• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

امجد اسلام امجد کے بعد ضیاء محی الدین بھی ہمیں چھوڑ گئے

ابھی امجد اسلام امجد صاحب کی موت کا دکھ تازہ تھا کہ ضیاء محی الدین صاحب بھی چھوڑ کر چلے گئے۔ فروری کا مہینہ تو بہت ہی ستم گر ثابت ہوا ہے۔ کچھ پیاروں کے جانے کا غم جب تک سانس ہے ہر سال اس ماہ مناتے رہیں گے۔

حسنین جمیل by حسنین جمیل
فروری 13, 2023
in انٹرٹینمنٹ
13 1
0
امجد اسلام امجد کے بعد ضیاء محی الدین بھی ہمیں چھوڑ گئے
16
SHARES
75
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اعتبار ساجد نے کہا تھا؛
؎صفِ ماتم نہ اٹھاؤ اے مرے نوحہ گرو
موسمِ مرگِ مسلسل ابھی گزرا تو نہیں ہے

ابھی امجد اسلام امجد صاحب کی موت کا دکھ تازہ تھا کہ ضیاء محی الدین صاحب بھی چھوڑ کر چلے گئے۔ فروری کا مہینہ تو بہت ہی ستم گر ثابت ہوا ہے۔ کچھ پیاروں کے جانے کا غم جب تک سانس ہے ہر سال اس ماہ مناتے رہیں گے۔ ضیاء محی الدین کیا شخصیت تھے۔ اردو زبان کو ایسا لب و لہجہ دے گئے کہ ان کی آواز تا قیامت کانوں میں گونجتی رہے گی۔

RelatedPosts

اردو ادب کی توانا آواز ضیاء محی الدین کے ساتھ رخصت ہوئی

معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

Load More

امجد اسلام امجد صاحب وہ ڈرامہ نگار تھے جو پاکستان ٹیلی ویژن کے بانی ڈرامہ نگاروں میں سے ایک تھے۔ ‘وراث’ کو کون بھول سکتا ہے؟ چودھری حشمت کا ایسا کردار تخلیق کیا کہ اداکار مجبوب عالم ساری زندگی اس کردار کے سحر سے باہر نہ نکل سکے۔ ان کے کامیاب ڈراموں میں وارث کے علاوہ دہلیز، سمندر، رات، وقت اور ہم لوگ شامل ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ڈرامہ نہیں لکھ رہے تھے۔ کہتے تھے کہ جس قدر لکھا ہے یادگار رہے گا اور اس میں کوئی شک بھی نہیں۔ ان کی شاعری کی کتابوں میں بارش کی آواز، شام سرائے، اتنے خواب کہاں رکھوں، نزدیک، ساتواں در، یہیں کہیں، فشار، سحر آثار، برزخ، اس پار شامل ہیں۔ طویل عرصے تک اردو کالم نگاری بھی کرتے رہے۔

اگر کبھی میری یاد آئے
تو چاند راتوں کی نرم دلگیر روشنی میں
کسی ستارے کو دیکھ لینا
اگر وہ نخل فلک سے اڑ کر تمہارے قدموں میں آ گرے تو
یہ جان لینا وہ استعارہ تھا میرے دل کا۔۔

آہ۔۔۔ امجد اسلام امجد کے بعد ضیاء محی الدین صاحب آپ بھی چلے گئے۔ آواز کے لازوال جادوگر، عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار، معروف صدا کار، بہترین اداکار اور لاجواب میزبان ضیاء محی الدین کراچی میں 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں پیر کی صبح وہ دورانِ علاج انتقال کر گئے۔

ضیاء محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ ضیاء محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم ‘تیری یاد’ کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ضیاء محی الدین نے 1950 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ 1962 میں انہوں نے مشہور فلم ‘لارنس آف عریبیہ’ میں یادگار کردار ادا کیا۔ ضیاء محی الدین نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری سے کام کا آغاز کیا۔ بہت عرصے تک برطانیہ کے تھئیٹر کے لیے بھی کام کیا۔ برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔ وہ براڈ وے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اداکار تھے۔

1970 کی دہائی میں انہوں نے پی ٹی وی سے ضیاء محی الدین شو کے نام سے منفرد پروگرام شروع کیا۔ ضیاء محی الدین 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کے ڈائریکٹر مقرر کر دیے گئے۔ جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے بعد وہ واپس برطانیہ چلے گئے۔ 1990 کی دہائی میں انہوں نے مستقل پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ ضیاء محی الدین نے انگریزی اخبار ‘دی نیوز’ میں کالم بھی لکھے۔ ان کی کتاب ‘A carrot is a carrot’ ایک مکمل ادبی شہ پارہ ہے۔ حکومت کی جانب سے ضیاء محی الدین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں ستارۂ امتیاز اور 2012 میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ 2004 میں ضیاء محی الدین نے کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک اس ادارے کے سربراہ رہے۔

نیا سال فروری میں اردو زبان و ادب پر بہت بھاری ثابت ہوا۔ امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین جیسے ہیرے اس جہاں سے چلے گئے۔

Tags: amjad islam amjadBroadwayLawrence of ArabiaNAPAWarisZia Mohyeddinامجد اسلام امجدپاکستان ٹیلی وژنڈرامہ سیریل وارثصداکاریضیاء محی الدینلارنس آف عرییبیہنیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی
Previous Post

‘چیف جسٹس کے ریمارکس کو حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا’، اٹارنی جنرل کا وزیر قانون کو خط

Next Post

آئی ایم ایف شرائط، کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

حسنین جمیل

حسنین جمیل

حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔

Related Posts

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

by نیا دور
مارچ 3, 2023
0

میں نے زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا اور اس کا مجھے سب سے زیادہ مزہ بھی...

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

by حسنین جمیل
فروری 25, 2023
0

'سیلفی' بھی فلاپ ہو گئی ہے۔ 'سوریا ونشم' کے بعد یہ اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔ بچن پانڈے، رکشا...

Load More
Next Post
آئی ایم ایف شرائط، کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف شرائط، کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In