شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے جیل سے واپسی کے بعد کیا بڑا فیصلہ

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے جیل سے واپسی کے بعد کیا بڑا فیصلہ
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے پورنوگرافی کیس میں جیل سے باہر آنے کے بعد بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

راج کندرا نے اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ ان کا اکاؤنٹ اب دونوں ویب سائٹس  پر نظر نہیں آ رہا۔ شاید انہوں نے لوگوں سے دور رہنے کے لیے ایسا کیا ہو۔

خیال رہے کہ راج کندرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے تھے۔ وہ اکثر اپنی بیوی شلپا شیٹی کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے ۔ مداح  ان کی پوسٹس کو بے حد پسند کرتے تھے۔ لیکن اب اس نے اپنے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سال جولائی میں پورنوگرافی کیس میں گرفتار راج کندرا کو تقریباً دو ماہ جیل میں گزارنا پڑے تھے۔

تاہم جیل سے باہر آنے کے بعد وہ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی میں واپس آ رہے ہیں۔ فی الحال راج کندرا کسی بھی قسم کی تقریبات اور میٹنگز میں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔

راج کندرا اب اپنے خاندان کے ساتھ بھی نظر نہیں آتے۔ حال ہی میں شلپا کو علی باغ میں اپنے بچوں ویان اور شمیشا کے ساتھ دیکھا گیا لیکن راج کندرا وہاں نظر نہیں آئے۔

ستمبر میں پورنوگرافی کیس کے ملزم راج کندرا کو دو ماہ جیل میں گزارنے کے بعد 50,000 روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی تھی۔

انھیں 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔