منشیات کیس: ضمانت منظوری کے بعد آریان خان جیل سے رہا

منشیات کیس: ضمانت منظوری کے بعد آریان خان جیل سے رہا
بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بالاخر تقریباً چار ہفتے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں اور ان کے دہگر ساتھیوں ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیجا کو منشیات کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر تین روز تک سماعت کی اور گزشتہ روز اسے منظور کر لیا تھا۔ تاہم دستاویزات کی دستیاب نہ ہونے پر انھیں مزید ایک رات جیل میں گزارنی پڑی۔ یہ دستاویزات ہفتے کی صبح جیل انتظامیہ کے حوالے کی گئیں جس کے بعد آریان خان کی رہائی عمل میں آئی۔

آریان خان کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی کے موقع پر میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جیل سے نکلتے ہی آریان خان کو فوری طور پر ایک گاڑی میں بٹھایا گیا اور وہ موقع سے چلے گئے۔

https://twitter.com/rohitkhilnani/status/1454333116403707905?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454333116403707905%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F10%2F2422518%2F

اس موقع پر آریان کے وکیل مکل روہتگی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیجا کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آریان خان کی ضمانت کے لیے اداکارہ جوہی چاولہ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی۔ اس مرتبہ بھی انسداد منشیات کے ادارے این سی بی نے ضمانت کی مخالفت کی لیکن ہائیکورٹ نے انھیں مشروط ضمانت دے دی۔

عدالت نے آریان خان کی ضمانت کیساتھ 14 شرائط بھی رکھی ہیں جن کی خلاف ورزی کی صورت میں ضمانت منسوخ سمجھی جائے گی۔

https://twitter.com/filmfare/status/1454327383712956419?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454327383712956419%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F10%2F2422518%2F

آریان خان کی ضمانت کیلئے ممبئی ہائیکورٹ کی شرائط

ان میں دوبارہ ایسے کسی بھی معاملے سے بچنے کی ہدایات شامل ہیں۔

تمام ملزمان کو اپنے پاسپورٹ خصوصی عدالت میں جمع کرانا ہوں گے۔

منشیات کیس کے ہر ملزم کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے۔

ملزمان کو اس کا خیال رکھنا ہو گا کہ دوبارہ ایسے کسی کیس میں ملوث نہ ہوں۔

کوئی بھی ملزم دوسرے شریک ملزم یا اس معاملے میں ملوث شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

ملزم ایسا کوئی کام نہیں کرے گا جس کا اس مقدمے پر کوئی اثر پڑے۔

ملزم شواہد اور گواہوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش نہیں کرے گا۔

تمام ملزمان کو اپنے پاسپورٹ خصوصی عدالت میں جمع کرانا ہوں گے۔

ملزم اس کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا، پرنٹ یا ٹیلی ویژن پر کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کرے گا۔

ملزم خصوصی جج کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائے گا۔

https://twitter.com/ANI/status/1454329727510999041?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454329727510999041%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F10%2F2422518%2F

شہر سے باہر جانے کے لیے ملزم کو مطلع کرنا ہوگا اور اسے ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

ملزمان کو ہر جمعہ این سی بی کے دفتر جا کر اپنی موجودگی درج کرانی ہوگی۔

تام ملزمان کو ہر سماعت کی تاریخ پر عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔

ملزم کسی بھی طرح مقدمے کی سماعت میں تاخیر کا سبب نہیں بنیں گے۔

جب بھی این سی بی ملزمان کو تفتیش کے لیے بلائے گا، انھیں حاضر ہونا پڑے گا۔

ان شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں یہ ضمانت کالعدم قرار پائے گی۔

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک جہاز پر مبینہ منشیات پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔