• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اگلے پچاس سال عمران خان کے ہیں

ارشد سلہری by ارشد سلہری
نومبر 24, 2019
in سیاست, عوام کی آواز, میگزین
3 0
0
اگلے پچاس سال عمران خان کے ہیں
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: (ارشد سلہری) تحریک انصاف کی سیاسی بساط کی طرف ذرا غور کیا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ عمران خان کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں جو وہ آہستہ آہستہ پھینک رہا ہے باقی جو رہ گئے ہیں، وہ ٹکسال پر لگا دیے ہیں۔’’بہادر لیڈر یہی کام کرتے ہیں جو عمران خان کر رہا ہے‘‘

ایران کے انقلاب کی تاریخ میں رہبر انقلاب امام خمینی نے شاہ کو نکال باہر کرنے کیلئے شطرنج کی چال چلی اور شاہ سمیت کئی گھوڑے گرا کر بازی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔پاک سرزمین پر اقتدار کی بساط پر بازی لینے کا جو کھیل پچھلے کئی سالوں سے کھیلا جا رہا ہے۔جس میں کئی کھلاڑی جنہیں اپنے مہروں پر فٹ ہونے کا یقین تھا اور چال پر بھی ناز تھا، آج باہر محوتماشا ہیں جبکہ جنہیں یہ زعم تھا کہ دنیا ان کے اشاروں پر چلتی ہے، ان کے اشارے بھی خاک ہوئے اور جنہیں گمان عظمت تھا، وہ محض خبط ثابت ہوا ’’کچھاڑ بھی ٹکے ٹوکری ہوئی اور کمان کا مان بھی کہیں کا نہ رہا۔جو نئے مہروں کے ساتھ بازی پلٹے کا مان لیکر میدان میں اترے۔ اپنی ہی چال کا شکار ہوئے جبکہ کھلاڑی دوسروں کے مہروں پرکھیل کر مات دے گیا ہے۔

RelatedPosts

نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل ہو کر غلطی کی تھی، عمران خان

Load More

کرائے کے کھلاڑی تب سمجھتے ہیں جب بازی ہاتھ سے نکل گئی ہوتی ہے۔ کھلاڑی پلٹتا ہے، جھپٹتا ہے، مات دیتا ہے اور نئے شکار کی جانب لپکتا ہے۔

نومبر زیادہ دورنہیں ہے۔ پھر اک نیا دور شروع ہو گا، نئے کھلاڑی اتریں گے، نئی بساط بچھائی جائے گی لیکن تب تک شاید کھیل اپنے اختتام کی حدیں چھو رہا ہو اور فاتحین کی اک نئی صف کھڑی ہو جائے۔ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ کے صفحات حیرت کے نئے باب رقم کر رہے ہوں۔ میری اس بات کو آج خام خیالی قرار دیا جاسکتا ہے، دیوانے کا خواب بھی کہا جا سکتا ہے، مگر کیا کروں ’’دوسری آنکھ سے دیکھنے کی خو ہے‘‘ کہنے اور لکھنے کو نااہل، ناتجربہ کاراور بہت کچھ جو کہا اور لکھا جا رہا ہے،  دھڑلے سے بھائی بندوں کی طرح کہہ دیتا، لکھ دیتا، تو کیا تھا؟ کون منع کر رہا تھا؟ مگر چند سالوں میں ہونے والی انہونیاں کوئی اور خبر دیتی ہیں۔ جی ہاں! کیا یہ انہونی نہیں ہے کہ بڑے بڑے جگادری صرف جگالی کرنے تک محدود کر دیے گئے ہیں؟ پارلمان میں سلکٹیڈ پرائم منسٹرکی صدا بلند ہوتی ہے؟ یہی سلکٹیڈ پرائم منسٹر غیرملکی صحافی کو انٹرویو میں آسانی کہہ دیتا ہے کہ کالعدم تنظیمیں فوج نے بنائی ہیں، ایران میں بھی سچ ہی کہہ دیتا ہے، تازہ ترین بیان کہ فوج ملک نہیں سنبھال سکتی ہے یہ کام عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں کا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں الکٹیڈ پرائم منسٹر کی جرات نہیں ہوئی ہے وہ سلکٹیڈ پرائم منسٹر کی طرح کوئی بات کرے اور کرسی اقتدار پر بھی براجمان رہے۔ تنقید کی نئی راہ نکلی ہے، لکھنے والے اب حساس ادارے کا براہ راست نام لکھ کر بات کرتے ہیں، صرف سیاسی کردار ہی بے نقاب نہیں ہوئے ہیں۔ پارسائی اور تقدس کے بت بھی پاش پاش ہوئے ہیں۔

بات یہی رک جاتی تو اور بات تھی، سیاست کی طنابیں اک طرف اپنی ماں کی قربانی پرکھڑے غصیلے جوان اور دوسری طرف بربادیوں، ناانصافیوں، ظلم و جبر کی داستان لیے نڈر نوجوان کے ہاتھوں میں جاچکی ہیں۔ وزیرستان کے دیہاتی سکول ٹیچر کے اس سپوت نے صرف بندوقوں کے رخ ہی نہیں موڑ دیئے بلکہ موت کا منظر مرنے کے بعد کیا ہو گا کی حقیقت کھول کر خوف کی ماں مار دی ہے۔

یہی انہونیاں ہیں جو دوسری آنکھ دیکھتی ہے، یہ بات مکمل یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان کے جمہوریت پسند اور غیور عوام بھٹو کو بھول جائیں گے اور اگلے پچاس سال جمہوری سیاست کے ماتھے کا جھومر عمران خان کانام ہو گا۔ یہ انہونی ہو گی اور ہوکر رہے گی۔ انہونی ہونے جا رہی ہے، انہونی ہونے والی ہے، ملک کا جغرافیہ نہیں بدلے گا، ریاست کا مزاج بدلے گا اور طرز سیاست تبدیل ہو گی، وہ طرز سیاست عمران خان دیکر جائیں گے۔

 

 

 

Tags: اگلے پچاس سال عمران خان کے ہیںپاکستان کی ستر سالہ تاریختحریک انصاف کی سیاسی بساطعمران خان اور سیایست
Previous Post

برطانیہ 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج مکمل طور پر بند کر دے گا

Next Post

حکومت نے بجلی اورگیس مزید مہنگی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرط مان لی

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

by یوسف بلوچ
اگست 11, 2022
0

ریڈ زون میں اپنے پرانے اور شاید کچھ نئے مطالبات لے کر غالباً وہی پرانے اوسطاً کچھ نئے چہرے بیس سے زائد...

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

یہ سال 2006ء کا دور تھا اور میں ضلع مہمند کے ایک مقامی سکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ہمارے...

Load More
Next Post
حکومت نے بجلی اورگیس مزید مہنگی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرط مان لی

حکومت نے بجلی اورگیس مزید مہنگی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرط مان لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,743
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
فریحہ ادریس نے ان کو پیشکش کی کہ وہ ایک بار کیمرے کے سامنے بتا ہی دیں کہ جنرل فیض کتنی بار ملنے آئے ہیں۔ لیکن عمران خان نے اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ مارنے کی ضرورت نہیں ہے، ویسے ہی پوچھ لیں۔bit.ly/3plZ0IG ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔urdu.nayadaur.tv/news/94182/petrol-price-diesel-inflation-shahbaz-sharif-economy/ ... See MoreSee Less

عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا، شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

urdu.nayadaur.tv

شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In