بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے مداحوں کے ہاتھ سے فون چھین لیا

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے مداحوں کے ہاتھ سے فون چھین لیا
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ان دنوں اپنی فلم ستیہ میو جیتے ٹو کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔ وہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایسا کام کر دیا جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں اداکار کچھ ایسا کرتے نظر آ رہے ہیں کہ لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ویڈیو بنا رہے ہیں اور ان کے پیچھے جان ابراہم سیاہ لباس میں اپنے بال ٹھیک کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران جب ان کی نظر ویڈیو بنانے والے شخص پر پڑتی ہے تو وہ جلدی میں اس شخص کا فون چھین کر تیزی سے آگے نکل جاتے ہیں۔ جان ابراہم کا یہ انداز دیکھ کر موٹر سائیکل سوار لوگ حیران رہ گئے اور اداکار کے پیچھے بھاگنے لگے۔




حیران ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ جان ابراہم نے اپنے مداحوں کے ساتھ صرف ایک مذاق کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فون واپس مداحوں کے حوالے کر دیا۔ ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے جان ابراہم کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ جان ابراہم جلد ہی اداکارہ دیویا کھوسلہ کے ساتھ فلم ستیہ میو جیتے ٹو میں نظر آئیں گے۔ فلم 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔