• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘مزدوروں کا ہاتھی ہے الطاف حسین’

ملیحہ ہاشمی by ملیحہ ہاشمی
نومبر 16, 2019
in سیاست, عوام کی آواز
3 0
0
‘مزدوروں کا ہاتھی ہے الطاف حسین’
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ ان دنوں کی بات ہے جب فیس بک بھی آکسیجن کی طرح بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ ہوتی تھی۔ ایموجیز کس چڑیا کا نام ہے اور یہ کیسے بدتمیزی کو شرارت کا جامہ پہناتی ہیں، اس سے فیس بکیئے ناواقف تھے۔ ایسے ہی پھیکے پھیکے دور میں جب فیس بک کی پوسٹ نصابی کتب کے مضامین ‘صبح کی سیر’ اور ‘ورزش کے فائدے’ جیسی معلوم ہوتی تھی، ہم نے فیس بک استعمال کرنا شروع کی۔

فیس بک پر ہماری حالت وہ ہوتی تھی جو دیہاتی کی جدید واش روم میں جا کے ہوتی ہے

RelatedPosts

پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سب اسٹیبلشمنٹ کے پروجیکٹ ہیں

بلدیاتی انتخابات؛ MQM بائیکاٹ کے بعد نتائج زیادہ وقعت نہیں رکھتے

Load More

اس وقت تک ہمارے خاندان میں یہ وبا عام ہو چکی تھی لیکن ہم چونکہ نووارد تھے، اس لئے یہاں ہماری حالت بھی ویسے ہی تھی جیسے کسی دیہاتی کی جدید ترین واش روم میں جا کے ہوتی ہے۔ نہ دیہاتی کو واش بیسن پر دھری نصف درجن بوتلوں میں سے صابن کی شناخت ہو پاتی ہے اور نہ ہم کو سمجھ آتی تھی کہ کس پوسٹ پر کیا تبصرہ کرنا ہے۔

مخدوم بھائی ڈاکٹری نسخے کی طرح صبح دوپہر شام  الطاف بھائی اور ایم کیو ایم کے حوالے سے پوسٹس کیا کرتے تھے

فیس بک پر ہمارے ایک پیارے کزن مخدوم بھائی بھی ہوا کرتے تھے۔ (اب بھی ہیں لیکن ان کے ہاتھوں ہم بلاک ہو چکے ہیں)۔ مخدوم بھائی کٹر کراچی والے تھے اور اسی نسبت سے ایم کیو ایم کے جوشیلے رکن اور الطاف بھائی کے ڈائی ہارڈ قسم کے فین بھی تھے۔ خود بھی ڈاکٹر تھے اور ڈاکٹری نسخے کی طرح صبح دوپہر شام  الطاف بھائی اور ایم کیو ایم کے حوالے سے پوسٹس کیا کرتے تھے۔

“ہاتھی، مزدوروں کا ہاتھی ہے الطاف حسین”

ایک روز انہوں نے ایم کیو ایم کے مشہور ترانے “ساتھی، مظلوموں کا ساتھی ہے الطاف حسین” کے بول اپنے سٹیٹس پر درج کیے۔ ایم کیو ایم کے گڑھ لیاقت آباد کا رہائشی ہونے کے ناطے یہ گانا ہمارے کان میں اتنی بار پڑ چکا تھا، جتنی بار کہ شائد کبھی اذان بھی نہ پڑی ہو۔ مگر بہرے پن کا یہ عالم تھا کہ کبھی گانے کے اصل بول سمجھ نہ آئے تھے۔ عرصے تک ہم اس گانے کو یوں سمجھتے رہے تھے “ہاتھی، مزدوروں کا ہاتھی ہے الطاف حسین، الطاف حسین”۔

ہم پر دو پہاڑ ٹوٹے تھے، ایک صدمے کا، دوسرا حیرت کا

مخدوم بھائی کی پوسٹ کا دکھنا تھا کہ ہم کو ایک بار پھر بچپن والے خوش مزاج سے مخدوم بھائی یاد آ گئے، جن کی گود میں چڑھ کے ہم خوب لاڈ اٹھوایا کرتے تھے۔ بچپن کی یادیں کیا تازہ ہوئیں، ہم خود دوبارہ بچے بن گئے اور لاڈ میں آ کے مخدوم بھائی کی پوسٹ پر اعتراف کر ڈالا کہ ہمیں گانے میں الطاف حسین ‘مزدوروں کا ہاتھی’ سمجھ آتا تھا۔ کچھ ہی وقفے کے بعد مخدوم بھائی کا رپلائی آیا جسے نہایت بے تابی سے اوپن کیا ۔ ویسے محاورے کے مطابق تو صدمے کا پہاڑ ٹوٹتا ہے لیکن ہم پر دو پہاڑ ٹوٹے تھے، ایک صدمے کا، دوسرا حیرت کا۔ وہ جن کی شائستگی کی دنیا مثالیں دیتی تھی، انتہائی درشتگی سے  بتا رہے تھے کہ الطاف بھائی کے خلاف وہ ایک لفظ بھی سننے کو تیار نہیں اور وہ ہر قسم کی بدتمیزی برداشت کر سکتے ہیں لیکن الطاف حسین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سن سکتے۔ چونکہ میں یہ غلطی کر چکی ہوں، اس لئے وہ مجھے ان فرینڈ کر رہے ہیں۔

‘شیر کے منہ میں ہاتھ دینا آسان، سیاست پر مخدوم سے بات کرنا مشکل ہے’

اماں کو جب یہ قصہ سنایا تو وہ ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو گئیں اور بولیں کہ ایم کیو ایم کے معاملے میں مخدوم کی بدتمیزی سے تو پورا خاندان واقف ہے، شیر کے منہ میں ہاتھ دینا آسان، سیاست پر مخدوم سے بات کرنا مشکل ہے۔ عرصے تک یہ خیال ذہن میں آتا رہا کہ کوئی سیاسی وابستگی کے لئے کیسے اپنوں کو ناراض کر سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب گذشتہ دور حکومت کے پانچ برس اور رواں انتخابات کے دوران مل گیا ہے۔

جب لیڈر خود ووٹر کو ‘بےغیرت’ ‘گدھے’ کہیں تو مداحوں کا کیا قصور؟

جب لیڈر خود ہی مخالف امیدوار کے ووٹرز کو بیغیرت اور گدھے جیسے القابات سے نوازیں تو اپنے کرشماتی لیڈران کی ہر بات پر آمنا و صدقنا کہنے والے فالوؤر حضرات بھی کیوں شائستگی کا دامن تھامے رکھیں گے؟

Only ‘begherat Punjabis’ will vote for Imran Khan says Ayaz Sadiq. Not as idiotic/vile as Khattak but expect better from a former speaker. pic.twitter.com/qvTlvKDNFf

— Umer (@UmerTariiiq) July 15, 2018

سوچتی ہوں کہ موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ وہ اس دور میں سیاسی شعور حاصل کر رہی ہے جہاں ہر شخص ہی اپنے لیڈر کی حمایت میں ادب احترام، رشتوں کا خلوص بھلا کے لیڈر کی ذات کو ہی اپنا قبلہ و کعبہ بنائے بیٹھا ہے۔ آج اگر کوئی شخص اپنے ناپسندیدہ لیڈر کے بارے میں کوئی تبصرہ کرتا ہے تو وہ اس کے چاہنے والوں کی جانب سے گالیوں کی بوچھاڑ کے لئے تیار بھی ہوتا ہے۔ ہماری طرح مخدوم بھائی کے روئیے پر مہینوں افسردہ نہیں رہتا۔

پس نوشت: اب مخدوم بھائی کا جذباتی پن اس حد کو چھو چکا ہے کہ انہیں الطاف بھائی کے حق میں دلائل دیتے ہوئے دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔

Tags: الطاف حسینمظلوموں کا ہاتھی ہے الطاف حسینملیحہ ہاشمینیا دور
Previous Post

خیبر پختونخوا: رواں ہفتے کا احوال (15 جولائی تا 21 جولائی)

Next Post

سندھ کا الیکشن جائزہ: جی ڈی اے ماضی کے پیپلز پارٹی مخالفین پر ہی مشتمل سہی مگر مقابلہ آسان نہ ہوگا

ملیحہ ہاشمی

ملیحہ ہاشمی

Related Posts

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

by یوسف بلوچ
فروری 11, 2023
0

پشتونوں کو باچا خان جیسے عدم تشدد کے حامی، ترقی پسند سوچ والے رہنما بھی ملے ہیں اور دہشت گردی اور انتہا...

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

by حسنین جمیل
جنوری 19, 2023
0

سوچتا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں، یادوں کا ایک سیلاب ہے جس میں بہتا جا رہا ہوں۔ خالد چودھری صحافت اور...

Load More
Next Post
سندھ کا الیکشن جائزہ: جی ڈی اے ماضی کے پیپلز پارٹی مخالفین پر ہی مشتمل سہی مگر مقابلہ آسان نہ ہوگا

سندھ کا الیکشن جائزہ: جی ڈی اے ماضی کے پیپلز پارٹی مخالفین پر ہی مشتمل سہی مگر مقابلہ آسان نہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In