سیمی فائنل سے قبل شعیب ملک اور ہانیہ عامر کا فوٹو شوٹ وائرل

سیمی فائنل سے قبل شعیب ملک اور ہانیہ عامر کا فوٹو شوٹ وائرل
پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ہانیہ عامر کا ایک فیشن میگزین کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شعیب نے عائشہ عمر کیساتھ انتہائی بولڈ انداز میں تصاویر بنوائی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک اور اداکارہ ہانیہ عامر کا یہ فوٹو شوٹ ایک فیشن میگزین ہیلو پاکستان کیلئے کیا گیا تھا۔ دونوں شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔

ان تصاویر میں شعیب ملک اور ہانیہ عامر بہت خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں کے مداح ان فوٹوز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ تاہم بعض صارفین نے دونوں کے اس انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان تصاویر کو مضحکہ قرار دے رہے ہیں۔




خیال رہے کہ ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے شعیب ملک ان دنوں میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ان کا اداکارہ عائشہ عمر کیساتھ فوٹو شوٹ بھی خوب وائرل ہو چکا ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کی سوئمنگ پول کے اندر انتہائی بولڈ انداز میں تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔ لوگوں نے اس فوٹو شوٹ پر تبصرے کرتے ہوئے عائشہ اور شعیب کی جوڑی کو خوب پسند کیا تو وہیں بعض نے اسے اسلامی اقدار کیخلاف قرار دیا۔

ان تصاویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع گئی تھیں کہ دونوں لاکھ چھپائیں لیکن دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ تاہم عائشہ عمر نے ان تمام قیاس آرائیوں کو منہ توڑ جواب دے کر سب کے منہ بند کرا دیئے تھے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)






ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے عائشہ نے لکھا کہ جی بالکل نہیں، ان کی شادی ہو چکی ہے اور وہ اپنی بیوی کیساتھ بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بے حد عزت کرتی ہوں۔ میں اور شعیب صرف اچھے دوست اور خیر خواہ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔

خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ کیخلاف صرف اٹھارہ گیندوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے نصف سنچری سکور کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اننگز کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا اظہار کیا جانے لگا تھا۔