میری والدہ موٹروے سے تین بار اغوا ہو چکی ہیں، اداکارہ زویا ناصر کا انکشاف

میری والدہ موٹروے سے تین بار اغوا ہو چکی ہیں، اداکارہ زویا ناصر کا انکشاف
اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو تین بار موٹروے سے غوا کیا جا چکا ہے، اس لئے انھیں اس شاہراہ پر سفر کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔

زویا ناصر نے اس بات کا انکشاف نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)






خیال رہے کہ زویا ناصر مشہور ادیب ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے والد کا تعلق شوبز انڈسٹری سے تھا لیکن اس کے باوجود انھیں اس بات کی کبھی اجازت نہیں دی گئی وہ اداکاری کے میدان میں آئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والدین چاہتے تھے کہ پہلے میں اپنی تعلیم مکمل کروں۔ اس لئے انہوں نے اداکاری کی اجازت دینے میں تاخیر کی۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)






ان کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کی اجازت ملی تو اچانک عالمی وبا کورونا وائرس پھیل گئی۔ اس لئے انہوں نے یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو مذاق ہی مذاق میں یوٹیوب چینل کھولا تھا لیکن جلد ہی ان کی شناخت ایک یوٹیوبر کے طور پر ہونے لگی۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)






زویا ناصر نے بتایا میرے والدین پنجابی ہیں لیکن چونکہ میں زیادہ تر کراچی اور امریکا میں رہی اس لئے میرا لہجہ بدل چکا ہے۔

پروگرام کے میزبان نے زویا ناصر سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی موٹر وے کھلا تھا، اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کراچی جا سکتی تھیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)






اس کا جواب دیتے ہوئے زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ انہیں موٹروے پر سفر سے خوف آتا ہے کیونکہ تین بار ان کی والدہ اس شاہراہ سے اغوا ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ زویا ناصر کی والدہ آمنہ الفت ہیں جو 2008ء سے 2013ء تک پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔