سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت حسین کا نام ہٹا دیا، تصویر بھی الگ کر دی

سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت حسین کا نام ہٹا دیا، تصویر بھی الگ کر دی
عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سے اپنے نام کیساتھ عامر لیاقت کا نام اور ایک ساتھ کھینچی گئی تصویر بھی ہٹا دی ہے۔

سیدہ طوبیٰ نے اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگا لیا ہے۔ اب ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبی انور‘‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔



اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اس سے قبل سیدہ طوبیٰ اپنی پرانی پوسٹس میں’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتی تھیں۔

تاہم گذشتہ روز اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے سیدہ طوبیٰ نے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ’’ سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا ہے۔ اس ڈرامے میں ان کیساتھ شہروز سبزواری کردار ادا کر رہے ہیں۔




سیدہ طوبیٰ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو وہاں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت حسین کے نام کے بجائے والد کا نام لگا لیا ہے۔

اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو ان کے اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ساتھ ان کی ایک بھی تصویر موجود نہیں ہے جبکہ عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان دونوں کی تصاویر موجود ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

عامر لیاقت حسین نے تو ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔