پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی راکھی ساونت کیساتھ ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی راکھی ساونت کیساتھ ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار جاوید شیخ کیساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

راکھی ساونت نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے قرار دیا کہ وہ جاوید شیخ کو بہت پسند کرتی ہیں، وہ بڑے بہترین اداکار ہیں۔

انڈین اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جاوید شیخ پاکستانی شوبز انڈسٹری اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ہیں۔

راکھی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ جبکہ ان کے لباس اور انداز کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)






واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس‘ کی تقریب ہوئی، جس میں پاکستانی، بھارتی اور غیر ملکی اداکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت سوشل میڈیا پر اپنے بے باک انداز کو لے کر چھائی رہتی ہیں۔

اداکارہ راکھی ساونت اپنے مستی بھرے انداز کیلئے مشہور ہیں ۔ ان دنوں راکھی دبئی پہنچی ہوئی ہیں اور وہاں بھی جا کر وہ اپنی مستی سے لوگوں کی کافی تفریح کرتی نظر آ رہی ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






حال ہی میں اداکارہ دبئی کے ایک شیخ کے ساتھ دیکھی گئیں اور ان سے ایسی ڈیمانڈ کردی کہ وہ شیخ بھی بھاگ کھڑے ہوئے۔

اس ویڈیو میں راکھی شیخ کے ساتھ تصویر کھینچواتی ہوئی اچانک ان کا ہاتھ پکڑ کر گولڈن ویزا کی ڈیمانڈ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ سن کر شیخ حیران رہ جاتے ہیں اور کھانسی کرتے ہوئے کورونا کا بہانہ بنا کر جانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں لیکن راکھی ان کا ہاتھ تھام پر گھٹنوں پر بیٹھ جاتی ہیں اور ان سے لگاتار گولڈ ویزا کی ڈیمانڈ کرتی رہتی ہیں۔ حالانکہ یہ ایک مذاق تھا بعد میں راکھی اس شیخ کے ساتھ تصویریں کھینچواتی نظر آتی ہیں۔