گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے اپنے دلچسپ بیانات کی وجہ سے آج کل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں جنت میں جا کر شراب پینے کا بیان دیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
احمد حسن رانا کے اس بیان پر علی گل پیر نے اپنی مزاحیہ ویڈیو میں مختلف گیٹ اپ بنائے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان کی حرکتیں دیکھ کر مسکرائے بنا نہیں رہ رہے ہیں۔
Rana dreaming of drinking champagne in heaven, but for now going with “apple juice” #shehad #oil #juice #whisky #champagne #RanaJiMaafKerna #GhaltiMaaraySayHogaee pic.twitter.com/7QcscL5baN
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) December 2, 2021
یہ بھی پڑھیں: شراب کا رنگ بہت پسند ہے، جنت میں جا کر پیوں گا: فرزند رانا شمیم
خیال رہے کہ احمد حسن رانا نے کہا تھا کہ شراب کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے لیکن اگر یہ حلال ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا، میں جنت میں جا کر شراب نوشی کروں گا، اگر وہاں چلا گیا تو۔ دعا کریں کہ میں جنت میں پہنچ جائوں۔
احمد حسن رانا نے یہ دلچسپ باتیں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر ٹی وی پر الزام لگایا گیا کہ میں “چُسکیاں” لے کر وہسکی پی رہا تھا۔ میں تو ایپل جُوس پیتا ہوں۔
میں وہسکی 🥃 نہیں ایپل جوس پیتا ہوں۔ احمد حسن رانا نے پروگرام میں مزے مزے سے “چُسکیاں” لیتے ہوئے دکھا دیا۔ کیمرہ مین کو بھی پینے کی دعوت دے دی !!
شراب مجھے بہت پسند ہے۔ رنگ مجھے بہت اچھا لگتا ہے؛ جج رانا شمیم کے صاحبزادے اور قانونی ٹیم ممبر؛ احمد حسن رانا ایڈووکیٹ؛ #GFG pic.twitter.com/jIkSbZlqHX
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) November 30, 2021
غریدہ فاروقی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو شراب نوشی پسند ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے رانا شمیم کے صاحبزادے نے کہا کہ جی بالکل جس چیز سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو منع فرمایا، اس کی رغبت اسی چیز کی جانب بڑھتی ہے۔ مجھے شراب کا رنگ بڑا ہی پسند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں راجپوت ہوں، مجھے گھر میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کاشف عباسی کے پروگرام کا ایک فائدہ ہوا کہ میری بیوی مان گئی ہے۔