بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کا تشدد، بال پکڑ کر دیوار سے دے مارا

بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کا تشدد، بال پکڑ کر دیوار سے دے مارا

بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں حملے اور گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے۔


پونم پانڈے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کے شوہر کی پہلی بیوی الویرا کے معاملے پر بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس پر شوہر نے غصے میں آکر میرے بال پکڑے اور کھینچ کر اس کا سر دیوار سے دے مارا۔


اس مار پیٹ سے پونم پانڈے کی آنکھ اور چہرے کے قریب شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو دیکھنے میں بھی مشکل آرہی ہے۔ پونم پانڈے کی شکایت کے بعد اب باندرہ پولیس نے ان کے شوہرسیم بامبے کو گرفتار کر لیا ہے۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی پونم اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شادی کے چند دن بعد گوا کے سفر کے دوران ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔


گزشتہ سال داکارہ پونم پانڈے نے شادی اپنے بوائے فرینڈ سیم بامبے کے ساتھ شادی کی تھی۔ لیکن شادی کے 21 دنوں کے اندر ہی پونم پانڈے نے شوہر پر ا بدسلوکی اور مار پیٹ کے الزام لگانا شروع کر دیئے تھے۔