اداکار عمران اشرف کی ''لو سٹوری'' وائرل

اداکار عمران اشرف کی ''لو سٹوری'' وائرل
عمران اشرف جو کردار بھی ادا کرتے ہیں، اس میں ایسے ڈوب کر اداکاری کرتے ہیں کہ ہر کوئی ان کا دیوانہ بن جاتا ہے۔ اب انہوں ایک گانے ’ تیرا دیوانہ‘ میں اداکاری کرکے سب کو ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

یہ گانا یوٹیوب پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ صرف دو روز قبل یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو اب تک ایک ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔



اس گانے کو عدنان ڈھول نے گایا ہے۔ ون ٹو ریکارڈز اور گلوکار بلال سعید کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت اس گانے کی عکس بندی عدنان قندھار کی ہدایات کی گئی ہے۔

اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔



عدنان ڈھول کی آواز اور شاعری ہر کسی کو اس گانے کی جانب متوجہ کر رہی ہے لیکن اس کی سب سے اہم بات دراصل عمران اشرف کی اداکاری ہی ہے جس نے اس کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

عمران اشرف کے مداح بار بار اس گانے کو دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنے پسندیدہ اداکار کی ایکٹنگ کی تعریف کر رہے ہیں۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی عمران اشرف کے گانے ’ تیرا دیوانہ‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ادکار عمران اشرف نے اپنے پہلے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے۔



گانے سے متعلق عمران اشرف کا کہنا ہے کہ یہ گانا محبت کرنے والوں کی روح پرور کہانی کو بیان کرتا ہے۔



خیال رہے کہ عمران خان کو شہرت ’بھولا‘ کا تاریخی کردار ادا کرکے ملی تھی، اس کے بعد انہوں نے کئی لازوال کردار ادا کرکے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

https://twitter.com/IamImranAshraf/status/1451601974374412288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451601974374412288%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F357026%2F