• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیا گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب ارکان سے پالیسیاں بنانے کا اختیار چھین لیا گیا؟

عنایت ابدالی by عنایت ابدالی
اکتوبر 23, 2021
in عوام کی آواز
15 0
0
Gilgit-Baltistan-Prime-Minister
18
SHARES
85
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے پالیساں بنائیں گے اور ہمارے منتخب نمائندے ان پر صرف دستخط کریں گے۔ ‏وزیر امور نوجوانان کے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان یوتھ پالیسی عالمی مالیاتی ادارے کیوں بنا رہے ہیں؟ قانون سازی بھی عالمی مالیاتی ادارے این جی آوز کی سفارشات سے کر رہے ہیں تو یہ وزرا کیا کر رہے ہیں؟

‏اگر سب کچھ عالمی مالیاتی ادارے اور این جی آوز نے کرنا ہے تو وزرا، مشیران اور کوآرڈینیٹرز کے نام پر قومی خزانے کو کیوں چونا لگا رہے ہیں؟ اس ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے حوالے کرنا باقی رہ گیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ عمران خان کی حکومت قانون سازی بھی عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر کرنے میں مصروف ہے۔

RelatedPosts

گلگت بلتستان؛ منفی 18 ڈگری میں خیموں میں پڑے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

سکردو کے رہائشی چار سالوں سے صاف پانی کو ترس رہے ہیں

Load More

روندو سے منتخب راجہ ناصر علی خان کیا اس قابل نہیں ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے پالیسی مرتب کریں؟ اگر وہ اس قابل نہیں ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ فوراً ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ، اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ کو نوجوانوں کے لئے پالیسی مرتب کرنے کو کہے۔ دونوں قابل اور قانون سازی سے واقف ہیں۔

اگر گلگت بلتستان حکومت نوجوانوں کے لئے پالیسی مرتب کرنے اور اس کو قانون کا درجہ دینے کے لئے نذیر احمد ایڈووکیٹ اور امجد حسین ایڈووکیٹ کو ذمہ داری دیتی ہے تو ہم اس پالیسی کا خیر مقدم کریں گے اور اپنی سفارشات ان تک پہنچائیں گے۔ اگر حکومت اس کے باوجود بھی عالمی مالیاتی ادارے سے ہی اس پالیسی کو مرتب کروانے پر بضد ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ پالیسیاں مرتب کرنے کا کام بھی اسلام آباد سرکار نے ان سے چھین لیا ہے۔ اس اسمبلی کا کام صرف بےروزگار سفارشی افراد کو کنٹیجنٹ، پروجیکٹ اور کنٹریکٹ کے نام پر مستقل کرنا رہ گیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ یہ کام بھی عالمی مالیاتی اداروں اور این جی آوز کے حوالے نہ کر دیا جائے۔

گلگت بلتستان حکومت کے اشتراک سے یو این ڈی پی نے گلگت کے مہنگے ترین ہوٹل میں یوتھ پالیسی کے حوالے سے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

نوجوانوں کے لئے پالیسی مرتب کرتے ہوئے صرف این جی آوز کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا جو کہ اس حکومت کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کیا نوجوان صرف این جی آوز میں موجود ہیں؟ کیا گلگت بلتستان کی مختلف طلبہ تنظیموں کے نوجوان اس ورکشاپ میں شریک ہونے کے قابل نہیں؟

کیا حکومت نے پالیسی سازی کی ورکشاپ میں گلگت بلتستان اسمبلی میں موجودہ سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا؟

یقیناً وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ اس حکومت میں پالیسی وہی لوگ بناتے ہیں جو خود سیاسی عمل سے نہیں گزرے۔ سلیکٹرز کے زیر سایہ پروان چڑھنے والے کبھی بھی سیاسی اور پالیسی سازی کے عمل میں نوجوانوں کو شریک نہیں کریں گے۔

کوآرڈینیٹرز اور مشیران کے نام پر سیاسی بےروزگاروں کو نوازا گیا۔ سیاسی بےروزگاروں کو کوآرڈینیٹر اور مشیر لگانے کے بجائے اپنی جماعت سے ہی یوتھ اور طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں کو آگے لاتے تو آج کم از کم نوجوانوں کے لئے پالیسی مرتب کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس ورکشاپ میں مدعو کرتے۔

این جی آوز کے نمائندوں کے ذریعے نوجوانوں کے لئے پالیسی بنانے کے عمل کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوانوں کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے سے پہلے گلگت بلتستان کی مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کو یا کم از کم گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں اور یوتھ کے نمائندوں کو اس عمل میں شریک کریں ورنہ ہم اس این جی آوز زدہ پالیسی کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

Tags: Gilgit baltistanگلگت بلتستان
Previous Post

یوم تاسیس کشمیر اور امریکی فلم اِن جسٹس

Next Post

شیخ مجیب کی ‘ادھوری یادیں’: قائد اعظم کا سپاہی ‘پاکستان کا باغی’ کیسے بنا

عنایت ابدالی

عنایت ابدالی

مصنف سے ٹوئٹر پر @InayatRAbdali رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

by حسنین جمیل
جنوری 19, 2023
0

سوچتا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں، یادوں کا ایک سیلاب ہے جس میں بہتا جا رہا ہوں۔ خالد چودھری صحافت اور...

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

by انعم ملک
جنوری 7, 2023
0

الحمداللہ میرے رب نے مجھے اس دنیا میں رحمت بنا کر بھیجا۔ جب آنکھ کھلی تو کسی کی بیٹی تو کسی کی...

Load More
Next Post
Sheikh-Mujib-Memoirs

شیخ مجیب کی 'ادھوری یادیں': قائد اعظم کا سپاہی 'پاکستان کا باغی' کیسے بنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In