• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟

پھر مسلسل ٹی وی پر کپل شرما کے شو میں آنا، اشتہارات کرنا؛ اکشے کمار نے خود کو بہت زیادہ ایکسپوژ کر لیا ہے۔ وہ فلم کو وقت نہیں دیتے، بس مکمل کرنے کی جلدی کرتے ہیں۔ اب 70، 80 یا 90 کی دہائی نہیں ہے۔ اب ایک سپر سٹار کو سال میں ایک یا دو فلمیں ہی کرنی چاہئیں۔

حسنین جمیل by حسنین جمیل
فروری 25, 2023
in انٹرٹینمنٹ
45 0
0
اکشے کمار کی مسلسل 5 فلمیں باکس آفس پر کیوں ناکام ہو گئیں؟
53
SHARES
250
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

‘سیلفی’ بھی فلاپ ہو گئی ہے۔ ‘سوریا ونشم’ کے بعد یہ اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔ بچن پانڈے، رکشا بندھن، سمراٹ پرتھوی راج چوہان اور رام ستیو تواتر کے ساتھ ناکام ہوئی ہیں۔ کورونا کے بعد ‘سوریا ونشم’ ریلیز ہوئی تھی جو سپرہٹ تھی مگر اس کے بعد اکشے کمار کا برا دور شروع ہو گیا۔ پچھلے سال کی فلموں کے بعد اب اس سال کی پہلی ریلیز ‘سیلفی’ بھی فلاپ ہو چکی ہے۔ آخر اکشے کمار کے ساتھ یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟ کیا ان کا سٹارڈم ختم ہو رہا ہے؟

دو سال قبل کورونا سے قبل تک وہ بالی ووڈ کے سپر سٹار تھے اور 5 سال سے مسلسل کامیاب فلمیں دے رہے تھے۔ ہر سال ان کی 3 سے 4 فلمیں ریلیز ہو کر کامیابی حاصل کرتی تھیں بلکہ 2019 میں وہ بالی ووڈ کے نمبر ون سٹار بن چکے تھے مگر پھر کورونا آ گیا۔ بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کو بند کر دیا گیا۔ لگ بھگ ایک سال کے بعد جب سنیما گھروں کو کھولا گیا تو ان کی فلم ‘بیل باٹم’ ریلیز ہوئی۔ اس وقت بالی ووڈ کے مرکز یعنی ممبئی کے سنیما گھر بند تھے اور کچھ ریاستوں کے سنیما گھروں کو 50 فیصد شائقین کے ساتھ کھولا گیا تھا مگر اس کے باوجود ‘بیل باٹم’ نے اچھا بزنس کیا۔ پھر ‘سوریا ونشم’ پورے ہندی سرکٹ میں 50 فیصد شائقین کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور سپرہٹ رہی مگر پھر یک دم ان کی پانچ فلمیں جن کا سطور بالا میں ذکر کیا گیا ہے، فلاپ ہو چکی ہیں اور وہ بھی محض ایک سال دو ماہ کے قلیل عرصے میں۔

RelatedPosts

بالی وڈ نے فلم بینوں کو معیاری موسیقی سے محروم کر دیا ہے

بالی ووڈ پر راج کرنے والی غیر ملکی حسینائیں

Load More

اکشے کمار دو بنیادی غلطیاں کر رہے ہیں۔ ایک تو وہ ہر سال چار فلمیں ریلیز کرتے ہیں اور ایک فلم دو ماہ میں مکمل کر دیتے ہیں۔ ایک سال میں چار فلمیں ریلیز ہونے سے عوام میں ان کو دیکھنے کا چارم کم پڑ جاتا ہے۔ اس دوران تین فلمیں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز ہوئیں جن میں اترنگی رے، لکشمی بم اور کٹھ پتلی شامل ہیں۔ اب لوگ سوچتے ییں کہ ہر فلم ریلیز سے قبل یا بعد میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر گھر بیٹھے دیکھنے کو مل جائے گی تو پھر سنیما گھروں میں جا کر ٹکٹ خریدنے کی کیا ضرورت ہے؟ جب او ٹی ٹی پر آئے گی تب دیکھ لیں گے۔

پھر مسلسل ٹی وی پر کپل شرما کے شو میں آنا، اشتہارات کرنا؛ اکشے کمار نے خود کو بہت زیادہ ایکسپوژ کر لیا ہے۔ وہ فلم کو وقت نہیں دیتے، بس مکمل کرنے کی جلدی کرتے ہیں۔ اب 70، 80 یا 90 کی دہائی نہیں ہے۔ اب ایک سپر سٹار کو سال میں ایک یا دو فلمیں ہی کرنی چاہئیں۔ دوسری بنیادی غلطی ہر فلم میں بلاوجہ پنجابی پاپ سنگروں کے گانے شامل کرنا جن کا فلم کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ویسے بھی ہندی اردو فلموں کی یہ روایت نہیں تھی۔ ہندی فلم میں پنجابی گانا کبھی بھی شامل نہیں کیا گیا۔

ہندی فلموں کے مدھر گیتوں میں اردو زبان کے شاعروں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ آج بھی بالی ووڈ میں ارشاد کامل، امیتابھ بھٹا چارپا، منوج منتشر جیسے گانے لکھنے والوں کی موجودگی میں پنجابی گانے ڈالنا ایک غلطی تھی جس کا خمیازہ اب اکشے کمار کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ہندی فلموں کو پنجابی سمجھنے والوں کی نسبت بہت بڑی تعداد میں وہ لوگ دیکھتے ہیں جو ہنجابی نہیں جانتے۔

اکشے کمار ایک بہت اچھے اداکار ییں۔ بہت ہی شاندار شخصیت کے مالک ہیں اور 1992 سے مسلسل سٹار ییں۔ ان کو ٹھنڈے دل و دماغ سے یہ سب سوچ کر اپنے فلمی کریئر کو ارسرنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے اگر وہ ان بنیادی غلطیوں کو ٹھیک کر لیں تو شاندار کم بیک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Tags: اکشے کماربالی ووڈبچن پانڈےبھارتی فلمی صنعتبیل باٹمرام ستیورکھشا بندھنسمراٹ پرتھوی راج چوہانسنیماسوریا ونشمسیلفیکپل شرما شوکورونا وائرس
Previous Post

منافقت پر مبنی دعوؤں اور بھونڈے نعروں سے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی

Next Post

‘فرنٹ مین’ کی بدولت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا: میاں داؤد ایڈووکیٹ

حسنین جمیل

حسنین جمیل

حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔

Related Posts

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

by نیا دور
مارچ 3, 2023
0

میں نے زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا اور اس کا مجھے سب سے زیادہ مزہ بھی...

امجد اسلام امجد کے بعد ضیاء محی الدین بھی ہمیں چھوڑ گئے

امجد اسلام امجد کے بعد ضیاء محی الدین بھی ہمیں چھوڑ گئے

by حسنین جمیل
فروری 13, 2023
0

اعتبار ساجد نے کہا تھا؛ ؎صفِ ماتم نہ اٹھاؤ اے مرے نوحہ گرو موسمِ مرگِ مسلسل ابھی گزرا تو نہیں ہے ابھی...

Load More
Next Post
‘فرنٹ مین’ کی بدولت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا: میاں داؤد ایڈووکیٹ

'فرنٹ مین' کی بدولت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا: میاں داؤد ایڈووکیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In