن میں جو کہ شیطان کا سوئمنگ پول ہے، اڑتے چلے آیا  کرتے تھے۔ بات ہی بات اور رات ہی رات میں طوفان بپا کرتے تھے، یہی کوئی دو چار ماہ پہلے تک ۔ پھر مجھے سارے جوابات مل گئے۔ ایک دم سے مل گئے، ایک نگاہ کرم سے مل گئے، ایک دم سے مل گئے….. ماشاء اللہ!

یہ اسی دم کا دم تھا کہ دم میں دم آ گیا۔ مجھ  ناتواں کو طاقت مل گئی, مجھ کزور کو ہمت مل گئی, مجھ  بزدل کو جرأت مل گئی۔ پھر کیا کہوں، کیسے کہوں، کیوں کہوں؟ میں نے اس ملعون، اس زندیق کے تنگ و تاریک دل و دماغ میں کیا دیکھا؟ چار سُو کفر کا گھٹا ٹوپ اندھیرا ہی دیکھا۔ میں گھبرا گیا، ڈگمگا گیا۔ میں نے گھبرا کر، ڈگمگا کر ایک نظر اپنی آستین میں پوشیدہ خنجر کی طرف دوڑائی….. واللہ….. ید۔بیضا کی یاد تازہ پائی۔ جہاد کی چکا چوند روشنی سے میری آنکھیں عینک سمیت خیرہ ہو گئیں۔ اللہ اکبر، اللہ اکبر…..

یہ بھی پڑھیں: خادم حسین کا خطیب حسین: کاش اس نفرت کو بھی پھیلانے والے کے ساتھ قید کیا جا سکتا

اب آگے آخرت میں کیا ہو گا۔ ستر حوریں گلے پڑیں گی یا بہتر….. یہ راز افشا کرنے میں کوئی ہرج نہیں کہ اِس واردات کے طوفانی لمحات مں بھی قربان جاواں، واری جاواں، صدقے جاواں اُس ذات کے کہ اس کتے،  ذلیل اور مرتد کے شیطانی بدن پر ہر ہر وار کے دوران مجھ عاجز، مجھ گناہگار بندے کو اور کچھ نہیں تو، اور کچھ نہیں تو، لطیف نورانی و شدید جسمانی ہیجان عطا ہوا۔ یہ سب تمہارا کرم ہے لالا۔

Tags: استادانگریزیخطبہخطیب حسینشیکسپیئر
Previous Post

سزا کے بغیر 460 ارب روپے کی پیشکش کا قبول ہونا ریاستی کمزوری کی نشاندہی کرتا ہے

Next Post

مہوش حیات، آپ جناب کی مرضی اور عوام

ادریس بابر

ادریس بابر

مصنف شاعر ہیں۔

Related Posts

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

by یوسف بلوچ
اگست 11, 2022
0

ریڈ زون میں اپنے پرانے اور شاید کچھ نئے مطالبات لے کر غالباً وہی پرانے اوسطاً کچھ نئے چہرے بیس سے زائد...

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

یہ سال 2006ء کا دور تھا اور میں ضلع مہمند کے ایک مقامی سکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ہمارے...

Load More
Next Post

مہوش حیات، آپ جناب کی مرضی اور عوام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

52 minutes ago

Naya Daur Urdu
پٹرول کی قیمت کم یا بڑھانے کا اختیار اوگرا کے پاس ہے حکومت کا اس پر کوئی دباؤ نہیں ہے، تیل کی قیمت کا تعین وہی کرتےہیں ہم نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا، حکومت کے پاس جیب سے پیسے دینے کی گنجائش نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
شہباز گل کے اوپر آپ جو قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں کریں کیونکہ انہیں وہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اس قسم کا بیان قابل قبول نہیں ہے، سینیٹرفیصل جاوید ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In