• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کرنل کی بیوی، اور قبائلی علاقوں کی چیک پوسٹس

مظہر آزاد by مظہر آزاد
مئی 21, 2020
in انسانی حقوق, انصاف, سیاست, عوام کی آواز
2 0
0
کرنل کی بیوی، اور قبائلی علاقوں کی چیک پوسٹس
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

طالبانائزیشن کی وجہ سے جب سوات میں آپریشن شروع ہوا تو سوات کے تعلمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو گئے۔ ہم اِس بحث میں نہیں جاتے کہ وہ آپریشن کیسا تھا اور اصل میں طالبان کے خلاف تھا یا عوام کے خلاف لیکن یہاں جو بات بتانا مقصود ہے وہ یہ ہے کہ تمام تعلیمی اِدارے بند ہو گئے تھے۔ چونکہ سوات کاملحقہ ضلع شانگلہ آپریشن سے اُس طرح متاثرہ نہیں تھا جِس طرح سوات تھا تو وہاں تعلیمی ادارے کھلے تھے۔ شانگلہ کے علاقے پورن میں ہمارے کزن کا سکول تھا تو ہم نے تعلیم جاری رکھنے کے لئے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔

باقی سفر کی تفصیلات میں جائے بغیر ایک واقعے کا ذکر کرتا چلوں کہ جب ہم یخ تنگی چیک پوسٹ پہنچے تو وہاں حد سے زیادہ سختی تھی اور گاڑیوں اور عوام کی لمبی قطاریں کھڑی تھی۔ تمام لوگوں کو گاڑیوں سے اُتار کر چیک پوسٹ سے کچھ دور قطار میں کھڑا کر دیا جاتا تھا اور جب تلاشی کی باری آتی تھی تو سب اپنے دامن اُٹھا کر یعنی اپنا پیٹ دکھا کر فوجی جوانوں کے پاس تلاشی دینے جاتے تھے تاکہ پتہ چلے کہ کسی نے خودکش جیکٹ تو نہیں پہنا۔ ہم اُس تفصیل میں نہیں جاتے خودکش حملہ اور کِس طرح آتا تھا اور اُن کو روکنے کا کوئی اصل منصوبہ تھا یا نہیں اور ہم اِس تفصیل میں بھی نہیں جاتے کہ اِن سب کا اصل میں فائدہ بھی تھا یا صرف عوام کی عزت نفس مجروح کرنے منصوبہ تھا۔

RelatedPosts

ایک اور خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل: ‘تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ تھپڑ ماروں گی’

کرنل کی بیوی، اور موٹروے پر ناانصافی: یہ راستہ نیا نہیں ہے

Load More

ایسی ہزاروں داستانیں سوات اور سابقہ فاٹا کے لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ اگر کسی کو اِس بات کا یقین نہ آئے تو انٹرنیٹ اور خاص کر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر آپ کو ایسی بہت سی تصاویر مل جائیں گی۔ مرد تو مرد، عورتوں کی بھی تصوایر مِل جائیں گی جِن کو چیک پوسٹس پر خوار کیا جاتا رہا۔

اب معاملہ یہ ہے کہ ہمیں یعنی سوات اور سابقہ فاٹا کے لوگوں کو پہلے دہشت گردی اور پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر تشدد اور ذلت کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے یا تو وطن کی خاطر سب کچھ برداشت کیا اور یا کمزوری اور ڈر کی وجہ سے کچھ نہ کہہ سکے۔ اب جب کرنل کی بیوی کا واقعہ سامنے آیا توسوات اور سابقہ فاٹا کے لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ ہم اور ہماری عورتوں نے گھنٹوں چیک پوسٹوں پر گزارے ہیں اور وہ بھی اکثر فضول میں لیکن ہم نے ایسی حرکات نہیں کی جب کہ مبینہ طور پر ایک کرنل کی بیوی کو ایک قومی شاہراہ پر بہت سارے لوگوں کے ساتھ روکا گیا تو اُس نے ایسا واویلہ مچایا کہ وہ قومی مسئلہ بن گیا اور چند گھنٹوں میں پورا ملک اُس کے بارے میں بولنے لگا۔

یہاں پر لوگوں کو احساس ہو جاتا ہے کہ اِس ملک میں کیا ہو رہا ہے اور کیسے اپنی زمین پر رہنے والوں کو غیر سمجھا جاتا ہے اور اُن کے ساتھ دشمنوں اور غلاموں والا سلوک کیا جاتا ہے جب کہ کہیں اور سے آنے والے لوگ اُس علاقے کے بے تاج بادشاہ کی طرح رہتے ہیں۔ دوسری طرف ایک کرنل کی بیوی صوبیدار کو گالیاں دے کر قانون کو اپنے گاڑی کے پہیوں کے نیچے روند کر چلی جاتی ہے اور قانوں دیکھتا رہ جاتا ہے۔

اِس بحث کے علاوہ کرنل کی بیوی کے معاملے میں بہت ساری باتیں آپ نے سُنی ہوں گی لیکن میرے مطابق جو باتیں خطرناک تھیں وہ یہ تھیں:

سب سے پہلی بات یہ کہ اے آر وائے نیوز نے خبر تو چلائی لیکن خبر چلاتے وقت ’کرنل کی بیوی‘ کھنے کے بجائے ’ایک بااثر شخص کی بیوی‘ لکھا۔ اِس سے اے آر وائے اور باقی میڈیا کی حالت اور مجبوریوں کا اچھی طرح اندازہ ہو جاتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فوج کی حمایت کرنے والے لوگوں کےمختلف گروہ تھے۔ ایک گروہ نے کہا کہ کرنل کی بیوی کو طلاق ہو چکی ہے، اس لئے وہ کرنل اور فوج کو بدنام کر رہی ہے۔ دوسرے نے کہا کہ آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دیا ہے (جِس کا کوئی ثبوت نہیں تھا) تو کسی نے یہاں تک کہہ دیا کہ لیلۃ القدر کی رات کو ہمیں عبادات سے محروم کرنے کی سازش ہے۔ اور بھی مختلف قسم کی باتیں کی گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سارے ٹرولز ہیں اور بغیر کسی معلومات کے محکمے کا دفاع کرنے والے ہیں، خواہ کتنا بھی سفید جھوٹ بولا جائے۔

یاد رہے کہ اِن میں کچھ نامی گرامی صحافی بھی تھے۔ ہاں کچھ نے یہ بھی کہا کسی ایک افسر کی بیوی کے غلط کام پر افسر اور اُس کے پورے محکمے کو تنقید کانشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ یہ بات معقول ہے لیکن اِس سے پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ کیا یہ رویہ محکمے کے شایانِ شان ہے؟

تیسری بات یہ ہے کہ جب واقعے کو عوام کی جانب سے زیادہ توجہ ملی اور کرنل کی بیوی اور فوج کا حد سے زیادہ مذاق اُڑنے لگا تو ایک اور پتہ کھیلا گیا جِس میں فوج کے شہداء کی تصویریں، اُن کی ماؤں کی تصویریں، اُن کی زخمی حالت میں تصویریں، اُن کے خراب کھانے کی تصویریں وغیرہ شیئر کر کے طعنے دینے شروع ہوئے تاکہ واقعے پر لوگوں کے ردِعمل کو کمزور کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ ناروا سلوک رکھے جانے کی وجہ سے پشتون تحفظ مومنٹ جیسے تحریک وجود میں آئی ہے۔ تحریک صرف اور صرف چیک پوسٹوں پر ناروا سلوک کی وجہ سے وجود میں نہیں آئی لیکن اُس کے پانچ بڑے مطالبات میں ایک یہ مطالبہ بھی تھا کہ چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ نارواسلوک بند کیا جائے۔ اگر ایک طرف عوام کے ساتھ ایسا سلوک ہو اور دوسری طرف کسی افسر کی بیوی قانون توڑے گی اور قانون کے رکھوالے کو گالیاں دے گی تو عوام کے ذہنوں میں مختلف شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔

اِس طویل بحث کا حاصل یہی ہے کہ انسان کے ہر روئیں میں اُس کی ذاتی جبلت شامل ہوتی ہے لیکن اگر اوپر سے آپ کو مدد نہ مِلے تو مجال ہے کہ آپ ایسی حرکت کریں۔

Tags: سوات کی چیک پوسٹصقبائلی علاقوں کی چیک پوسٹسکرنل کی بیوی
Previous Post

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ جس میں رشوت خوری، کرپشن بڑھ جاتی ہے، اپنے اختتام کو پہنچا

Next Post

کرنل کی بیوی، اور موٹروے پر ناانصافی: یہ راستہ نیا نہیں ہے

مظہر آزاد

مظہر آزاد

Related Posts

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

by یوسف بلوچ
فروری 11, 2023
0

پشتونوں کو باچا خان جیسے عدم تشدد کے حامی، ترقی پسند سوچ والے رہنما بھی ملے ہیں اور دہشت گردی اور انتہا...

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

by حسنین جمیل
جنوری 19, 2023
0

سوچتا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں، یادوں کا ایک سیلاب ہے جس میں بہتا جا رہا ہوں۔ خالد چودھری صحافت اور...

Load More
Next Post
کرنل کی بیوی، اور موٹروے پر ناانصافی: یہ راستہ نیا نہیں ہے

کرنل کی بیوی، اور موٹروے پر ناانصافی: یہ راستہ نیا نہیں ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In