فلم شوٹنگ کے دوران ہالی وڈ اداکار کی فائرنگ، خاتون ڈائریکٹر ہلاک

فلم شوٹنگ کے دوران ہالی وڈ اداکار کی فائرنگ، خاتون ڈائریکٹر ہلاک
ہالی وڈ کے مشہور اداکار ایلک بالڈون کے فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان سے اچانک گولی چل گئی جس سے خاتون ڈائریکٹر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیش آیا جہاں رات گئے شوٹنگ کی جا رہی تھی۔ فلم کے ایک سین کے دوران ایلک بالڈون نے فائرنگ کرنا تھی لیکن حادثاتی طور پر گولی ڈائریکٹر فوٹوگرافی ہیلینا ہچنس کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

https://twitter.com/adamegypt/status/1451372384208887813?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451372384208887813%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Fentertainment-59005813

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی اور ایمبیولینس کے ذریعے ہیلینا ہچنس کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہو گئیں۔

اداکار ایلک بالڈون کی فائرنگ سے زخمی ہونے دوسرے شخص کا نام جول سوزا بتایا جا رہا ہے جو فلم کے ہدایتکار ہیں۔ وہ اس وقت ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ قتل حادثاتی طور پر ہوا لیکن دیگر پہلوئوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اداکار ایلک بالڈون کیخلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ابھی تفتیش کی جا رہی ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Halyna Hutchins (@halynahutchins)






دوسری جانب اداکار کے ترجمان نے ہیلینا ہچنس کے قتل کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایلک بالڈون نے جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی بلکہ ان سے حادثاتی طور پر گولیاں چلیں۔

خیال رہے کہ فلم رسٹ کی شوٹنگ گزشتہ سال سے کی جا رہی ہے۔ ایلک بالڈون ناصرف اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں بلکہ وہ اس کے فلمساز بھی ہیں۔ خاتون ہدایتکارہ کی ہلاکت پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

فلم رسٹ کی کہانی 1880ء کے ادوار کی ہے، جس میں ایک لڑکا حادثاتی طور پر لوگوں کو ہلاک کر دیتا ہے، اس کے الزام میں عدالت اسے سزا سنا دیتی ہے۔

ایلک بالڈون کے فلمی کیریئر پر نظر دوڑائی جائے تو وہ اب تک کئی موویز میں نمایاں اداکاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1985ء میں فلموں میں ایکٹنگ شروع کی تھی۔



یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔

1993ء میں بروس لی کے بیٹے 28 سالہ برینڈن لی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے، وہ فلم میں ہلاکت کا منظر شوٹ کروا رہے تھے کہ ساتھی اداکار نے ان پر گولیاں چلا دیں۔

اسی طرح 1984ء میں امریکی اداکار جان ایرک بھی خود کشی کا منظر فلمبند کرواتے وقت گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔