• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, مارچ 24, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سیاست کی دنیا کے دو درجے ہیں، ایک محبت عمران ہے اور ایک بغض عمران

سہیل مظہر by سہیل مظہر
جون 26, 2020
in سیاست, عوام کی آواز, قومی
10 0
0
عمران خان کی معاشی پالیسی غلط نہیں۔ آپ کم عقل ہیں
12
SHARES
58
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جناب وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والوں کی طرف سے بارہا یہ شکایت سننے کو ملی ہے کہ ایمان دار آدمی تو ہمارے جاہل ہم وطنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ بات تو ویسے ایک سو ایک فیصد درست ہے مگر جو ان سے اختلاف رکھتے ہیں ان کا بھی یہی موقف ہے۔ اوّل الذکر یہ بتاتے ہیں کہ سیاست کی دنیا کے دو درجے ہیں “ایک محبتِ عمران ہے اور ایک بغضِ عمران”۔

پہلے والے یعنی ٹائیگر یہ کہتے ہیں کہ عمران خان سے محبت ہی تمہیں صراط مستقیم پر لا سکتی ہے مگر یہ (عوام) ہیں کہ ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے نکال باہر مارتے ہیں یا شاید کینہ پرستی کے تالاب میں غوطہ خوری کے عادی ہو چکے ہیں۔ مگر میں مؤخر الذکر والوں سے کنی مار کر تھوڑی سی تو تعریف ضرور کروں گا تاکہ نجات دہندوں میں شامل ہو سکوں۔

RelatedPosts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

Load More

تو لیجیے! ایک دفعہ زرتاج گل صاحبہ نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر کسی کانفرنس میں خان صاحب کی شان میں قصیدہ پڑھتے ہوئے فرما دیا کہ اس برس بارشوں کے زیادہ برسنے کی وجہ عمران خان ہیں، بس ان کی اتنی سی بات کرنا تھی کہ ہال نعروں سے گونج اٹھا۔ حالانکہ یہ نیک نامی وہ اپنے نام بھی کر سکتی تھیں کیونکہ وزیر ماحولیات کی کرسی انہیں کے تابع تھی مگر نہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے تو یہاں تک قوم کو باور کرانے کی کوشش کی کہ جب عمران خان صاحب چل کر آتے ہیں تو اس ناز و انداز سے کہ بندہ ان کا گرویدہ ہو جاتا ہے اور ان کی باتوں کو ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے، زبان پر تالے اور آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

ارے! اب تو بغض کے چشمے اتار لو اور “تبدیلی آئی رے” کی دھن پر رقص کر لو شاید اس رقص میں ہی تمہیں نفع ہو اور ایسا وزیراعظم بعد میں تمہاری قسمت میں ہی نہ آئے۔

اسی لیے فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے زلزلہ آنے پر عمران خان صاحب کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیک حکمران آئے ہیں، تو اتنی جلدی زمین بھی تبدیلی قبول نہیں کر رہی مگر چند شرپسند عناصر اس بات کا بھی مذاق اڑانے لگے، حالانکہ زمین نے کروٹ ہی تو بدلی تھی۔ بیچوں بیچ بہت سے وزرا نے مالا جپنے کی سعادت حاصل کی تھی مگر آج کل ریاض فتیانہ نے جو پوزیشن سنبھال رکھی ہے وہ سب پہ بھاری پڑ گئی۔ فرماتے ہیں کہ ٹڈی کھانے سے کرونا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ بھلے وہ یہاں کسی کے معترف نہیں ہوئے مگر نہ جانے میرے دل کو کیوں بھلے لگے۔ یعنی دنیا کی معیشت تباہ ہونے سے بچ سکتی ہے اگر تمام وزرائے اعظم پاکستان آئیں اور پندرہ روپے کلو کے حساب سے ٹڈیاں لے جائیں تو۔ اس طرح سے ملک میں ٹڈیوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور لگے ہاتھ دنیا پر احسان بھی ہو جائے گا مگر یہ بات صرف حکومت وقت کے لئے ہے اور اپوزیشن کو بالکل نہ بتائی جائے، ورنہ تو نواز شریف مودی کو گفٹ دے ڈالے گا اور زرداری خود بھی کھائے گا اور جیالوں میں بھی بانٹے گا۔

مگر تم جو صحافی ایک بات پر اڑ جاؤ تو چھوڑنے کا نام بھی نہیں لیتے ہو۔ مولانا طارق جمیل صاحب کو بھی تمہیں نے جکڑا تھا۔ خدا پناہ کتنے ظالم ہو تم لوگ! خدا کو کیا منہ دکھاؤ گے؟ لیکن میں سمجھ گیا بھئی ضد کا کوئی علاج نہیں۔ اگر تنقید کرنی ہی ہے تو ان (عوام) پر کرو جو یہ نہیں مانتے کہ وزیراعظم تو ایمان دار ہے مگر عوام بے ایمان۔ وہ وزیر اعظم جس کی کابینہ کے وزرا آئے روز علمی پیچیدگیوں کو آسان بنانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں ان کو بھی چین سے نہیں بیٹھنے دیا جا رہا۔ کبھی ایسی تنقید بھارت کی طرف سے بھی عمران خان پر ہوئی نہیں نا؟ حالانکہ وہ سچے اور محب وطن پاکستانیوں کا ازلی دشمن ہے۔

عمران خان صاحب تو یقیناً دنیا کو آپس میں ملانے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کے ملانے کا قول ہے۔ اور تو اور جو دنیا اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہتی رہی آج خان صاحب نے اس بات کو بھی واضح کر دیا کہ وہ “شہید” ہیں۔ دل صاف ہو تو بندہ دنیا کے بنائے ہوئے معیارات کو بھی جھوٹ ثابت کر سکتا ہے۔ میرا تو اس دن کا غصّہ بھی نہیں اتر رہا جب ہمارے خان نے مودی کو فون کیا اور اس نے سننا تک گوارا نہ کیا۔ دکھ تو خان صاحب پر بھی ہوا کہ کوئی ایسے بھی کرتا ہے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جو خبر آپ نے ہم تک بھیجی مگر کیا کریں دل کے ہاتھوں مجبور ہیں نا۔ اب کوئی کم عقل اٹھ کر مجھے بھی محبتِ عمران میں تنقید کا نشانہ بنا جائے گا تو اس پر میں اسے یہی کہوں گا۔ ارے بھائی دیکھ ضرور مگر پیار سے۔

Tags: پی ٹی آئیعمران خانعوامملکی سیاست
Previous Post

پاکستان کی ایک اور بیٹی کا کارنامہ: مسیحی ڈرائیور کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا

Next Post

شہید اسامہ بن لادن: کوئی اتنی بڑی بات نہیں

سہیل مظہر

سہیل مظہر

Related Posts

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

by یوسف بلوچ
فروری 11, 2023
0

پشتونوں کو باچا خان جیسے عدم تشدد کے حامی، ترقی پسند سوچ والے رہنما بھی ملے ہیں اور دہشت گردی اور انتہا...

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

by حسنین جمیل
جنوری 19, 2023
0

سوچتا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں، یادوں کا ایک سیلاب ہے جس میں بہتا جا رہا ہوں۔ خالد چودھری صحافت اور...

Load More
Next Post
امریکا نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا: وزیر اعظم عمران خان

شہید اسامہ بن لادن: کوئی اتنی بڑی بات نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In