کسی نے میرا ماسک پہن کر سیکس ویڈیو بنائی تھی، اداکارہ میرا نئی کہانی سامنے لے آئیں

کسی نے میرا ماسک پہن کر سیکس ویڈیو بنائی تھی، اداکارہ میرا نئی کہانی سامنے لے آئیں
اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ سال پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سیکس ویڈیو میری نہیں تھی بلکہ کسی نے میرا ماسک پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ماسک پہن کر میری طرح ایکٹنگ کرنے کی کوشش کی اور ایک سیکس ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کر دی تھی۔ میں نے یہی کرنا ہوتا تو میں پورن سٹار نہ بن جاتی۔



اپنے ایک حالیہ بیان میں اداکارہ میرا نے کہا کہ یہ ویڈیو جیسے ہی منظر عام پر آئی سب لوگ سمجھنا شروع ہو گئے کہ وہ میری ہی ویڈیو تھی حالانکہ وہ سب کچھ جعلی تھا۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سب لوگوں نے سمجھا کہ میں اور کیپٹن نوید اس ویڈیو میں غلط چیزیں کر رہے ہیں۔ اگر میں نے یہی کچھ کرنا تھا تو مجھے ہالی ووڈ یا لاس اینجلس میں پورن سٹار بننا چاہیے تھا۔