• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, فروری 6, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سیتا ہی کودے آگ میں، سیتا ہی کھائے ٹینڈے

سعدیہ احمد by سعدیہ احمد
نومبر 16, 2019
in صنف, عوام کی آواز
4 0
0
سیتا ہی کودے آگ میں، سیتا ہی کھائے ٹینڈے
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پدر شاہی نظام کی برکت سے یوں تو کہیں بھی عورت ہونا آسان نہیں ہے۔ آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں، زندگی عورت اور مرد کے لئے یکساں نہیں ہے۔ باوجود اس کے کہ بہت سے معاشرے اخلاق کے اعتبار سے خود کو بہت بہتر کر چکے ہیں وطن عزیز میں حالات مختلف ہیں۔ ایسی بات نہیں کہ یہاں عورتوں کے لئے جینا بالکل محال ہے۔ بہت سی باتوں میں پاکستانی معاشرہ عورت کے لئے سہل بھی ہے لیکن اگر مجموعی حالات دیکھیں تو مسئلہ ٹیڑھا ہی ہے۔

گھر بیٹھی بہو کو بھی چین سے جینے تھوڑی دیتے ہیں

RelatedPosts

فواد خان اور ماہرہ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پردہ سیمیں پر آنے کیلئے تیار

بڑی عید پر ریلیز ہونے والی دو فلموں کے درمیان بڑا مقابلہ، کونسی فلم ہٹ ہوگی؟

Load More

یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ یہ رویہ کسی خاص طبقے یا مکتبہ فکر تک محدود نہیں۔ گھر بیٹھی بہو بھی اسی چکی میں پستی ہے جس میں بینک  میں دفتری کام کرنے والی عورت۔ جس نے اپنے آپ کو سماج کے مروجہ اصولوں پر خود کو قربان کر دیا اس کی زندگی بھی کوئی پھولوں کی سیج نہیں۔ لیکن ہاں اگر کسی ویڈیو گیم کی طرح مشکل کا لیول دیکھا جائے تو زمانے کی دیواریں توڑنے والی عورت اس گیم کے لیول ٹو پر ہے۔

یا تو عورت ستی ساوتری ہوتی ہے، یا وہ سموسے منگا کر کھاتی ہے

ہم عورتوں کو شروع سے یہی بتایا گیا کہ آواز نیچی رہے۔ گھر سجانے بنانے پر توجہ دی جائے۔ ہر بات پر ہاں کی جائے۔ کوئی کچھ بھی کہے پھر بھی زبان بند رکھی جائے۔ مجھے یاد ہے کہ ہماری نانی چٹوری عورت کو بہت برا گردانتی تھیں کہ اچھی عورت وہ ہے جو کھانے پینے ہر زیادہ توجہ نہ دے۔ اپنے حصے کی بوٹی مرد کو نہ دینے والی عورت بھی بری ہے۔ گھر پکے ٹینڈے کھانے سے انکار کرنے والی عورت بھی بری ہے۔ اپنے لئے بازار سے سموسے منگانے والی عورت بھی بری ہے۔ یعنی ہر وہ عورت جو کسی بھی اعتبار سے اپنی رائے کا اظہار کرے یا اپنا کوئی بھی فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے، بری عورت ہے۔ جیسا کہ ہمارے ہاں برداشت اور رواداری کا دور دور کام نہیں اس بری عورت کو ہر قسم کی لعن طعن اور تشنع کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بول، یہ تھوڑا وقت بہت ہے

سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ ہر کسی کو وہ آواز مل چکی ہے جو پہلے ناممکن تھی۔ اب بھلے چپ کر کے ٹائپ کر دیجئے، آواز ہر جگہ ہی گونجے گی۔ اب ‘بری’ عورتوں کی تعداد بھی بڑھ چکی ہے اور ان پر ہونے والی تنقید بھی۔ ہمارا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے لہٰذا جو کہیں گے دل سے کہیں گے۔ مزاج کچھ ایسے بن چکے ہیں کہ عزت کے لائق صرف اسی کو سمجھا جاتا ہے جو کسی کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی ہو۔ جس عورت کی اپنی کوئی پہچان ہو وہ اس رویے کے لئے تیار رہے۔ ان عورتوں کو معاشرے کی عزت پر بھی بٹہ سمجھا جاتا ہے۔ ننگی گالیاں دینے والے تو قوم کی غیرت کے رکھوالے ٹھہرے۔

ماہرہ پر بھی حکم ایسے چلاتے ہیں جیسے اپنے گھر کی عورتوں کو غلام سمجھتے ہیں

یہ رویہ صرف عام باشعور خواتین کے لئے ہی مختص نہیں۔ یقین نہ آئے تو خواتین سیلیبرٹیز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملاحظہ کر لیجئے۔ میشا شفیع ہوں یا ماہرہ خان کوئی محفوظ نہیں۔ ایک عام تصویر پر بھی انہیں جن القابات سے نوازا جاتا ہے ان کو برداشت کرنا انہی کی ہمت ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود وہ تمام خواتین لکھاری، اداکار، سیاستدان، تجزیہ نگار ان کے عتاب سے محفوظ نہیں۔ آپ رائے عامہ سے ہٹ کر کوئی بھی بات کریں تو ایک طوفان بدتمیزی کا مقابلہ کرنے کو کمر بھی کس لیں۔

اس معاملے کا حل شاید آپ ہم سے بہتر تجویز کر پائیں۔ لیکن اگر یہ حل زبان بندی ہے تو ہم سے نہ ہو پائے گا۔ فکری پختگی، شعور اور شائستگی کا تڑکہ لگ سکے تو نوازش ہو گی۔

Tags: پدر سرپدر شاہی معاشرہسیتاعورتماہرہ خانمیشا شفیع
Previous Post

انتہا پسندوں کوخوش کرنے کی بھاری قیمت

Next Post

سیالکوٹ مین احمدی عبادتگاہ پر حملہ: پاکستان احمدیوں کا بنتا آشوٹز

سعدیہ احمد

سعدیہ احمد

Related Posts

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

by حسنین جمیل
جنوری 19, 2023
0

سوچتا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں، یادوں کا ایک سیلاب ہے جس میں بہتا جا رہا ہوں۔ خالد چودھری صحافت اور...

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

by انعم ملک
جنوری 7, 2023
0

الحمداللہ میرے رب نے مجھے اس دنیا میں رحمت بنا کر بھیجا۔ جب آنکھ کھلی تو کسی کی بیٹی تو کسی کی...

Load More
Next Post
سیالکوٹ مین احمدی عبادتگاہ پر حملہ: پاکستان احمدیوں کا بنتا آشوٹز

سیالکوٹ مین احمدی عبادتگاہ پر حملہ: پاکستان احمدیوں کا بنتا آشوٹز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In