• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اپریل 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سرکاری ہسپتال بدل گئے!!

سیدہ ثناء رسول by سیدہ ثناء رسول
دسمبر 27, 2021
in عوام کی آواز
57 1
0
سرکاری ہسپتال بدل گئے!!
68
SHARES
322
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقراء کو بنا کوئی نخرہ کئے ڈاکٹر کے پاس اپنی ماہانہ اپوائنمنٹ پر جاتا دیکھ کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی۔ اقراء کو گذشتہ 4 سال سے پولی سسٹک اووری سنڈروم، جسے عام زبان میں پی سی او ایس کہا جاتا ہے، کا مرض لاحق ہے جس کی وجہ سے اسے ناصرف اپنا روٹین چیک اپ کرانا پڑتا ہے بلکہ آئے روز ٹیسٹ بھی کرانا پڑتے ہیں مگر مجال ہے کہ وہ بنا کسی کے زور ڈالے ہسپتال کا رخ کرے۔ مرض بھی کچھ ایسا ہے جس کا اب تک کوئی مستند علاج دریافت نہیں ہو پایا لہذا نت نئے ڈاکٹروں سے رجوع کرنا پڑتا ہے کہ جانے کس سے شفا مل جائے۔

”ہر بار ڈاکٹر کوعلامات بتاتے ہوئے میری جان جاتی ہے۔ ہر دفعہ شروع سے آخر تک ساری ہسٹری بتانا پڑتی ہے اور صرف یہ ہی نہیں، اتنی ساری نسخے کی پرچیاں اور میڈیکل رپورٹس سنبھال کر رکھنا میرے لئے وبال جان بن چکا ہے” وہ ہمیشہ شکایت کرتی تھی مگر آج سورج کہاں سے طلوع ہوا، میں نے بے ختیار پوچھا۔

RelatedPosts

وزیر اطلاعات عامر میر نے فواد چوہدری کے الزامات کو جھوٹا قرار دیدیا

پنجاب میں پولیس آپریشنز اور گرفتاریوں کی رپورٹ جاری

Load More

اقراء ہمارے پڑوس میں ہی رہتی ہے اور اکثر پڑھائی سے متعلق میری مدد لینے آتی ہے۔

“کیا آپ کو نہیں پتا کہ آخری بار میں جس ڈاکٹر کے پاس گئی وہاں سارے ہسپتال کا سسٹم ہی آن لائن ہو گیا ہے، اب مجھے نہ تو اپنی ساری میڈیکل کی تفصیل بتانا پڑے گی اور نہ ہی رپورٹس لے کر جانا پڑیں گی۔ میں بس اپنا میڈیکل ریکارڈ نمبر بتاتی ہوں اور میری ساری میڈیکل ہسٹری ڈاکٹر کے سامنے کھل جاتی ہے، ورنہ تو خود ڈاکٹر نہ ہوتے ہوئے بھی اپنی ساری ڈا ئیگناسس کا ٹریک رکھنا کو ئی آسان کام ہے کیا” وہ ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے متعلق بات کر رہی تھی جسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر وضع کیا ہے۔

“اس آن لائن سسٹم کے ذریعے مریض کا تمام ڈیٹا آسانی سے مل جاتا ہے۔ مریض کی میڈیکل ہسٹری کیا ہے، موجودہ بیماری کون سی ہے، کن کن ڈاکٹرز نے ٹریٹ کیا ہے اور کون کون سی ادویات دی ہیں، کون کون سے ٹیسٹس کیے اور ان کی کیا رپورٹس آ ئیں سب کچھ سسٹم میں موجود ہوتا ہے۔ ان معلومات کی مدد سے ڈاکٹر با آسانی مریض کا معا ئنہ کرتے ہیں اور متعلقہ علاج اور ادویات فراہم کرتے ہیں،” اس نے بتانا جاری رکھا۔

اقراء سے کی گئی اس مختصر گفتگو نے جہاں مجھ میں ایچ ایم آئی ایس سے متعلق مزید جاننے کا تجسس پیدا کیا وہیں مجھے سوچنے پر مجبور کردیا کہ ٹیکنالوجی خاص طور پر آئی ٹی نے کس قدر ہماری زندگی کے ہر شعبے میں آسانی پیدا کردی ہے۔ اقرا کا مسئلہ اپنی میڈیکل ہسٹری کو یاد رکھنا اور ڈاکٹر کو بتانا تھا، نہ جانے کتنے ایسے لوگ اس ڈر سے ڈاکٹر کے پاس ہی نہ جاتے ہوں گے۔ کتنے ہی لوگوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کو کون سی بیماری لاحق ہے یا ڈاکٹر کو اپنی تکلیف کس طرح بیان کرنی ہے۔

ماہ نور، جو کہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب ہاوٴس جاب کر رہی ہے، سے گفتگو کرنے پر معلوم پڑا کہ ایچ ایم آئی ایس سسٹم نے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اس رکاوٹ کو یکسر دور کردیا ہے۔

اس نے مجھے بتایا کہ کئی دفعہ میڈیکل ہسٹری نامعلوم ہونے کی وجہ سے غلط انجیکشن لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ مگر اس نئے سسٹم کی مدد سے اس طرح کی غلطیوں سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف ڈاکٹروں کو علاج کی فراہمی میں مدد ملتی ہے بلکہ ڈاکٹر اور مریض میں اعتماد کا رشتہ بھی قا ئم ہوتا ہے۔

ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ہسپتال کے انتظامی نظام کو تیزی سے انجام دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت ڈاکٹر باآسانی اپنی کمپیوٹر اسکرین پر مریض کی میڈیکل ہسٹری کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات اور ٹیسٹ تجویز کر سکتے ہیں۔ اس نئے سسٹم نے مکمل طور پر ہسپتال کے بوسیدہ کاغذی نظام کی جگہ لے لی ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے لیبارٹریز بھی خودکار نظام کے تحت آگئی ہیں۔

اب جیسے ہی ڈاکٹر کوئی ٹیسٹ آرڈر کرتا ہے تو اس کا ڈیٹا لیبارٹری تک چلا جاتا ہے، لیبارٹری میں ٹیسٹ سیمپلز پر بار کوڈز لگائے جاتے ہیں تاکہ سیمپل کو ٹریک کیا جاسکے اور کسی بھی قسم کی غلطی سے بچا جا سکے۔ ٹیسٹس کی رپورٹس بھی الیکٹرانک شکل میں ہی ڈاکٹر اور مریض کو موصول ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی ان رپورٹس کا اندراج مریض کے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ میں بھی ہو جاتا ہے۔

ایچ ایم آئی ایس سسٹم کے تحت مریضوں کی مزید آسانی کے لیے ہر مریض کے ڈیٹا تک الیکٹرانک ریکارڈ نمبر کے علاوہ اس کے شناختی کارڈ نمبر یا رجسٹرڈ فون نمبر کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اب تک دو مرحلوں میں جناح ہسپتال میں انسٹال کیا جا رہا ہے جبکہ مزید 16 ہسپتالوں میں یہ سسٹم اگلے چند سالوں میں فعال ہوجائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سسٹم جوکہ پی آئی ٹی بی کی طرف سے بلامعاوضہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے لیے دستیاب ہے، پنجاب کے ہسپتالوں میں انسٹال کیا جائے گا تاکہ اس سے بھرپور طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے اور پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کا نظام سینٹرلائزڈ کیا جا سکے۔ اس سے ایک ہسپتال میں انٹر کیا گیا مریض کا ڈیٹا دوسرے ہسپتال میں بھی دیکھا یا اپڈیٹ کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں اس سسٹم کے تحت فارمیسی کا نظام بھی خودکار بنا دیا گیا ہے جس کی مدد سے ادویات کی دستیابی، ایکسپائری کی تاریخ وغیرہ سے متعلق اپڈیٹس سٹاف کو موصول ہوجاتی ہیں اور وہ اس کے مطابق عمل درآمد کرسکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق تبدیلیاں بھی کی جا سکیں گی۔

میری ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ اس سسٹم کے نفاذ اور استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ روایتی نظام کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام جدید سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

Tags: governmentHealthHMISHospitalpunjabایچ ایم آئی ایسپنجاب حکومتصحتہیلتھ
Previous Post

‘محترمہ بینظیر بھٹو شہید آزادی کے متوالوں اور ترقی پسندوں کیلئے روشن مثال’

Next Post

کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

سیدہ ثناء رسول

سیدہ ثناء رسول

مصنّفہ منٹ مرر سے وابسطہ ہیں۔ اس سے قبل دنیا نیوز، جی این این، دی نیشن اور ڈیلی ٹائمز کے ڈیجیٹل ڈیسک سے منسلک رہ چکی ہیں، سوشل ایشوز اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔

Related Posts

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

پشتونوں کے لئے غیر مسلح منظور پشتین اقبال کا مردِ مومن ہے

by یوسف بلوچ
فروری 11, 2023
0

پشتونوں کو باچا خان جیسے عدم تشدد کے حامی، ترقی پسند سوچ والے رہنما بھی ملے ہیں اور دہشت گردی اور انتہا...

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

خالد چودھری کی ساری عمر سماجی ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے گزری

by حسنین جمیل
جنوری 19, 2023
0

سوچتا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں، یادوں کا ایک سیلاب ہے جس میں بہتا جا رہا ہوں۔ خالد چودھری صحافت اور...

Load More
Next Post
کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

by رضا رومی
مارچ 31, 2023
0

...

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 31, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In