• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

تم تل لو پکوڑے، ہماری تو لاڑی الٹ گئی

سعدیہ احمد by سعدیہ احمد
نومبر 16, 2019
in سیاست, عوام کی آواز
9 0
0
تم تل لو پکوڑے، ہماری تو لاڑی الٹ گئی
11
SHARES
51
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جس خطے سے ہمارا تعلق ہے وہاں ساون کو ایک خاص رومانوی حیثیت حاصل ہے۔ جہاں برکھا رت آتے ہی جذبات و احساسات کا طوفان بھی امڈ آتا ہے۔ اسی طرح کھانے کے بھی نت نئے طریقے ڈھونڈے جاتے ہیں۔ پکوڑے تلے جاتے ہیں۔ میٹھی ٹکیاں اور حلوہ بھی کیونکر پیچھے رہیں؟ جھولے جھولنے کی ریت بھی پرانی ہے۔ شاعروں اور گلوکاروں نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رکھا ہے۔ ہماری فلمیں تو ایک بارش میں فلمائے گانے کے بغیر یوں بھی نامکمل رہتی ہیں۔ ہیروئن کا بھیگنا شرط اول ہے فلم کے ہٹ ہونے کے لئے۔

238 ملی میٹر کی یہ بارش رکنے کا نام لینے کو تیار نہ تھی

تین سال صحرا میں رہ کر آئے تھے۔ ہمیں تو اس موسم سے یوں بھی خصوصی لگاؤ تھا۔ ترسے ہوئے جو آئے تھے۔ دبئی میں مصنوعی بارش برسائی جاتی تھی جو بسا اوقات چند قطروں کے بعد ہی رخصت مانگتی تھی۔ اس پر بھی سوشل میڈیا پر I love rain کے سٹیٹسوں کی بھرمار ہو جاتی تھی۔ اور ہم دل ہی دل میں تلملاتے رہتے تھے۔

RelatedPosts

شہباز شریف خود کو لیڈر کے طور نہیں منوا سکے، مریم نواز کو سربراہی دینا ضروری ہو چکا

پاکستانی وزرا سے بدتمیزی، حرمت حرم کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی

Load More

خدا کا کرم ہے کہ یہاں آنے کے کچھ دن بعد ہی ہمیں برسات کا موسم نصیب ہو گیا۔ شروع کی ایک دو بارشوں نے تو خوب لطف دیا لیکن کل کے مینہ نے ہمیں کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ آٹھ گھنٹے مسلسل برسنے والی یہ بارش کہا جا رہا ہے کہ پچھلے اڑتیس سالوں کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ 238 ملی میٹر کی یہ بارش رکنے کا نام لینے کو تیار نہ تھی۔

گاؤں سے آنے والے کسٹوڈین سٹاف میں سے تو تین کے گھروں کی چھتیں بھی گر چکی تھیں

رات کو باہر سوکھنے کو پڑے کپڑے اتارے اور صبح اس فکر میں تھے کہ یونیورسٹی کیسے جایا جائے۔ جو ٹیکسی بک کروائی اس کا ڈرائیور بھی پریشان ہی تھا۔ بار بار گاڑی روکتا تھا کہ تیز پانی کی وجہ سے کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ پندرہ منٹ کا رستہ پینتالیس منٹ پر پھیل گیا۔

یہاں آ کر بھی معلوم ہوا کہ بہت سے کولیگ تو نوکری پر آئے ہی نہ تھے۔ خاص طور پر گاؤں سے آنے والے کسٹوڈین سٹاف میں سے تو تین کے گھروں کی چھتیں بھی گر چکی تھیں۔ ان کے علاقوں میں اس قدر پانی کھڑا تھا کہ آنا ممکن نہ تھا۔ والد صاحب کی گلشن راوی میں واقع فیکٹری بھی پانی سے بھر چکی تھی۔ شہر کے دیگر حصوں سے خبریں آئیں تو معلوم ہوا کہ مال روڈ پر تو گہرا شگاف پڑ چکا تھا۔ چھے لوگ بجلی کے شاک لگنے سے اپنی جانیں کھو چکے تھے۔ باقی شہر کے حالات بھی بہت اچھے نہیں تھے۔

ربڑ کے بوٹ پہن کر پانی بھری سڑکوں میں پھرتا ایک شخص بہت یاد آیا

سیاسی دکان چمکانے کا بھی اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا تھا۔ لہٰذا وہ سیاستدان جو متمنی اقتدار ہیں فوراً لاہور شہر کو دوڑے اور گذشتہ حکومت پر بھرپور نکتہ چینی کرتے نظر آئے۔ اس بات سے قطع نظر کہ دنیا میں کہیں بھی ایسی بارش ہو تو حالات یہی ہوتے ہیں۔ خیر اس بات کو تو کہاں تک روئیں۔ اس موقعے پر ربڑ کے بوٹ پہن کر پانی بھری سڑکوں میں پھرتا ایک شخص بہت یاد آیا۔ کیسا ہی اچھا ہوتا کہ ہمارے نگراں وزیر اعلیٰ صاحب بھی اپنی فائلوں سے سر اٹھا پاتے۔

 قدرت سے گلہ نہیں۔ انسان سے ضرور ہے۔

ساون کا رومان تو کہیں پس پشت ہی رہ گیا۔ کہاں کے پکوان اور کہاں کے جذبات۔ حقیقت یہی ہے کہ رومان ایک آسائش کا نام ہے۔ ہمارا ملک جو ہر قسم کے موسم اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے اب ساون جیسی مفت کی تفریح منانے کا متحمل بھی نہیں ہو سکتا۔ کچھ باتیں کتابوں میں اور لگتی ہیں اور حقیقت میں اور۔ یہاں ہم یہ بات بالکل رد نہیں کریں گے کہ کچھ امیر دوستوں نے کل کی بارش خوب انجوائے کی کہ ان کی زندگیوں میں یہ مسائل نہ تھے۔ البتہ غریب اپنی دیہاڑی اور ٹوٹی چھت کو روئے یا ساون میں جھولا ڈالے؟ ارباب اختیار اپنی سیاسی دکان چمکائیں یا اس موقعے پر عوام کی مدد کریں؟ حکومت کیوں نہ اپنے پر تعیش دفتروں کے مزے لوٹے؟ نظام سقہ کی ڈھائی دن کی بادشاہت جو ہے۔ یہ وقت اپنے کپڑے گیلے کرنے میں کیوں ضائع کرے؟ کفران  نعمت ہو گا۔

یہ چوہا لنڈورا ہی بھلا

جہاں تک مجھ ناچیز لکھاری کا تعلق ہے تو آئندہ برسات کو اپنے رومانوی تخیل میں استعمال نہیں کرنا چاہوں گی۔ یہ بے حسی حکمرانوں اور شعراء کو ہی مبارک ہو۔ ہمیں تاریخ کی اس سمت نہیں کھڑا ہونا۔ یہ چوہا لنڈورا ہی بھلا۔

Tags: سعدیہ احمدشہباز شریفلاہور میں بارشلاہور میں ریکارڈ توڑ بارشمال روڈ پر شگافنیا دور
Previous Post

خیبر پختونخوا انتخابات کے بعد اسمبلی کا نقشہ کیا ہوگا: ایک تجزیہ

Next Post

بلوچستان، جسے صحافیوں کا قبرستان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا

سعدیہ احمد

سعدیہ احمد

Related Posts

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

by یوسف بلوچ
اگست 11, 2022
0

ریڈ زون میں اپنے پرانے اور شاید کچھ نئے مطالبات لے کر غالباً وہی پرانے اوسطاً کچھ نئے چہرے بیس سے زائد...

تمام زبانیں محترم مگر پنجابی زبان کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں؟

تمام زبانیں محترم مگر پنجابی زبان کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں؟

by عامر حیات بھنڈارا
جولائی 24, 2022
2

زبانیں انسانی زندگی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ ہمارے معاشروں کو ایک دوسرے سے کسی گوند کی طرح جوڑے رکھتی ہیں۔...

Load More
Next Post
بلوچستان، جسے صحافیوں کا قبرستان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا

بلوچستان، جسے صحافیوں کا قبرستان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔ 12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔ آخر یہ لوگ کون تھے؟میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔urdu.nayadaur.tv/news/94168/charter-plane-karachi-airport-india-karachi-airport/ ... See MoreSee Less

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں

urdu.nayadaur.tv

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گیا۔ ذ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خاتون پر پستول تاننے والا تھانیدار نوکری سے فارغurdu.nayadaur.tv/news/94163/pti-long-march-25-may-islamabad-sho-abid-jutt-punjab-police/ ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In