• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

گوادر: ‘یہ صرف ایک ریلی نہیں بلکہ نام نہاد ترقی کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے’

"گوادر کو حق دو تحریک کی اس احتجاجی ریلی کو انسانی حقوق کے دن ہونے والی نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کی تاریخ کی بھی سب سے بڑی ریلی مانا جارہا ہے۔ گوادر کے سینئر صحافی نور محسن کے مطابق انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی بڑی ریلی کور نہیں کی، ان کے مطابق مرد و خواتین کی یہ تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔"

جاوید بلوچ by جاوید بلوچ
دسمبر 11, 2021
in عوام کی آواز
111 2
0
گوادر: ‘یہ صرف ایک ریلی نہیں بلکہ نام نہاد ترقی کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے’
131
SHARES
625
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

10دسمبر کو عالمی انسانی حقوق کی مناسبت سے گوادر میں جاری عوامی تحریک کا دھرنہ 26 ویں دن میں احتجاجی ریلی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ اس تحریک کی چوتھی ریلی ہے۔ اس سے پہلے کفن پوش ریلی، بچوں کی ریلی اور خواتین کی بھی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ یہ ریلی جاوید کمپلیکس سے شروع ہوئی اور گوادر میرین ڈرائیو سے گزرتی ہوئی شہید لالا حمید چوک پر دھرنے کی مقام پر واپس دھرنے میں تبدیل ہوئی۔

RelatedPosts

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

ملک بھر سے لاپتہ افراد کے 42 نئے کیسز درج

Load More

انسانی حقوق کے دن یہ پورے ملک میں ہونے والی سب سے بڑی ریلی ہونے کے باوجود مین اسٹریم میڈیا میں نہیں چلائی جاسکی۔ گوادر عوامی تحریک "بلوچستان کو حق دو تحریک” کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست سے کہا کہ یہ انسانوں کا سمندر آج اپنے بنیادی حقوق مانگ رہا ہے، یہ لوگ عزت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں روزگار کمانے کا بنیادی حق دیا جائے۔ انھوں نے کہا "ہماری مائیں اور بہنیں آج ریاستی مظالم کے خلاف نکلی ہیں، ہمارے مرد پچھلے 26 دنوں سے کھلے آسمان تلے دھرنے پر بیھٹے ہیں۔ کیا ہم دہشت گرد ہیں؟”۔

گزشتہ دنوں عوامی تحریک سے اظہار ہمدردی کرنے عوامی ورکر پارٹی کے بزرگ بلوچ رہنما یوسف مستی خان آئے تھے جن پر غداری کا پرچہ کاٹ کر گرفتار کرلیا گیا۔ 9 دسمبر کو فورسز کی بھاری نفری نے دھرنے کے مقام کو گھیرے میں رکھا اور وہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو بھی غداری کے الزام میں گرفتار کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر پہلی دفعہ خواتین نے بھی سینکڑوں کی تعداد میں گھروں سے نکل کر رات گئے تک دھرنہ دیا۔ خوتین کی سربراہی ماسی زینب نے کی۔ ماسی زینب جب بستر سمیت رات کو دھرنے کی مقام پر پہنچیں تو مظاہرین کا جذبہ مزید بڑھ گیا۔

دس دسمبر کو احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے گوادر کے علاوہ مکران، بلوچستان اور کرچی سے بھی لوگوں کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ ریلی جب "پدی زِر” کی ساحل کے قریب پہنچی تو اس کی تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر عنوان دیا گیا تھا کہ ایک طرف بحرہ بلوچ اور دوسری طرف مظلوم بلوچ۔

جمعہ کی نماز کے بعد دھرنے کے مرد شرکاء جاوید کمپلیکس پہنچے جہاں سے ریلی شروع ہونا تھی تو خواتین مختلف محلوں اور مضافاتی علاقوں سے قافلوں کی شکل میں دھرنہ گاہ کی حفاظت کے لیے پہنچے۔ اس احتجاجی ریلی کو انسانی حقوق کے دن ہونے والی نہ صرف ملک کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا جارہا ہے بلکہ بلوچستان کی تاریخ کی بھی سب سے بڑی ریلی مانا جارہا ہے۔ گوادر کے سینئر صحافی نور محسن کے مطابق انھوں نے اپنی زندگی میں اتنی بڑی ریلی بلوچستان میں کبھی بھی کور نہیں کی۔ ان کے مطابق مرد و خواتین کی یہ تعداد لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

فاطمہ رضا ایک طالبہ ہیں۔ انھوں نے اس احتجاج میں شرکت کی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر وہ دنیا کو دکھانا چاہتی ہے کہ بلوچوں پر ترقی کے نام پر کتنا بڑا ظلم کیا جارہا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ”ہم تنگ آ چکے ہیں اس لیے ہم باہر سڑکوں پر آئے ہیں، ہماری عزت نفس کا مسئلہ ہے۔ ہمیں روزگار کمانے کا حق نہیں دیا جاتا، ہمارے ابو اور بھائی یہاں پرامن احتجاج پر بیھٹے ہیں تو ان کو گرفتار کرنے کے لیے فورسز بلائی جاتی ہیں اگر حق مانگنا جرم ہے تو وہ مجرم ہیں”۔

شمس الدین بلوچ ایک ماہی گیر ہیں وہ بھی مجبور ہوکر احتجاج کرنے نکلے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ظلم کب تک چلے گا؟ کب تک لوگوں کو اٹھاکر لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا؟ سمندری ڈاکوؤں کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی طرح احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کے لیے عبدلغنی زامرانی ضلع کیچ بلیدہ سے آئے ہوئے ہیں۔ وہ بھی اسی لیے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں کیونکہ وہ اپنے لیے آئینی و قانونی انسانی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں "ہم بھی انسان ہیں۔ آج یہ ایک ریلی نہیں تھی بلکہ نام نہاد ترقی کے خلاف ایک ریفرنڈم تھا جس ترقی کے آڑ میں ہم پر کتنا ظلم کیا جارہا ہے۔ ہمیں بنیادی انسانی حقوق چاہیئں” وہ کہتے ہیں کہ ریاست کو اس یہ پیغام ملنا چاہیے کہ وہ مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ورنہ یہ ریفرنڈم کسی اور ریفرنڈم میں نہ بدل جائے۔

گودار میں جاری عوامی تحریک کا دھرنہ اب بھی جاری ہے بلکہ اب یہ پورے بلوچستان میں پھیلتا جارہا ہے۔ ریاستی میڈیا اب بھی اس سے نظر انداز کیے ہوئے ہے۔حکومت بلوچستان مطالبات کو آئینی و قانونی تو قرار دیتی ہے لیکن اب تک عمل در آمد نہیں کرسکی اور بجائے عمل در آمد کرنے کے فورسز اور پانچ ہزار پانچ سو پولیس گوادر میں لاکر عوام کو اشتعال دینا چاہتی ہے جو یقیناً اس پرامن تحریک کو مشتعل کرنے کے مترادف ہوگا۔

Tags: بلوچستانسی پیکگوادرگوادر کو حق دوگوادر کو حق دو تحریکمولانا ہدایت الرحمان
Previous Post

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18فیصد سے زائد، رواں ہفتے 19 اشیاء مزید مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

Next Post

عمران خان کے خلاف سیاسی اتحاد تیار؟ زرداری کی نوازشریف سے صلح کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکہ کو انکار

جاوید بلوچ

جاوید بلوچ

لکھاری بلوچستان کے شہر گوادر سے تعلق رکھتے ہیں اور صحافت کے طالبعلم ہیں۔

Related Posts

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

جبری گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں انصاف کی منتظر، کوئی آنسو پونچھنے تک نہ آیا

by یوسف بلوچ
اگست 11, 2022
0

ریڈ زون میں اپنے پرانے اور شاید کچھ نئے مطالبات لے کر غالباً وہی پرانے اوسطاً کچھ نئے چہرے بیس سے زائد...

تمام زبانیں محترم مگر پنجابی زبان کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں؟

تمام زبانیں محترم مگر پنجابی زبان کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں؟

by عامر حیات بھنڈارا
جولائی 24, 2022
2

زبانیں انسانی زندگی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ ہمارے معاشروں کو ایک دوسرے سے کسی گوند کی طرح جوڑے رکھتی ہیں۔...

Load More
Next Post
عمران خان کے خلاف سیاسی اتحاد تیار؟ زرداری کی نوازشریف سے صلح کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکہ کو انکار

عمران خان کے خلاف سیاسی اتحاد تیار؟ زرداری کی نوازشریف سے صلح کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکہ کو انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

57 minutes ago

Naya Daur Urdu
شہری نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ یہ ٹویٹس سراسر ادارے کو دھمکیاں اور سنگین الزامات ہیں۔ جو کہ ہمارے آئین پاکستان اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ urdu.nayadaur.tv/news/93818/maryam-nawaz-pakistan-army-gujranwala-ispr-pmln/ ... See MoreSee Less

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu is live now.

1 hour ago

Naya Daur Urdu
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah had promised equal treatment to the non-Muslim Pakistanis in his 11 August speech in 1947.75 years later they still await the fulfillment of the commitment Jinnah gave them.Peter Jacob is on #AwaamKiBaat with Rabia Mehmood ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In