• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, اگست 13, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ہندو مولوی

ڈاکٹر محمّد عثمان آفریدی by ڈاکٹر محمّد عثمان آفریدی
نومبر 16, 2019
in عوام کی آواز, مذہب
4 0
0
ہندو مولوی
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مسجد کے دروازے سے نکل کر ہمارے گاؤں کے بازار میں سب سے پہلے دکان شنکر پرساد کی ہے۔

بچپن میں مولانا صاحب سے پٹی پڑھنے مسجد جاتے تھے تو واپسی پر لالا جی کی دکان سے ایک روپے کے پاپڑ اور ایک چورن ضرور لیتے تھے۔ جب بھی ہم لالا کی دکان پر جاتے تو لالا پوچھتا چلو بیٹا آج کیا پڑھا ہے مجھے بھی ذرا سناؤ۔ جو زیادہ ٹھیک سناتا تو لالا اس کو ضرور کوئی چیز مفت میں دے دیتا۔ ہم سبق دو وجوہات کی بنا پر یاد کرتے تھے، ایک استاد جی کی مار سے بچنے کے لئے اور دوسرے لالا جی سے انعام پانے کے لئے۔

RelatedPosts

نیا دور اور رضا رومی پر جھوٹا الزام لگانے والے افسر کی سرِ عام معافی، اور ہمارا عدالتی نظام

مقابلہ ختم ہو چکا ہے۔ عمران خان کو شکست تسلیم کرنا ہوگی

Load More

مجھے اکثر پچھلا سبق بھول جاتا تھا تو مسجد جانے سے پہلے ایک بار لالا جی کے پاس جا کر یاد کرتا کہ استاد جی کی مار سے بچا جا سکے اور مسجد میں اس لئے یاد کرتا تھا کہ لالا جی سے انعام مل جائے۔

لالا کی دکان میں مولانا کی افطاری

رمضان المبارک کے مہینے میں افطاری کے وقت ہم سب بچوں کو گھروں سے باہر کر دیا جاتا کہ روزہ دار آرام و سکون سے افطاری کر سکیں۔ تو ہم سب لالا جی کی دکان پہ اکٹھے ہو جاتے۔ اکثر افطاری کے وقت گھر پہ کسی چیز کی ضرورت پڑتی تو ہم بھاگ کر لالا کی دکان سے لاتے کیونکہ باقی دکانیں بند ہوتی تھیں تو لالا اور مسجد کے مولانا صاحب دکان میں دسترخوان پر ساتھ افطاری کرتے تھے۔ مولانا صاحب کا اپنا گھر ہمارے گاؤں میں نہیں تھا۔ کھانا لالا جی کے گھر سے آتا تھا۔ مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ لالا جی اور استاد جی آپس میں بھائی ہیں۔ دونوں کی آپس میں بہت دوستی تھی۔ گاؤں میں ہر کام لالا جی اور مولانا صاحب کے مشورے سے ہوتا تھا۔

ہم محلے میں شام کو کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو اکثر لالا جی کی آواز آتی "بیٹا بس کرو، چلو جلدی کرو نماز کا وقت ہو چکا ہے”۔ لالا جی کی صبح صبح آواز آتی، "مولوی صاحب کب تک سوتے رہو گے، اٹھ جاؤ تہجد کا وقت نکلتا جا رہا ہے”۔ مولانا صاحب کہتے "ہائے لالا جی آپ بھی بڈھے ہو گئے ہیں۔ نیند آپ کو بھی نہیں آتی آج کل”۔ میری آنکھ اکثر لالا اور مولانا صاحب کی باتوں سے کھلتی تھی۔ ایک رات لالا جی کی آواز پر مولانا صاحب نے کچھ نہیں کہا اور وہ خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

لالا جی مسلمان نہیں

کئی سال گزر گئے لیکن مجھے نہیں پتہ چلا تھا کہ لالا جی مسلمان نہیں۔ اچھا ہندو ہے تو کیا ہوا؟ لالا جی بہت باشعور اور بہترین انسان ہیں۔ لالا جی کی باتوں کے بغیر سارے گاؤں کی کہانیاں ادھوری ہیں۔

لیکن مولانا صاحب کی موت کے بعد ایک نیا مولوی مسجد میں آیا۔ سب سے پہلے اس نے پرانے استاد جی کو برا بھلا کہنا شروع کیا۔ پھر کہا کہ ہندو سے لین دین کرنا جائز نہیں۔ پھر کہا کہ چونکہ لالا کی دکان کی دیوار مسجد کی دیوار سے لگتی ہے تو لالا کو ادھر سے دکان خالی کرنا ہوگی، حالانکہ مسجد والی زمین میں بھی لالا نے مرضی سے عطیہ دیا تھا۔ آج کل مولوی اس لالا جی کی دکان میں اپنا کاروبار چلا رہا ہے۔ لیکن لالا نے سب کچھ برداشت کر لیا۔ کیونکہ لالا جی اسی گاؤں اور اسی مٹی کا ہے جب کہ مولوی باہر کا بندہ ہے۔

‘آپ بھی اسلام سے خارج ہیں’

پچھلی شام لالا جی ملے۔ میں نے حال احوال پوچھا تو رونے لگے۔ میں نے پوچھا لالا جی کیوں، خیریت ہے، کیا ہوا؟ بولے، بیٹا اسلام تو چودہ سو سال پہلے آیا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ نیا مولوی کدھر سے پڑھ کر آیا ہے۔ اب دیکھو بیٹا پورے محلے میں پانی نہیں، سب لوگ مسجد سے پانی بھر کر لے جا رہے ہیں لیکن مولوی صاحب نے کہہ دیا ہے کہ مسجد کا پاک پانی کوئی ہندو استعمال نہیں کر سکتا۔ گھر میں پانی نہیں۔ ساری زندگی اس مٹی میں گزری، سب کچھ برداشت کیا، صرف اس لئے کہ مجھے اس دیس سے، اس مٹی سے محبت ہے۔ میں اس پاک مٹی میں مرنا چاہتا ہوں۔ پتہ ہے بیٹا، کربلا کفر و اسلام کی جنگ نہیں، وہ ایک ظالم اور ایک مظلوم کی کہانی ہے”۔

میں نے کہا "لالا جی آپ پریشان نہ ہوں، میں مسجد سے آپ کے لئے پانی بھر کر لاتا ہوں”۔ لیکن مسجد کے دروازے پر مولوی نے مجھے روک کر کہا، "ہندوؤں سے دوستی کرنے والا اسلام سے خارج ہے، اس لئے تم مسجد میں داخل نہیں ہو سکتے”۔

Tags: ڈاکٹر محمّد عثمان آفریدینیا دورہندو مولوی
Previous Post

عاصمہ جہانگیر کی یادیں، قسط 10: بھٹہ مزدوروں کی آزادی جدوجہد

Next Post

رئیل اسٹیٹ کا بے تاج بادشاہ مشکلات کا شکار

ڈاکٹر محمّد عثمان آفریدی

ڈاکٹر محمّد عثمان آفریدی

مصنف آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں

Related Posts

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

by یوسف بلوچ
اگست 11, 2022
0

ریڈ زون میں اپنے پرانے اور شاید کچھ نئے مطالبات لے کر غالباً وہی پرانے اوسطاً کچھ نئے چہرے بیس سے زائد...

تمام زبانیں محترم مگر پنجابی زبان کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں؟

تمام زبانیں محترم مگر پنجابی زبان کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں؟

by عامر حیات بھنڈارا
جولائی 24, 2022
2

زبانیں انسانی زندگی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ ہمارے معاشروں کو ایک دوسرے سے کسی گوند کی طرح جوڑے رکھتی ہیں۔...

Load More
Next Post
رئیل اسٹیٹ کا بے تاج بادشاہ مشکلات کا شکار

رئیل اسٹیٹ کا بے تاج بادشاہ مشکلات کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,740
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu is live now.

19 minutes ago

Naya Daur Urdu
MQM struggling in stronghold LiaquatabadHow many seats will PTI bag from Karachi in by-elections?Does PSP has a political future?Waseem Aftab on #karachiteahouse with Faraz Darvesh, Shariq Mahmood and Sabahat Ashraf#NayaDaur ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

22 minutes ago

Naya Daur Urdu
یہ کہانی سوات کے ایک تاجر کی ہے جو گذشتہ دو دہائیوں سے ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ سوات تاجر ایسوسیشن کےایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر نیا دور میڈیا کو تصدیق کی کہ گذشتہ کچھ سالوں میں درجنوں تاجروں نے طالبان کو۔۔۔bit.ly/3JTg42a ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In